• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب نماز میں اونگھ آنے لگے تو سو جائے۔ 386: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آ جائے تو چاہئیے کہ سو رہے یہاں تک کہ اس کی نیند جاتی رہے۔ اس لئے کہ جب تم میں سے کوئی اونگھنے لگتا ہے تو گمان ہے کہ وہ مغفرت مانگنے کا...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : آدمی کا پوری رات سونے کی کراہیت کہ اس میں کوئی نماز نہ پڑھے۔ 385: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک شخص کا ذکر کیا گیا کہ وہ صبح تک سوتا ہے (یعنی تہجد کو نہیں اٹھتا) تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس کے کان میں یا دونوں کانوں میں شیطان پیشاب کر جاتا ہے۔
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : رات کی نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پڑھنا۔ 384: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو رات کی نماز میں بیٹھ کر قرأت کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ پھر جب بوڑھے ہو گئے تو بیٹھے بیٹھے قرأت کرتے ، یہاں تک کہ جب سورت کی تیس یا چالیس آیتیں رہ جاتیں تو کھڑے ہو کر پڑھتے ،...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور وتر ایک رکعت ہے رات کے آخر میں۔ 383: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے۔ پھر جب خیال ہو کہ صبح ہو چلی تو ایک رکعت پڑھ لے کہ وہ (ایک رکعت) اس ساری نماز کو جو اُس نے...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : رات کی نماز کی کیفیت اور رکعات کی تعداد۔ 382: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ رات کو تیرہ رکعت پڑھتے۔ ان میں سے پانچ وتر ہوتیں اور صرف آخر میں بیٹھے (یعنی پانچ رکعات وتر ایک تشہد سے پڑھتے )۔
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبی رحمتﷺ کی دعا جب آپﷺ رات کو قیام فرماتے۔ 381: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب رات کو نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو فرماتے کہ "اے اللہ سب خوبیاں تیرے ہی لئے ہیں۔ تو آسمان اور زمین کی روشنی ہے اور تجھی کو تعریف ہے ، تو آسمان اور زمین کا تھامنے والا ہے۔ تجھی کو تعریف ہے ، تو آسمان...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبی اکرمﷺ کی رات کی نماز اور آپﷺ کی دعائیں۔ 379: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ایک رات میں اپنی خالہ اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس رہا (اس لئے کہ نبیﷺ کی تہجد کی نماز دیکھیں) اور نبیﷺ رات کو اٹھے اور اپنی قضاء حاجت کو گئے ،پھر اپنا ہاتھ منہ دھویا اور پھر سو رہے پھر آپﷺ اٹھے اور...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اسی قدر عمل اختیار کرو جتنی طاقت ہو۔ 378: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کی موجودگی میں حولاء بنت تویت ان کے پاس سے گزریں تو میں نے نبیﷺ سے عرض کیا کہ یہ حولاء بنت تویت ہیں، اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ رات بھر نہیں سوتی (عبادت کرتی ہیں) آپﷺ نے فرمایا کہ اس قدر...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اللہ کو وہ عمل پسند ہے جو ہمیشہ کیا جائے۔ 377: علقمہ کہتے ہیں کہ میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہﷺ کی عبادت کا کیا حال تھا؟ آیا کسی دن کو عبادت کے لئے خاص فرماتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں بلکہ ان کی عبادت ہمیشہ تھی۔ اور تم میں سے کون آپﷺ کی سی عبادت کر...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : خوشی سے نوافل پڑھو۔ جب سست ہو جاؤ یا تھک جاؤ تو بیٹھ جاؤ۔ 376: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم مسجد میں داخل ہوئے اور ایک رسی دو ستونوں کے درمیان لٹکی ہوئی دیکھی تو فرمایا کہ یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ اُمّ المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کی رسی ہے اور وہ نماز...