• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : لحد کا بیان اور کچی اینٹیں کھڑی کرنے کا بیان۔ 487: عامر بن سعد سے روایت ہے کہ (فاتحِ ایران سیدنا ) سعد بن ابی وقاصؓ نے اپنی اس بیماری میں، جس میں ان کا انتقال ہوا یہ فرمایا کہ میرے لئے لحد بنانا اور اس پر کچی اینٹیں لگانا جیسے رسول اللہﷺ کے لئے بنائی گئی۔
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : قبر میں چادر ڈالنے کا بیان۔ 486: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی قبر مبارک میں سرخ چادر ڈالی گئی تھی۔
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نمازِ جنازہ سے فراغت کے بعد سوار ہونے کا بیان۔ 485: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ابن دحداح کی نماز جنازہ پڑھی۔ پھر آپﷺ کے پاس ایک ننگی پیٹھ والا گھوڑا (بغیر زین کے ) لایا گیا۔ اس کو ایک شخص نے پکڑا پھر آپﷺ سوار ہوئے اور وہ کودتا تھا اور ہم سب آپﷺ کے پیچھے تھے اور دوڑتے...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جن مُردوں کی اچھائی یا برائی بیان کی گئی۔ 484: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ایک جنازہ گزرا اور لوگوں نے اسے اچھا کہا تو نبیﷺ نے فرمایا کہ واجب ہو گئی تین بار (یہی) فرمایا۔ پھر دوسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اسے بُرا کہا۔ نبیﷺ نے فرمایا کہ واجب ہو گئی تین بار (یہی) فرمایا۔ سیدنا عمرؓ نے عرض...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس پر چالیس (40) مسلمان نمازِ جنازہ پڑھیں تو ان کی سفارش قبول کر لی جاتی ہے۔ 483: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ان کا ایک فرزند (مقامِ) قدید یا عسفان میں فوت ہو گیا تو انہوں نے (اپنے غلام سے ) کہا کہ اے کریب! دیکھو کتنے لوگ (نمازِ جنازہ کے لئے ) جمع ہیں؟ کریب نے کہا کہ میں گیا اور دیکھا...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس پر سو آدمی جنازہ پڑھیں ، ان کی شفاعت قبول ہو گی۔ 482: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: کوئی مردہ ایسا نہیں کہ اس پر مسلمانوں کا ایک گروہ، جس کی گنتی سو تک پہنچتی ہو، نماز جنازہ پڑھے اور پھر سب اس کی شفاعت کریں، (یعنی اللہ سے اس کی مغفرت کی...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : میت پر نمازِ جنازہ پڑھنے اور اس کے پیچھے جانے کی فضیلت۔ 481: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص جنازہ پر حاضر رہے یہاں تک کہ نماز پڑھی جائے (اور اس میں شریک ہو تو) اس کو ایک قیراط کا ثواب ہے اور جو شخص (نمازِ جنازہ کے بعد) دفن تک حاضر رہے تو اس کو دو قیراط کا ثواب...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : خودکشی کرنے والے کے بارے میں۔ 480: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے پاس ایک شخص (کا جنازہ) لایا گیا، جس نے اپنے آپ کو ایک چوڑے تیر سے مار ڈالا تھا۔ تو آپﷺ نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : قبر پر نمازِ جنازہ پڑھنا۔ 479: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک حبشی عورت مسجد کی خدمت کرتی تھی یا ایک جوان تھا اور اس کے بارے میں رسول اللہﷺ نے پوچھا تو لوگوں نے عرض کیا کہ وہ مر گئی۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تم نے مجھے خبر نہ کی۔ کہا گویا کہ انہوں نے اس کو حقیر جان کر نبیﷺ کو تکلیف دینا مناسب...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مسجد میں میت پر نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان۔ 478: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب (فاتحِ ایران) سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ نے انتقال فرمایا تو رسول اللہﷺ کی ازواج مطہرات نے کہلا بھیجا کہ ان کا جنازہ مسجد میں سے لے آؤ کہ ہم بھی نماز پڑھ لیں، سو ایسا ہی کیا گیا۔ اور ان کے...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : (نمازِ جنازہ میں) میت کے لئے دعا کرنا۔ 477: سیدنا عوف بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی اور میں نے آپ کی دعا میں سے یہ الفاظ یاد رکھے "اے اللہ! اس کو بخش دے ، اس پر رحم کر، اس کو عافیت میں رکھ، اس کو معاف کر، اپنی عنایت سے مہربانی کر، اس کا گھر (قبر) کشادہ کر دے ،...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پانچ تکبیروں کے بیان میں۔ 476: سیدنا عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ زیدؓ ہمارے جنازوں کی نماز میں چار تکبیریں کہا کرتے تھے اور ایک جنازہ پر پانچ تکبیریں کہیں تو میں نے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ (بھی کبھی کبھی پانچ تکبیریں) کہا کرتے تھے۔
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نمازِ جنازہ کی تکبیروں کا بیان۔ 475: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے نجاشی کی موت کی خبر دی، جس دن کہ ان کا انتقال ہوا۔ اور صحابہ کرام کے ساتھ عیدگاہ میں گئے اور ان کی (نماز جنازہ پر) چار تکبیریں پڑھیں)۔
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : میت پر نماز جنازہ پڑھنے کے وقت امام کہاں کھڑا ہو؟۔ 474: سیدنا سمرہ بن جندبؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے پیچھے سیدنا کعبؓ کی ماں پر نماز جنازہ پڑھی جو نفاس میں فوت ہو گئی تھیں اور رسول اللہﷺ ان کے جنازہ کے وسط میں کھڑے ہوئے۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جنازہ کے لئے کھڑا ہونا منسوخ ہے۔ 473: سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کو کھڑے ہوتے ہوئے دیکھا تو ہم بھی آپﷺ کے ساتھ کھڑے ہوئے اور وہ بیٹھنے لگے پھر ہم بھی بیٹھنے لگے یعنی جنازہ میں۔
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جنازہ کے لئے کھڑے ہونے کا بیان۔ 472: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ایک جنازہ گزرا تو رسول اللہﷺ کھڑے ہو گئے تو ہم بھی آپﷺ کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ پھر ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! وہ تو یہودی عورت کا جنازہ ہے آپﷺ نے فرمایا کہ موت گھبراہٹ کی چیز ہے ، جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عورتوں کے جنازے کے ساتھ جانے کے منع کا بیان۔ 471: سیدہ اُمّ عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہمیں جنازہ کے ساتھ چلنے سے روکا جاتا تھا مگر تاکید سے نہیں۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جنازہ جلدی لے جانے کا بیان۔ 470: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جنازہ لے جانے میں جلدی کرو۔ اس لئے کہ اگر نیک ہے تو اسے خیر کی طرف لے جاتے ہو اور اگر بد ہے تو اسے اپنی گردن سے اتارتے ہو۔
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : میت کو بہترین کفن پہنانے کا بیان۔ 469: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا اور اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کا ذکر کیا جن کا انتقال ہو چکا تھا اور ان کو ایسا کفن دیا گیا تھا جس سے ستر نہیں ڈھانپا جاتا تھا اور شب کو دفن کر دیا گیا تھا۔ پس رسول اللہﷺ نے انہیں...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : میت کے کفن کا بیان۔ 468: اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کو سحول کی بنی ہوئی تین سفید روئی کی بنی ہوئی چادروں میں کفن دیا گیا۔ ان میں نہ کرتہ تھا، نہ عمامہ اور حلہ کا لوگوں کو شبہ ہو گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حلہ آپﷺ کے لئے خریدا گیا تھا کہ آپﷺکو اس میں کفن دیا جائے ،...
Top