الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : طوافِ وداع کرنے سے پہلے کوئی (واپس) نہ چلے۔
753: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ لوگ ادھر اُدھر چل پھر رہے تھے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کوئی شخص کوچ نہ کرے جب تک کہ چلتے وقت بیت اللہ کا طواف نہ کر لے۔
باب : حج اور عمرہ مکمل کرنے کے بعد "مہاجر" کا مکہ میں رہنا۔
752: عبدالرحمن بن حمید کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن عبدالعزیز سے سنا وہ اپنی مجلس میں بیٹھے ہوئے لوگوں سے کہہ رہے تھے کہ تم نے مکہ میں رہائش کے بارے میں کیا سنا ہے ؟ تو سائب بن یزید نے کہا کہ میں نے علاءؓ (یا کہا کہ علاء بن حضرمی ص) سے سنا...
باب : زمزم پلانے والوں کے لئے منیٰ کی راتوں میں مکہ میں رہنے کی اجازت کا بیان۔
750: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عباس بن عبدالمطلبؓ نے رسول اللہﷺ سے اجازت مانگی کہ منیٰ کی راتوں میں مکہ میں رہیں اس لئے کہ ان کو زمزم پلانے کی خدمت تھی، تو آپﷺ نے انہیں اجازت دے دی۔
751: بکر بن عبد اللہ...
باب : یوم النفر (بارھویں ذوالحجہ) کو وادی محصب میں اترنا اور اس میں نماز ادا کرنا۔
747: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ اور سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما ابطح میں اترا کرتے تھے۔
748: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ابطح (محصب) میں اترنا کوئی سنت (مؤکدہ) نہیں...
باب : حج اور عمرہ کا احرام باندھنے والا احرام کب کھولے گا؟۔
746: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم ٍحجۃ الوداع کے سال رسول اللہﷺ کے ساتھ (مدینہ سے ) نکلے۔ ہم میں سے کچھ لوگوں نے صرف عمرے کا احرام باندھا، کچھ نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا اور کچھ نے صرف حج کا...
باب : حج قران کرنے والے کو حج اور عمرہ (دونوں) کے لئے ایک ہی طواف کافی ہے۔
745: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ (مقامِ) سرف میں حائضہ ہو گئیں اور عرفہ میں پاک ہوئیں (یعنی وقوف کے لئے غسل کیا) اور رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تمہیں صفا اور مروہ کا طواف، حج اور عمرہ دونوں کے...
باب : جس نے بیت اللہ کا طواف کیا وہ حلال ہو گیا۔
744: ابن جریج سے روایت ہے کہ انہیں عطاء نے خبر دی کہ سیدنا ابن عباسؓ فتویٰ دیتے تھے کہ جس نے بیت اللہ کا طواف کیا وہ حلال ہو گیا خواہ حاجی ہو یا غیر حاجی (یعنی عمرہ کرنے والا ہو) میں نے عطاء سے کہا کہ وہ یہ بات کہاں سے لیتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ...
باب : قربانی کے دن واپسی کا طواف۔
743: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے قربانی کے دن طوافِ افاضہ کیا اور پھر واپس آ کر ظہر کی نماز منیٰ میں پڑھی۔ نافع نے کہا کہ سیدنا ابن عمرؓ قربانی کے دن طوافِ افاضہ کر کے لوٹتے تھے اور نماز ظہر منیٰ میں پڑھتے تھے اور کہتے تھے کہ نبیﷺ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔
باب : قربانی کا گوشت اور اس کی جُلیں اور اس کے چمڑے کو خیرات کرنا چاہیئے۔
742: امیر المؤمنین سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہﷺ نے حکم فرمایا کہ میں آپﷺ کے قربانی کے اونٹوں پر کھڑا رہوں اور ان کا گوشت، کھالیں اور جھولیں خیرات کر دوں اور قصاب کی مزدوری اس میں سے نہ دوں۔ اور سیدنا علیؓ نے کہا...
باب : اونٹ کو کھڑا کر کے ، ہاتھ پاؤں باندھ کر نحر کرنا چاہیئے۔
741: زیاد بن جبیر سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمرؓ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اونٹ کو بٹھا کر نحر کر رہا ہے تو کہا کہ اس کو اٹھا کر، کھڑا کر کے پیر باندھ کر نحر کرو۔ یہی تمہارے نبیﷺ کی سنت ہے۔
باب : گائے کی قربانی۔
740: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے قربانی کے دن اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے ایک گائے ذبح کی۔
باب : قربانی کے جانور میں شرکت کا بیان۔
739: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ حج کا احرام باندھ کر نکلے تو آپﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم میں سے سات سات آدمی اونٹ اور گائے میں شریک ہو جائیں۔
باب : جو قربانی کا جانور (منیٰ میں) پہنچنے سے پہلے تھک جائے ، اس کا بیان۔
738: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ان سے ذؤیب ابو قبیصہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے میرے ساتھ قربانی کے اونٹ روانہ کرتے تھے اور حکم دیتے تھے کہ اگر کوئی ان میں سے تھک جائے اور مرنے کا ڈر ہو تو اسکو نحر کر دینا اور اس کی...
باب : قربانی کے اونٹ پر سوار ہونا۔
736: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کا اونٹ کھینچتے ہوئے دیکھا تو فرمایا کہ اس پر سوار ہو جا۔ اس نے عرض کیا کہ یہ قربانی کا ہے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اس پر سوار ہو جا۔ اور دوسری یا تیسری بار فرمایا کہ تیرے لئے خرابی ہو۔...
باب : قربانی کا جانور بھیجنا اور اس کو ہار پہنانا جب کہ آدمی خود حلال ہو (یعنی احرام میں نہ ہو بلکہ گھر میں موجود ہو)۔
734: عمرہ بنت عبدالرحمن سے روایت ہے کہ ابن زیاد نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو لکھا کہ سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ جس نے (بغیر حج و عمرہ کے گھر میں رہتے...
باب : قربانی کے گلے میں ہار ڈالنے اور اس کی کوہان کو چیر(کر نشان بنا) نے کا بیان۔
733: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ظہر کی نماز ذوالحلیفہ میں پڑھی۔ پھر آپﷺ نے اپنی اونٹنی منگوائی اور آپ نے اس کی کوہان کے دائیں پہلو میں اشعار کیا (برچھی وغیرہ سے زخم کر کے خون نکالنا تاکہ قربانی کے...
باب : جس نے قربانی سے پہلے بال منڈوا لئے یا کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کر لی ، اس کے متعلق۔
731: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر کھڑے تھے اور لوگ آپﷺ سے مسائل پوچھنے لگے۔ پس ایک نے کہا کہ اے اللہ کے رسولﷺ ! میں نے نہ جانا کہ رمی نحر سے پہلے ضروری...
باب : (پہلے ) کنکریاں مارنا، پھر قربانی کرنا ، پھر بال منڈوا لے اور بال منڈواتے وقت ابتداء داہنی طرف سے کرنا۔
730: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی پھر قربانی کے اونٹوں کے پاس آئے ، نحر کیا۔ اور حجام بیٹھا ہوا تھا، آپﷺ نے اپنے ہاتھ سے سر کی طرف اشارہ فرمایا۔ پس...
باب : سر منڈوانے اور (بال) کتروانے کے بیان میں۔
729: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ "اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے "۔ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! بال کتروانے والوں کو بھی؟ پھر فرمایا کہ "اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے "۔ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے...