• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : صدقہ لانے والے کے لئے دعا کرنا۔ 510: سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ جب کوئی قوم صدقہ لاتی تھی تو آپﷺ ان کے لئے فرماتے تھے کہ اے اللہ! ان پر رحمت فرما۔ پھر میرے والد ابو اوفیؓ صدقہ لے کر آئے تو آپﷺ نے فرمایا کہ اے اللہ! ابو اوفی کی آل پر رحمت فرما۔
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : زکوٰۃ وصول کرنے والوں کو راضی کرنے کا حکم۔ 509: سیدنا جریر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ دیہات کے چند لوگ رسول اللہﷺ کی خدمت میں آئے اور عرض کیا کہ بعض تحصیلدار (زکوٰۃ وصول کرنے والے ) ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم پر زیادتی کرتے ہیں۔ (یعنی جانور اچھے سے اچھا لیتے ہے حالانکہ متوسط لینا چاہئیے ) تب...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : خزانہ جمع کرنے والوں اور ان پر سخت سزا کے بیان میں۔ 508: احنف بن قیس کہتے ہیں کہ میں قریش کے چند لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ سیدنا ابو ذرؓ آئے اور کہنے لگے کہ بشارت دو خزانہ جمع کرنے والوں کو ایسے داغوں کی جو ان کی پیٹھوں پر لگائے جائیں گے اور ان کی کروٹوں سے نکل جائیں گے۔ اور ان کی...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس آدمی کے بارے میں جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتا۔ 506: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں آپﷺ کعبہ کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ میں آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ جب آپﷺ نے مجھے دیکھا تو فرمایا کہ رب کعبہ کی قسم وہی نقصان والے ہیں۔ تب میں آپﷺ کے پاس آ کر بیٹھ گیا اور نہ ٹھہر سکا کہ کھڑا ہو گیا اور عرض کیا کہ اے...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : زکوٰۃ (سال سے ) پہلے ادا کر دینا اور زکوٰۃ نہ دینے کے متعلق۔ 505: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے سیدنا عمرؓ کو زکوٰۃ وصول کرنے کو بھیجا۔ پھر آپ کو بتایا گیا کہ ابن جمیل، خالد بن ولید اور (رسول اللہﷺ کے چچا) عباسؓ، ان لوگوں نے زکوٰۃ نہیں دی تو آپﷺ نے فرمایا کہ ابن جمیل تو اس کا...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مسلمان کے غلام اور گھوڑے میں زکوٰۃ نہیں۔ 504: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مسلمان کے غلام اور گھوڑے پر زکوٰۃ (فرض) نہیں۔
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس (مال) میں عشر یا عشر کا نصف ہے اس کا بیان۔ 503: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ جس (کھیت) میں نہروں اور بارش (کے ذریعے ) سے پانی دیا جائے اس میں عشر (یعنی دسواں حصہ) زکوٰۃ ہے اور جو اونٹ لگا کر سینچی جائے اس میں نصف العشیر (یعنی بیسواں حصہ...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اموال (کی مقدار ) کا بیان جن پر زکوٰۃ فرض ہے یعنی نقدی، کھیتی اور جانور۔ 502: سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: غلہ اور کھجور میں زکوٰۃ نہیں جب تک کہ پانچ وسق (بیس من) تک نہ ہو اور نہ پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ ہے اور نہ پانچ اوقیہ (52.50 تولے ) سے کم چاندی میں زکوٰۃ ہے۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: زکوٰۃ کے مسائل باب : زکوٰۃ کے فرض ہونے کا بیان۔ 501: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبلؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے مجھے (یمن کی طرف حاکم کر کے ) بھیجا تو فرمایا: تم کچھ اہل کتاب لوگوں سے ملو گے تو ان کو اس بات کی گواہی کی طرف بلانا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس نیک آدمی کے متعلق جس کی تعریف کی گئی ہو۔ 500: سیدنا ابوذرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے پوچھا گیا کہ آپ اس شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو اچھے اعمال کرتا ہے اور لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ یہ بالفعل خوشخبری ہے مومن کو (یعنی آخرت میں جو ثواب اور اجر ہے وہ تو الگ ہے یہ اس...