• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جمروں کو کنکریاں مارنے کی تعداد طاق ہونی چاہیئے۔ 727: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ استنجا کے لئے ڈھیلے لینا طاق ہیں اور جمرہ کی کنکریاں طاق ہیں اور صفا اور مروہ کی سعی طاق ہے اور کعبہ کا طواف طاق ہے (یعنی آخری تینوں سات سات ہیں) اور ضرور ہے کہ جو استنجے کے لئے پتھر لے تو...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : رمی کا وقت۔ 726: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے نحر کے دن چاشت کے وقت جمرہ کو کنکریاں ماریں اور بعد کے دنوں میں جب آفتاب ڈھل گیا۔
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جمرہ کے لئے کنکریوں کا حجم (یعنی کنکری کتنی بڑی ہو)؟ 725: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو دیکھا ہے کہ آپﷺ نے جمرہ کو وہ کنکریاں ماریں جو چٹکی سے پھینکی جاتی ہیں۔
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : قربانی کے دن سواری پر سوار ہو کر جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنا۔ 724: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو دیکھا کہ وہ جمرہ عقبہ کو قربانی کے دن اپنی اونٹنی پر سے کنکر مارتے تھے اور فرماتے تھے کہ مجھ سے اپنے حج کے مناسک سیکھ لو، اس لئے کہ میں نہیں جانتا کہ اس کے بعد حج کروں۔
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بطن الوادی سے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے اور ہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہنے کا بیان۔ 723: اعمش سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے حجاج بن یوسف سے خطبہ میں کہتے ہوئے سنا: قرآن شریف کی وہی ترتیب رکھو کہ جو جبریلؑ نے رکھی ہے۔ وہ سورت پہلے ہو جس میں بقرہ کا ذکر ہے پھر وہ سورت جس میں نساء کا ذکر ہے۔...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جمرہ عقبہ کی رمی تک حاجی کا تلبیہ کہنا۔ 721: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے سیدنا فضل (بن عباس)ؓ کو مزدلفہ سے اپنے پیچھے اونٹنی پر بٹھا لیا تھا۔ (راوی نے ) کہا کہ مجھے سیدنا ابن عباسؓ نے خبر دی اور انہیں سیدنا فضلؓ نے کہ نبیﷺ جمرہ عقبہ کی رمی تک لبیک پکارتے رہے۔ 722: عبدالرحمن بن...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ضعیف لوگوں کو مزدلفہ سے پہلے روانہ کر دینے کا حکم۔ 719: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہﷺ نے مزدلفہ سے سامان کے ساتھ (یا یوں کہا کہ ضعیفوں کے ہمراہ) رات کو ہی بھیج دیا۔ 720: سالم بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ (ان کے والد) سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ اپنے ساتھ کے ضعیف لوگوں کو آگے بھیج...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : وقت سے پہلے عورتوں کو مزدلفہ سے جانے کی اجازت۔ 718: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام عبد اللہ کہتے ہیں کہ مجھ سے سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا اور وہ مزدلفہ دار کے پاس ٹھہری ہوئی تھیں کہ کیا چاند غروب ہو گیا؟ میں نے کہا کہ نہیں۔ تو انہوں نے تھوڑی دیر نماز پڑھی پھر مجھ سے کہا کہ...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بھاری عورت کے لئے مزدلفہ سے رات کے وقت واپسی کی اجازت۔ 717: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا : اُمّ المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا نے مزدلفہ کی رات رسول اللہﷺ سے اجازت مانگی کہ آپ سے پہلے منیٰ کو لوٹ جائیں اور لوگوں کی بھیڑ بھاڑ سے آگے نکل جائیں اور وہ ذرا...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مزدلفہ میں صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھنے کا بیان۔ 716: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو ہمیشہ نماز وقت پر ہی پڑھتے دیکھا مگر دو نمازیں۔ ایک مغرب و عشاء کہ مزدلفہ میں آپﷺ نے ملا کر پڑھیں اور (دوسری) اس کی صبح کو نمازِ فجر اپنے (مقروف) وقت سے پہلے پڑھی۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مزدلفہ میں نماز مغرب اور عشاء (کی جماعت) ایک تکبیر سے۔ 