الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : میت کو غسل دینے کا بیان۔
467: سیدہ اُمّ عطیہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ جب رسول اللہﷺ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو آپﷺ نے ہم سے فرمایا کہ اس کو طاق مرتبہ تین یا پانچ مرتبہ غسل دو۔ اور پانچویں بار کافور یا (فرمایا کہ) تھوڑا سا کافور ڈال دو۔
باب : آرام پانے والے اور جس سے لوگوں کو آرام ملے ، اس بارے میں جو کچھ وارد ہوا ہے اس کا بیان۔
466: سیدنا ابو قتادہ بن ربعیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ نے فرمایا: خود آرام پانے والا ہے اور اس کے جانے سے اور لوگوں نے آرام پایا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! یہ...
باب : زندہ کے رونے سے میت کو عذاب ہوتا ہے۔
465: سیدہ عمرہ بنت عبد الرحمنؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سنا (اور ان کے سامنے اس بات کا ذکر ہوا کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مُردے پر زندہ کے رونے سے عذاب ہوتا ہے تو) اُمّ المؤمنین عائشہ...
باب : جو شخص (صدمے کی وجہ سے ) منہ پر تھپیڑے مارے اور گریبان چاک کرے وہ ہم میں سے نہیں۔
464: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو گالوں کو پیٹے اور گریبانوں کو پھاڑے یا جاہلیت (کفر) کے زمانے کی باتیں کرے۔ ایک اور روایت میں(اَوْ)کی جگہ (و) کا لفظ ہے۔
باب : نوحہ کرنے پر سخت وعید۔
463: سیدنا ابو مالک اشعریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: میری امت میں جاہلیت (یعنی زمانہ کفر) کی چار چیزیں ہیں کہ لوگ ان کو نہ چھوڑیں گے۔ ایک اپنے حسب پر فخر کرنا۔ دوسرا ایک دوسرے کے نسب پر طعن کرنا۔ تیسرے تاروں سے بارش کی امید رکھنا اور چوتھے یہ کہ بین کر کے رونا۔...
باب : میت پر رونے کے بیان میں۔
462: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ سیدنا سعد بن عبادہؓ بیمار ہوئے تو رسول اللہﷺ ان کی عیادت کو آئے اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف ، سعد اور عبد اللہؓ ان کے ساتھ تھے۔ جب آپﷺان کے پاس آئے تو انہیں بے ہوش پایا، تو آپﷺ نے پوچھا کہ کیا انتقال ہو گیا ہے ؟ لوگوں نے عرض...
باب : مصیبت کے وقت کیا کہا جائے ؟
461: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آپﷺ فرماتے تھے کہ جب کسی بندے کو تکلیف پہنچے اور وہ یہ دعآپڑھے "اِنَّا للهِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ... واخلف لی خیرا منہا" یعنی یقیناً ہم بھی اللہ تعالیٰ کے...
باب : اولاد کے مرنے پر ثواب کی نیت سے صبر کرنے پر اجر و ثواب۔
460: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے انصار کی عورتوں سے فرمایا کہ تم میں سے جس کے تین لڑکے مر جائیں اور وہ (عورت) اللہ کی رضامندی کے واسطے صبر کرے ، تو جنت میں جائیگی۔ ایک عورت بولی کہ یا رسول اللہﷺ! اگر دو بچے مریں تو؟...
باب : شروع صدمہ میں مصیبت پر صبر کرنے کا بیان۔
459: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک عورت کے پاس سے گزرے جو اپنے (فوت شدہ) بچے پر رو رہی تھی۔ تو آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ سے ڈر اور صبر کر۔ تو وہ عورت کہنے لگی کہ تمہیں میری مصیبت کا کیا اندازہ ہے۔ پس جب آپﷺ چلے گئے تو عورت سے کہا گیا...
باب : مومنوں اور کافروں کی روحوں کا بیان۔
458: سیدنا ابو ہریرہؓ (نبیﷺ سے بیان کرتے ہوئے ) کہتے ہیں کہ جب ایمان دار کی روح بدن سے نکلتی ہے تو اس کے آگے دو فرشتے آتے ہیں اور اس کو آسمان پر چڑھا لے جاتے ہیں۔ حماد (راوی حدیث) نے کہا کہ سیدنا ابو ہریرہؓ نے اس روح کی خوشبو کا اور مشک کا ذکر بھی کیا...
باب : میت کو کپڑے سے ڈھانپ دینا۔
457: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہﷺ نے وفات پائی تو آپﷺ پر ایک یمنی چادر ڈال دی گئی۔
باب : میت کی آنکھیں بند کرنے اور اس کے لئے دعا کرنے کا بیان۔
456: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ ابو سلمہؓ کی عیادت کو آئے اور اس وقت ان کی آنکھیں چڑھ گئی تھیں، (یعنی فوت ہو چکے تھے ) تو آپﷺ نے ان کی آنکھیں بند کر دیں اور فرمایا: جب جان نکلتی ہے تو آنکھیں اس کے...
باب : موت کے وقت اللہ تعالیٰ سے حسن ظن (نیک گمان) رکھنے کا بیان۔
455: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو اپنی وفات سے روز قبل یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے کوئی آدمی نہ مرے مگر اللہ کے ساتھ نیک گمان رکھ کر (یعنی خاتمہ کے وقت اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو بلکہ اپنے مالک کے فضل و کرم...
باب : جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہتا ہے تو اللہ بھی اس سے ملنا چاہتا ہے۔
454: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنا چاہتا ہے اور جوا للہ سے ملنا نہیں چاہتا اللہ بھی اس سے ملنا نہیں چاہتا۔ میں نے...
باب : قریب المرگ کو "لا الٰہ الا اللہ" کی تلقین کرنا۔
453: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: (اپنے بیماروں کو) جو مرنے کے قریب ہوں، "لا الٰہ الا اللہ" کی تلقین کرو (ترغیب دلاؤ)۔
باب : مریض اور میت کے پاس کیا کہا جائے ؟
452: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم بیمار یا میت کے پاس آؤ تو اچھی بات کہو۔ اس لئے کہ فرشتے اس بات پر آمین کہتے ہیں جو تم کہتے ہو۔ کہتی ہیں کہ جب ابو سلمہؓ کا انتقال ہوا تو میں رسول اللہﷺ کے پاس آئی اور عرض...
کتاب: جنازہ کے مسائل
باب : بیماروں کی عیادت کرنے کا بیان۔
451: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ انصار ی صحابی آیا اور آپﷺ کو سلام کیا اور پھر واپس جانے لگا تو آپﷺ نے پوچھا کہ اے انصار ی بھائی! میرا بھائی سعد کیسا ہے ؟ اس نے عرض کیا کہ...
باب : مشرق کی طرف کی ہوا (صبا) اور مغرب کی طرف کی ہوا (دبور) کے بارے میں۔
450: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ مجھے (اللہ کے حکم سے ) بادِ صبا (مشرق کی طرف کی ہوا) سے مدد دی گئی اور (قوم) عاد دبور( یعنی مغرب کی طرف کی ہوا) سے ہلاک کی گئی تھی۔
باب : آندھی اور بادل کے وقت اللہ کی پناہ لینا اور بارش آنے پر خوش ہونا۔
449: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبیﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ جب تیز آندھی آتی تو رسول اللہﷺ یہ دعا پڑھتے "اے اللہ میں اس ہوا کی بہتری اور جو اس کے اندر ہے ، اس کی بہتری اور جو اس میں بھیجا گیا ہے اس کی...