• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : صفا و مروہ کے درمیان طواف اور اللہ تعالیٰ کے فرمان﴿ان الصفا والمروۃمن شعائر الله﴾ کے بیان میں۔ 701: عروہ کہتے ہیں کہ میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ اگر میں صفا مروہ کی سعی نہ کروں تو میں سمجھتا ہوں کہ کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے پوچھا کیوں؟ عروہ نے کہا اس لئے کہ اللہ...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عذر کی وجہ سے سوار ہو کر طواف کرنا۔ 700: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ سے اپنے بیمار ہونے کی شکایت کی تو آپﷺ نے فرمایا کہ سب لوگوں کے پیچھے سے سوار ہو کر طواف کر لو۔ پس انہوں نے کہا کہ میں طواف کرتی تھی اور آپﷺ بیت اللہ کی ایک طرف نماز پڑھ رہے تھے جس...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سوار ہو کر طواف کرنا۔ 699: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع میں اپنی اونٹنی پر بیت اللہ کا طواف کیا اور حجر اسود کو اپنی چھڑی سے چھوتے تھے۔ (سوار اس لئے ہوئے ) تاکہ لوگ آپ کو دیکھیں اور آپ اونچے ہو جائیں اور آپﷺ سے مسائل پوچھیں، اس لئے کہ لوگوں نے آپﷺ کو بہت گھیرا ہوا تھا۔
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : طواف میں رکنین یمانیین (حجر اسود اور رکن یمانی) کا استلام۔ 697: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ جب سے میں نے رسول اللہﷺ کو حجر اسود اور رکن یمانی کو استلام کرتے ہوئے دیکھا ہے ، تب سے میں نے (بھی ان کا استلام) نہیں چھوڑا نہ سختی میں نہ آرام میں (یعنی کتنی ہی بھیڑ بھاڑ ہو میں استلام نہیں...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : طواف کے دوران حجر اسود کا بوسہ۔ 696: عبد اللہ بن سرجس کہتے ہیں کہ میں نے اصلع (یعنی جس کے سر پر بال نہ ہوں، اس سے مراد سیدنا عمرؓ ہیں) کو دیکھا (اس سے معلوم ہوا کہ کسی کا لقب اگر مشہور ہو جائے اور وہ اس سے بُرا نہ مانے تو اس لقب سے اسے یاد کرنا درست ہے اگرچہ دوسرا شخص بُرا مانے ) اور وہ...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : طواف اور سعی میں رمل کرنا (یعنی تیز چلنا یا دوڑنا)۔ 693: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب حج یاعمرہ میں پہلے پہل طواف کرتے تو تین بار دوڑتے ، پھر چار بار چلتے ، پھر دو رکعت نماز پڑھتے پھر صفا اور مروہ کی سعی کرتے۔ 694: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : حاجیوں کے مکہ مکرمہ میں اترنے کے بیان میں۔ 692: سیدنا اسامہ بن زید بن حارثہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسولﷺ !کیا آپ مکہ میں اپنے گھر رہائش فرمائیں گے ؟ تو نبیﷺ نے فرمایا: کیا عقیل نے ہمارے لئے کوئی گھر یا چار دیواری چھوڑی ہے ؟ (کہ وہاں رہائش کرینگے ) کیونکہ ابو طالب کے...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مکہ و مدینہ میں ایک راستے سے داخل ہو اور دوسرے راستے سے نکلے۔ 691: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب (مدینہ سے ) نکلتے تو شجرہ کی راہ سے نکلتے اور معرس کی راہ سے داخل ہوتے (معرس مدینہ سے چھ میل پر ایک مقام ہے ) اور جب مکہ میں داخل ہوتے تو اوپر کے ٹیلے سے داخل ہوتے اور جب نکلتے تو...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ذی طویٰ میں رات گزارنا اور مکہ میں داخل ہونے سے پہلے غسل کرنا۔ 690: نافع کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمرؓ مکہ میں جاتے ہوئے ذی طویٰ میں رات گزارتے ، پھر صبح غسل کرتے اور پھر دن کے وقت مکہ میں داخل ہوتے تھے اور ذکر کرتے تھے کہ نبیﷺ نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو شخص احرام کی حالت میں فوت ہو جائے ، اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟۔ 689: سیدنا ابن عباسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی اونٹ سے گر پڑا اور اس کی گردن ٹوٹ گئی جس سے وہ فوت ہو گیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اس کو اسی کے دو کپڑوں (یعنی احرام کی...