715: سیدنا سعید بن جبیرؓ کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کے ساتھ لوٹ کر مزدلفہ میں آئے تو وہاں انہوں نے ہمیں مغرب اور عشاء ایک تکبیر سے پڑھائی۔ پھر لوٹے اور کہا کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں اسی مقام پر اسی طرح نماز پڑھائی تھی۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کا بیان۔ 714: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مغرب اور عشاء کی نماز مزدلفہ میں جمع کر کے پڑھی اور ان دونوں (نمازوں) کے درمیان ایک رکعت بھی نہیں پڑھی اور مغرب کی تین رکعت اور عشاء کی دو رکعتیں پڑھیں اور سیدنا عبد اللہؓ بھی اسی طرح (مغرب اور عشاء)...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عرفہ سے واپسی میں چلنے کی کیفیت کا بیان۔ 713: عروہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میرے سامنے کسی نے سیدنا اسامہ بن زیدؓ سے پوچھا (یا انہوں نے کہا کہ میں نے خود سیدنا اسامہؓ سے پوچھا) اور رسول اللہﷺ نے ان کو عرفات سے اپنی اونٹنی پر سوار کر لیا تھا کہ رسول اللہﷺ کیسے چلتے تھے ؟ (یعنی اونٹنی...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عرفات سے لوٹنے اور مزدلفہ میں نماز کا بیان۔ 712: کریب سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا اسامہ بن زیدؓ سے پوچھا کہ جب تم عرفہ کی شام رسول اللہﷺ کے پیچھے سوار تھے تو تم نے کیا کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ ہم اس گھاٹی تک آئے جہاں لوگ نمازِ مغرب کے لئے اونٹوں کو بٹھاتے ہیں، پس رسول اللہﷺ نے اونٹنی کو...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عرفات میں وقوف اور اللہ تعالیٰ کے قول ﴿ثم افیضوا من حیث افاض الناس﴾ کے متعلق۔ 710: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ قریش اور وہ لوگ جو قریش کے دین پر تھے ، مزدلفہ میں وقوف کرتے تھے اور اپنے کو حُمس کہتے تھے (ابو الہیثم نے کہا ہے کہ یہ نام قریش کا ہے...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : منیٰ سے عرفات چلتے وقت تلبیہ اور تکبیر کا بیان۔ 708: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ جب ہم صبح کو رسول اللہﷺ کے ساتھ منیٰ سے عرفات کی طرف چلے تو ہم میں سے کوئی لبیک پکارتا تھا اور کوئی تکبیر کہتا تھا۔ 709: سیدنا محمد بن ابی بکر ثقفیؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا انس بن مالکؓ سے پوچھا...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کے حج کا بیان۔ 707: جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کے گھر گئے تو انہوں نے سب لوگوں کا (حال) پوچھا یہاں تک کہ جب میری باری آئی تو میں نے کہا کہ میں محمد بن علی ہوں سیدنا حسینؓ کا پوتا تو انہوں نے میری طرف (شفقت سے ) ہاتھ بڑھایا اور میرے سر پر...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کعبہ شریف میں داخل ہونے ، اس میں نماز پڑھنے اور دعا مانگنے کا بیان 705: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ فتح مکہ کے دن آئے اور کعبہ کے صحن میں اترے۔ اور (کعبہ کے کلید بردار) عثمان بن طلحہؓ کے پاس کہلا بھیجا تو وہ چابی لائے اور دروازہ کھولا اور آپﷺ اور سیدنا بلال اور سیدنا اسامہ اور...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس آدمی پر کیا لازم آتا ہے جو حج کا احرام باندھے اور مکہ مکرمہ میں طواف اور سعی کرنے کے لئے آئے۔ 703: وبرہ (یعنی ابن عبدالرحمن) کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عمرؓ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ مجھے عرفات میں جانے سے پہلے طواف کرنا صحیح ہے ؟ سیدنا ابن عمرؓ نے...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : صفا و مروہ کے درمیان سعی (سات چکر) صرف ایک بار ہے۔ 702: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ اور آپﷺ کے صحابہؓ نے صفا اور مروہ کے درمیان صرف ایک دفعہ سعی کی ہے۔ (یعنی مکہ میں جاتے ہی طواف کے بعد۔ پھر طواف افاضہ کے وقت نہیں کی)۔
Top