الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : (غلام ) آزاد کرنے میں قرعہ ڈالنا۔
895: سیدنا عمران بن حصینؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے مرتے وقت اپنے چھ غلاموں کو آزاد کر دیا اور اس کے پاس ان کے سوا اور کوئی مال نہ تھا۔ رسول اللہﷺ نے ان کو بلایا اور ان کی تین ٹکڑیاں کیں۔ اس کے بعد قرعہ ڈالا اور دو کو آزاد کر دیا اور باقی چار کو غلامی پر...
باب : سابقہ باب اور کوشش کا بیان۔
894: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنا حصہ غلام میں آزاد کر دے ، اس کا چھڑانا (یعنی دوسرے حصہ کا بھی آزاد کرنا) بھی اسی کے مال سے ہو گا اگر مالدار ہو اگر مالدار نہ ہو تو غلام محنت مزدوری کرے اور اس پر جبر نہ کریں۔
باب : (مشترکہ غلام کا ایک مالک اگر) اپنا حصہ آزاد کرتا ہے (تو ... )۔
893: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو کوئی شخص کسی غلام میں اپنا حصہ آزاد کر دے ، پھر اس کا مال بھی اتنا ہو کہ غلام کی انصاف والی قیمت مقرر کر کے اس غلام میں شریک حصہ داروں کے حصے ادا کر سکے تو غلام اس کے حق...
باب : اولاد کا والد کو آزاد کرنا کیسا ہے ؟
892: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بیٹا باپ کا حق ادا نہیں کر سکتا مگر اس صورت میں کہ باپ کو کسی کا غلام دیکھے اور پھر خرید کر آزاد کر دے۔
کتاب: غلاموں کو آزاد کرنے کے مسائل
باب : جو ایک مومن غلام آزاد کرے ، اس کی فضیلت۔
891: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا، فرماتے تھے کہ جو شخص کسی مسلمان غلام کو آزاد کرے ، تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کو غلام کے ہر عضو کے بدلے جہنم سے آزاد کر دیتا ہے یہاں تک کہ اس...
باب : مطلقہ ثلاث (تین طلاق والی) کا نان و نفقہ (طلاق دینے والے خاوند پر) نہیں۔
888: سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جس کو تین طلاق دی گئی ہوں اس کے لئے نہ گھر ہے اور نہ نفقہ۔
889: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہتی ہیں کہ فاطمہ کو یہ کہنا...
باب : عورت کا حق یہ ہے کہ وہ اپنے خاوند کے مال سے معروف طریق پر اسکے اہل و عیال پر خرچ کرے۔
887: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہند (ابو سفیان کی بیوی) نبیﷺ کے پاس آئیں اور کہا کہ یا رسول اللہﷺ! اللہ کی قسم پوری زمین کی پیٹھ پر کوئی ایسے گھر والے نہ تھے ، جن کے متعلق مجھے یہ...
باب : اہل و عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت۔
885: سیدنا ثوبانؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بہتر اشرفی؟ جس کو آدمی خرچ کرتا ہے وہ (اشرفی) ہے جسے اپنے گھر والوں پر خرچ کرتا ہے (اس لئے کہ بعض ان میں سے ایسے ہیں جن کا نفقہ فرض ہے جیسے صغیر اولاد) اور اسی طرح وہ اشرفی جس کو اپنے جانور پر فی سبیل...
باب : غلاموں کے خرچہ کے متعلق اور جو انکے خرچہ کو روکتا ہے ، اس کا بیان
884: خیثمہ کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کا داروغہ آیا، تو انہوں نے پوچھا کہ تم نے غلاموں کو خرچ دے دیا؟ اس نے کہا نہیں تو انہوں نے کہا کہ جاؤ اور ان کا خرچ دے دو اس لئے کہ رسول...
کتاب: اپنے اور اہل و عیال پر خرچہ کرنے کے مسائل
باب : اپنے نفس، اہل و عیال اور قرابت والوں سے ابتدا کرنے کے متعلق
883: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ بنو عذرہ کے ایک شخص نے اپنا غلام آزاد کیا مدبر بنا دیا (یعنی کہا کہ تو میرے مرنے کے بعد آزاد ہے )۔ اس کی خبر رسول اللہﷺ کو پہنچی تو آپﷺ نے فرمایا کہ تیرے...