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نفل نماز گھروں میں پڑھنے کا بیان۔ 375: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب کوئی شخص اپنی مسجد میں نماز پڑھے تو کچھ حصہ اپنے گھر میں پڑھنے کے لئے بچا کر رکھے (یعنی سنت و نوافل) اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس کی نماز سے اس کے گھر میں بہتری کرے گا۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مسجد میں نفل نماز پڑھنا۔ 374: سیدنا زید بن ثابتؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے کھجور کے پتوں وغیرہ کا یا بورئیے کا ایک حجرہ بنایا اور آ کر اس میں نماز پڑھنے لگے۔ بہت سے صحابہ کرام آئے اور آپﷺ کی اقتداء میں نماز پڑھنے لگے۔ سیدنا زید بن ثابت کہتے ہیں: پھر ایک رات بہت سے صحابہ آئے اور آپﷺ نے دیر...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : رات اور دن میں نوافل پڑھنا۔ 373: سیدنا عبد اللہ بن شفیقؓ کہتے ہیں کہ میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہﷺ کی نفل نماز کا حال پوچھا تو انہوں نے فرمایا: آپﷺ میرے گھر میں ظہر سے پہلے چار رکعت نماز پڑھتے تھے ، پھر نکلتے اور لوگوں کے ساتھ فرض نماز پڑھتے ، پھر گھر میں آ...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز سے پہلے اور بعد میں نوافل پڑھنا۔ 372: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعتیں اور ظہر کے بعد دو رکعت (سنت) پڑھیں اور مغرب کے بعد دو رکعتیں اور عشاء کے بعد دو رکعتیں اور جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھیں۔ لیکن مغرب، عشاء اور جمعہ کی دو دو رکعتیں نبیﷺ کے...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ہر دو اذانوں (یعنی اذان اور تکبیر) کے مابین نماز ہے۔ 371: سیدنا عبد اللہ بن مغفل المزنیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر دو اذانوں کے مابین نماز ہے۔ آپﷺ نے یہ بات تین مربہ ارشاد فرمائی۔ تیسری بار فرمایا جو چاہے پڑھ لے۔
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس شخص کی فضیلت جس نے (ایک) دن اور رات میں بارہ رکعت (سنتیں) پڑھیں۔ 370: اُمّ المؤمنین اُمّ حبیبہ رضی اللہ عنہا نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی مسلمان بندہ ایسا نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے واسطے ہر دن میں بارہ رکعت سنتیں خوشی سے پڑھے سوا فرض کے۔ مگر اللہ تعالیٰ اس کے واسطے ایک گھر جنت میں...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس نے اللہ تعالیٰ کے لئے سجدہ کیا تو اس کے لئے جنت ہے۔ 369: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب آدمی سجدہ کی آیت پڑھتا ہے اور پھر سجدہ کرتا ہے تو شیطان روتا ہوا ایک طرف چلا جاتا ہے اور کہتا ہے کہ خرابی ہو اس کی یا میری، آدمی کو سجدہ کا حکم ہوا اور اس نے سجدہ کیا۔ اب اس...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نمازِ اوّابین کا بیان۔ 368: قاسم شیبانی سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن ارقمؓ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ چاشت کے وقت میں نماز پڑھ رہے تھے تو فرمایا: یہ لوگ خوب جانتے ہیں کہ نماز اس وقت کے علاوہ دوسرے وقت میں افضل ہے۔ نبیﷺ نے فرمایا کہ "نمازِ اوّابین" اس وقت ہوتی ہے جب کہ اونٹنی کے بچوں کے...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز چاشت کی وصیت۔ 367: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میرے دوست (محمد رسول اللہﷺ) نے مجھے تین چیزوں کی وصیت فرمائی۔ 1۔ ہر مہینہ میں تین روزوں کی۔ 2۔ چاشت کی دو رکعت کی۔ 3۔ اور سونے سے پہلے وتر پڑھ لینے کی۔
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : چاشت کی آٹھ رکعتیں۔ 366: عبد اللہ بن حارث بن نوفل کہتے ہیں کہ میں آرزو رکھتا اور پوچھتا پھرتا تھا کہ کوئی مجھے بتائے کہ رسول اللہﷺ نے چاشت کی نماز پڑھی ہے تو میں نے کسی کو نہ پایا جو کہ مجھ سے یہ بیان کر ے سوائے ام ہانی رضی اللہ عنہا کے۔ اُمّ ہانی رضی اللہ عنہا جو ابو طالب کی بیٹی ہیں...
Top