الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : عرایا کی بیع کتنی مقدار تک جائز ہے۔
920: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے نے عرایا میں اندازے سے بیع کی اجازت دی بشرطیکہ پانچ وسق سے کم ہو یا پانچ وسق تک (راوئ حدیث داؤد کو شک ہے کہ کیا کہا پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم)۔
باب : عرایا کی بیع اس کے اندازہ سے جائز ہے۔
919: سیدنا زید بن ثابتؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے عریہ (جس کی تعریف اوپر بیان ہوئی) میں اس بات کی رخصت دی کہ ایک گھر کے لوگ اندازے سے خشک کھجور دیں اور اس کے بدلے درخت پر موجود تر کھجور کھانے کو خرید لیں۔
باب : بیع مزابنہ کی ممانعت۔
918: بشیر بن یسار مولیٰ بنی حارثہ سے روایت ہے کہ سیدنا رافع بن خدیج اور سہل بن ابی حثمہؓ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے بیع مزابنہ سے منع کیا (یعنی درخت پر لگی ہوئی کھجور کو خشک کھجور کے بدلے بیچنا) مگر عرایا والوں کو اس کی اجازت دی۔ (اس سے مراد وہ غریب لوگ ہیں...
باب : پھل کی صلاحیت کے ظاہر ہونے سے پہلے بیچنے کی ممانعت۔
917: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے کھجور کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک وہ لال یا زرد نہ ہو جائے (کیونکہ جب سرخی یا زردی اس میں آ جاتی ہے تو سلامتی کا یقین ہو جاتا ہے ) اور اسی طرح بالی (سٹہ) جب تک سفید نہ ہو جائے اور آفت...
باب : پکنے سے پہلے پھل کو نہ بیچا جائے۔
915: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے پھلوں کو پکنے سے پہلے (یعنی جب تک آفت وغیرہ سے پاک نہ ہو جائیں) منع کیا (یا یہ کہا کہ) ہمیں منع کیا پھلوں کے بیچنے سے جب تک وہ (کسی آفت وغیرہ سے ) پاک نہ ہو جائیں۔
916: ابو البختری رحمۃ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے...
باب : کھجور کا ڈھیر (وزن غیر معلوم ) کو معلوم الوزن کھجور کے بدلے بیچنے کے متعلق۔
914: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے کھجور کا وہ ڈھیر جس کا وزن معلوم نہ ہو ماپی ہوئی معلوم وزن کھجور کے ساتھ بیچنے سے منع فرمایا۔
باب : کھجور کی بیع برابر برابر حساب سے۔
913: سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے بنی عدی میں سے ایک شخص کو خیبر کا عامل بنایا تو وہ جنیب (ایک عمدہ قسم کی) کھجور لے کر آیا۔ رسول اللہﷺ نے اس سے پوچھا کہ کیا خیبر میں سب کھجور ایسی ہی ہوتی ہے ؟ وہ بولا نہیں اللہ کی...
باب : ماپے ہوئے اناج کو ڈھیر کے ساتھ بیچنے کے متعلق۔
912: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے بیع مزابنہ سے منع کیا، اور وہ یہ ہے کہ اپنے باغ کا پھل اگر کھجور ہو تو خشک کھجور کے بدلے ناپ کر بیچے اور جو انگور ہو تو سوکھے انگور کے بدلے ناپ کر بیچے اور کھیت ہو تو سوکھے اناج کے بدلے ماپ کر...
باب : ڈھیر کئے مال کو خریدنے کے بعد (آگے بیچنے کے لئے ) اس کی جگہ تبدیل کرنے کے متعلق۔
911: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص اناج خریدے پھر اس کو نہ بیچے ، جب تک کہ اس پر قبضہ نہ کر لے۔ اور ہم اناج کو سواروں سے ڈھیر لگا کر خریدا کرتے تھے پھر رسول اللہﷺ نے ہمیں اس ڈھیر...