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : قبروں پر بیٹھنا اور ان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا بیان۔ 498: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی ایک انگارے پر بیٹھے جو اس کے کپڑوں کو جلا دے اور اس کی کھال تک (اس کا اثر) پہنچے ، تو بھی قبر پر بیٹھنے (یعنی مجاوری کرنے ) سے بہتر ہے۔ 499: سیدنا ابو مرثد غنویؓ...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : قبر والوں کو سلام کہنا، ان پر رحم کھانا اور ان کے لئے دعا کرنے کا بیان۔ 497: محمد بن قیس نے ایک دن کہا کہ کیا میں تمہیں اپنی بات اور اپنی ماں کی بات نہ سناؤں؟ ہم نے یہ خیال کیا کہ شاید ماں سے وہ مراد ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے۔ پھر انہوں نے کہا اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : قبروں کی زیارت اور مردوں کے لئے استغفار کرنے کا حکم۔ 495: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی تو آپﷺ رو پڑے۔اور آپﷺ نے اپنے ارد گرد لوگوں کو بھی رُلا دیا۔ تو آپﷺ نے فرمایا کہ میں نے اپنے رب سے اپنی والدہ کے لئے استغفار کرنے کی اجازت مانگی تو مجھے اجازت نہیں...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : یہودیوں کو ان کی قبروں میں عذاب دیئے جانے کا بیان۔ 494:سیدنا ابو ایوبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے آفتاب کے ڈوبنے کے بعد ایک آواز سنی تو فرمایا کہ یہودیوں کو ان کی قبروں میں عذاب ہو رہا ہے۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عذاب قبر اور اس سے پناہ مانگنے کے بارے میں۔ 493: سیدنا زید بن ثابتؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ بنی نجار کے باغ میں اپنے ایک خچر پر جا رہے تھے اور ہم آپﷺ کے ساتھ تھے۔ اتنے میں وہ خچر بدکا اور قریب تھا کہ آپﷺ کو گرا دے وہاں پر چھ یا پانچ یا چار قبریں تھیں۔ آپﷺ نے پوچھا کہ کوئی جانتا ہے کہ یہ...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اللہ تعالیٰ کا فرمان "یثبت اللہ الذین آمنوا ..." قبر کے بارے میں ہے۔ 492: سیدنا براء بن عازبؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: یہ آیت "اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو پکی بات پر قائم رکھتا ہے " قبر کے عذاب کے بارے میں اتری ہے۔ میت سے پوچھا جاتا ہے ، تیرا رب کون ہے ؟ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : فرشتوں کا سوال ک0631نا جب بندہ اپنی قبر میں رکھ دیا جاتا ہے۔ 491: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: جب بندہ اپنی قبر میں رکھا جاتا ہے اور اس کے ساتھی پیٹھ موڑ کر لوٹتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آواز سنتا ہے۔ پھر دو فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور اس سے کہتے ہیں کہ تو اس شخص کے بارے...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب آدمی مر جاتا ہے تو صبح و شام اُس پر اُس کا جنت یا دوزخ کا ٹھکانہ پیش کیا جاتا ہے۔ 490: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی مر جاتا ہے تو صبح و شام اس کے سامنے اس کا ٹھکانہ پیش کیا جاتا ہے۔ اگر جنت والوں میں سے ہے تو جنت والوں میں سے اور جو دوزخ والوں...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : قبروں پر عمارت بنانا یا پختہ کرنا مکروہ ہے۔ 489: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے قبر کو پختہ کرنے ، اس پر بیٹھنے (مجاوری کرنے ) اور اس پر عمارت (گنبد وغیرہ) بنانے سے منع فرمایا ہے۔
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : قبروں کو برابر کرنے کا حکم۔ 488: ابو الھیاج اسدی کہتے ہیں کہ مجھ سے سیدنا علیؓ نے کہا کہ میں تمہیں اس کام کے لئے بھیجتا ہوں جس کام کے لئے مجھے رسول اللہﷺ نے بھیجا تھا کہ ہر تصویر کو مٹا دو اور ہر اونچی قبر کو (زمین کے ) برابر کر دو۔
Top