باب : دودھ پینا وہ معتبر ہے جو بھوک کے وقت میں ہو (یعنی ایامِ رضاعت دو سال میں ہو)۔
882: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ میرے پاس آئے اور اس وقت میرے پاس ایک شخص بیٹھا ہوا تھا۔ آپﷺ کو سخت ناگوار گزرا اور آپﷺ کے چہرہ پر میں نے غصہ دیکھا، تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول...
باب : برے آدمی کے دودھ پینے کے متعلق۔
880: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سالم مولیٰ ابو حذیفہ رضی اللہ عنہما ان کے اہل خانہ ان کے گھر میں رہتے تھے اور سہیل کی بیٹی رسول اللہﷺ کے پاس آئیں (یعنی ابو حذیفہ کی بیوی) اور عرض کیا کہ سالم حد بلوغ کو پہنچ گیا اور مردوں کی باتیں...
باب : پانچ بار دودھ پینے کے متعلق۔
879: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا پہلے قرآن میں یہ حکم اترا تھا کہ دس بار دودھ چوسنے سے حرمت ثابت ہوتی ہے۔ پھر یہ منسوخ ہو گیا اور یہ نازل ہوا کہ پانچ بار دودھ چوسنا حرمت کا سبب ہے۔ اور رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی تو یہ قرآن میں...
باب : ایک دو بار (دودھ) چوسنے کے متعلق۔
878: سیدہ اُمّ فضل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک گاؤں کا آدمی رسو ل اللہﷺ کے پاس آیا اور آپﷺ میرے گھر میں تھے۔ اس نے عرض کیا کہ یا نبی اللہﷺ ! میری ایک بیوی تھی اور میں نے اس پر دوسری عورت سے نکاح کر لیا میری پہلی بیوی یہ کہتی ہے کہ میں نے اس پر دوسری عورت...
باب : ربیبہ اور بیوی کی بہن کی حرمت کے متعلق۔
877: اُمّ المؤمنین اُمّ حبیبہ بنت ابی سفیانؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے عرض کیا کہ میری بہن، بنت ابی سفیان کے بارہ میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ پھر میں کیا کروں؟ میں نے کہا کہ آپ ان سے نکاح کر لیں۔ (اُمّ...
باب : رضاعی (دودھ کی) بھتیجی کی حرمت۔
876: امیر المؤمنین سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! آپ کو کیا ہے کہ (خاندان) قریش میں (نکاح) شوق سے کرتے ہیں لیکن ہمیں چھوڑ دیتے ہیں؟ (یعنی ہمارے پاس رشتے موجود ہیں لیکن آپﷺ لیتے ہی نہیں) تو آپﷺ نے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس کوئی رشتہ ہے ؟...
باب : دودھ کی حرمت آدمی کے پانی سے ہوتی ہے۔
875: اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرا رضاعی چچا آیا اور مجھ سے (اندر آنے کی) اجازت مانگی، تو میں نے اجازت دینے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ میں نبیﷺ سے اس کے متعلق مشورہ نہ لے لوں۔ جب رسول اللہﷺ آئے تو میں نے عرض کیا کہ میرے رضاعی چچا...
کتاب: دودھ پلانے کے مسائل
باب : دودھ سے بھی ویسے ہی حرمت ثابت ہوتی ہے جیسے ولادت سے۔
874: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ان کے پاس تشریف فرما تھے کہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ایک آواز سنی کہ کوئی شخص اُمّ المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کے دروازے پر اندر آنے کی...
باب : قیافہ شناس کی بات بچے کے متعلق قابل قبول ہے۔
873: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہﷺ میرے پاس تشریف لائے اور آپﷺ خوش تھے اور فرمایا کہ اے عائشہ! کیا تو نے نہ دیکھا کہ مجزز مدلجی میرے پاس آیا اور اسامہ اور زید دونوں کو دیکھا اور یہ دونوں ایک چادر اس طرح...
باب : بچہ اس کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہوا۔
872: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ اور عبد بن زمعہؓ دونوں نے ایک لڑکے کے بارے میں جھگڑا کیا سیدنا سعد نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! یہ لڑکا میرے بھائی کا بچہ ہے کہ میرے بھائی کا نام عتبہ بن...