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : محرم پر فدیہ کے بیان میں۔ 688: سیدنا عبد اللہ بن معقل کہتے ہیں کہ میں سیدنا کعبؓ کے پاس مسجد میں بیٹھا تھا۔ میں اس آیت ﴿ففدیۃمن صیام او صدقۃاو نسک﴾ کے متعلق پوچھا تو سیدنا کعبؓ نے کہا کہ یہ میرے بارے میں اتری تھی۔ (پھر سارا قصہ بیان کیا کہ) میرے سر میں تکلیف تھی تو مجھے نبیﷺ کے پاس اس حال...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : محرم اپنے سر کو دھو سکتا ہے۔ 687: سیدنا عبد اللہ بن حنین نے سیدنا عبد اللہ بن عباس اور مسور بن مخرمہؓ سے روایت کی کہ ان دونوں میں (مقامِ) ابو اء میں تکرار ہوئی۔ (اس بات میں کہ) سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ محرم سر دھو سکتا ہے اور سیدنا مسورؓ نے کہا کہ نہیں (دھو سکتا)چنانچہ عبد اللہ بن حنین نے...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : محرم انسان اپنی آنکھوں میں دوا ڈال سکتا ہے۔ 686: نبیہ بن وھب کہتے ہیں کہ ہم ابان بن عثمان کے ساتھ نکلے اور جب (مقامِ) ملل (جو کہ مکہ کی راہ میں مدینہ سے اٹھائیس میل پر ہے ) میں پہنچے تو عمر بن عبید اللہ کی آنکھیں دکھنے لگیں۔ اور جب روحاء (مقام) پر پہنچے اور درد شدید ہو گیا تو انہوں نے ابان...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : محرم کے لئے پچھنے لگوانے کا بیان۔ 685: سیدنا ابن بحینہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے مکہ کی راہ میں اپنے سر کے درمیانی حصہ میں پچھنے لگوائے اور آپﷺ احرام کی حالت میں تھے۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : محرم کونسے جانور کو قتل کر سکتا ہے ؟ 683: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: پانچ جانور موذی ہیں کہ حرم کی حدود سے باہر اور حرم کی حدود کے اندر مارے جائیں۔ ان میں سانپ، چتکبرا کوّا، چوہا ، پاگل کتا اور چیل شامل ہیں۔ 684: سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : محرم کے لئے شکار کے گوشت کا حکم ہے جسے کسی حلال آدمی نے شکار کیا ہو 682: سیدنا ابو قتادہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ حج کے لئے نکلے اور ہم آپﷺ کے ساتھ تھے۔ سیدنا ابو قتادہؓ نے کہا کہ آپﷺ نے اپنے بعض اصحاب سے فرمایا، جن میں ابو قتادہ بھی تھے کہ تم ساحل بحر کی راہ لو یہاں تک کہ مجھ سے ملو۔ پھر ان...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : محرم کے لئے شکار کا بیان۔ 680: سیدنا صعب بن جثامہ اللیثیؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو ایک جنگلی گدھے کا گوشت ہدیہ دیا اور آپﷺ (مقامِ) ابو اء یا دوّان میں تھے ، تو آپﷺ نے واپس کر دیا۔ کہتے ہیں جب آپﷺ نے میرے چہرے پر ملال دیکھا تو فرمایا: ہم نے کسی اور وجہ سے واپس نہیں کیا، فقط...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : محرم کون سے لباس سے اجتناب کرے ؟ 678: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ محرم کپڑوں کی قسم میں سے کیا (کونسے کپڑے ) پہنے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا: نہ کرتے پہنو نہ عمامے باندھو، نہ پاجامے پہنو، نہ باران کوٹ اوڑھو اور نہ موزے پہنو مگر جو چپل نہ پائے وہ موزے اس صورت میں...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو اس حالت میں احرام باندھے کہ اس پر جبہ اور خوشبو کا اثر باقی ہو، اس کو کیا کرنا چاہیئے ؟۔ 677: یعلی بن منیہؓ اپنے والد سے بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور آپﷺ جعرانہ میں تھے اور وہ شخص ایک جبہ پہنے ہوئے تھا جس پر کچھ خوشبو لگی ہوئی تھی یا یہ کہا کہ زردی کا کچھ اثر...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : حج اور عمرہ میں شرط کرنا۔ 676: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ضباعہ رضی اللہ عنہا بنتِ زبیر بن عبد المطلب رسول اللہﷺ کے پاس آئی اور کہا کہ میں بھاری، بوجھل عورت ہوں اور میں نے حج کا ارادہ کیا ہے تو آپﷺ مجھے کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ حج کا احرام باندھ لو اور یہ شرط کرو کہ اے...
Top