باب : قبضہ کر لینے سے پہلے گندم کی بیع منع ہے۔
909: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص اناج خریدے پھر اس کو (اس وقت تک) نہ بیچے جب تک کہ اس پر قبضہ نہ کر لے۔ سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ میں ہر چیز کو اسی پر خیال کرتا ہوں۔
910: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے...
کتاب: خرید و فروخت کے مسائل
باب : اناج اناج کے بدلے (ایک جنس سے ) برابر برابر وزن سے ہو۔
908: سیدنا معمر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے غلام کو گندم کا ایک صاع دے کر بھیجا اور کہا کہ اس کو بیچ کر جَو لے آ۔ وہ غلام لے کر گیا اور ایک صاع اور کچھ زیادہ "جو" لے آیا۔ جب معمرؓ کے پاس آیا...
باب : (مالک کی موت کے بعد) مدبر غلام کی فروخت کے متعلق، جب اس کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مال نہ ہو۔
اس باب کے متعلق میں سیدنا جابرؓ کی حدیث کتاب النفقات کے شروع میں گزر چکی ہے (دیکھئے حدیث نمبر 883)۔
باب : غلام کا اجر و ثواب جب کہ وہ اپنے سردار سے خیر خواہی کرے اور اللہ کی عبادت بھی اچھی طرح بجا لائے۔
906: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بیشک غلام جب اپنے مالک کی خیر خواہی کرے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی اچھی طرح کرے ، تو اس کو دوہرا یا دو گنا ثواب ہو گا (بہ نسبت آزاد...
باب : غلاموں پر طعام اور لباس کے معاملہ میں احسان کرنا اور ان کو ان کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہ دینا۔
904: معرور بن سوید کہتے ہیں کہ ہم سیدنا ابو ذر غفاریؓ کے پاس (مقامِ) ربذہ میں گئے وہ ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے اور ان کا غلام بھی ویسی ہی چادر پہنے ہوئے تھا، تو ہم نے کہا کہ اے ابو ذرّ! اگر تم یہ...
باب : جو شخص اپنے غلام یا لونڈی پر زنا کی تہمت لگائے ، اس کی سزا کا بیان
903: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ابو القاسمﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے غلام یا لونڈی کو زنا کی تہمت لگائے تو اس پر قیامت کے دن حد قذف لگے گی مگر جب کہ وہ سچا ہو(تو پھر سزا نہیں ملے گی)۔
باب : مالک جب اپنے غلام کو مارے تو اسے آزاد کر دے۔
900: سیدنا ابو مسعود انصاریؓ کہتے ہیں کہ میں اپنے غلام کو پیٹ رہا تھا کہ اتنے میں مَیں نے پیچھے سے ایک آواز سنی، کہ ابو مسعود! جان لو بیشک اللہ تعالیٰ تجھ پر اس سے زیادہ قدرت رکھتا ہے جتنی تو اس غلام پر رکھتا ہے۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو رسول...
باب : جو شخص اپنی نسبت اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور کی طرف کرے (اس پر وعید) کے متعلق۔
899: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی کو اپنے مالکوں کی اجازت کے بغیر مولیٰ بنائے ، اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں لعنت ہے اور قیامت کے دن اس کا نہ کوئی فرض قبول ہو گا نہ نفل۔
باب : پہلے باب سے متعلق، اور آزاد شدہ لونڈی کو اپنے خاوند کے متعلق اختیار۔
897: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ بریرہ کی وجہ سے تین باتیں معلوم ہوئیں۔ ایک تو یہ کہ اس کو اپنے خاوند کے مقدمہ میں اختیار ملا، جب وہ آزاد ہوئی۔ دوسری یہ کہ اس کو (صدقہ کا) گوشت...
باب : وِلاء اس کے لئے ہے جس نے آزاد کیا۔
896: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ بریرہ میرے پاس آئی اور کہا کہ میرے مالکوں نے میرے ساتھ نو اوقیہ پر مکاتبت کی ہے ، ہر برس میں ایک اوقیہ۔پس تم میری مدد کرو۔ میں نے کہا کہ اگر تمہارے مالک راضی ہوں تو میں یہ ساری رقم یکمشت دے دیتی ہوں...