• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نمازِ عشاء کے نام کے متعلق۔ 225: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: دیہاتی لوگ تم پر عشاء کی نماز کے نام پر غالب نہ آ جائیں، اس لئے کہ وہ اللہ کی کتاب میں عشاء ہے۔ اس لئے کہ وہ اونٹنیوں کے دوہنے میں دیر کرتے ہیں۔ (اس لئے وہ نماز عشاء کو عقمہ کہتے ہیں)۔
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عشاء کا وقت اور اس میں تاخیر کرنے کا بیان۔ 224: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک رات رسول اللہﷺ نے نمازِ عشاء میں دیر کی، یہاں تک کہ رات کا بڑا حصہ گزر گیا اور مسجد میں جو لوگ تھے سو گئے۔ پھر آپﷺ نکلے ، نماز پڑھی اور فرمایا کہ اگر مجھے یہ خیال نہ ہوتا کہ میں اپنی امت...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مغرب کا وقت اس وقت ہوتا ہے جب سورج غروب ہو جائے۔ 223: سیدنا سلمہ بن اکوعؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ہمیشہ مغرب کی نماز اس وقت پڑھا کرتے تھے جب آفتاب ڈوب جاتا اور پردہ میں چھپ جاتا تھا۔
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : غروب آفتاب کے بعد، نمازِ مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھنا۔ 222: مختار بن فلفل کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالکؓ سے عصر کے بعد نفل پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سیدنا عمرؓ عصر کے بعد نماز پڑھنے والوں کے ہاتھوں پر مارتے تھے اور ہم رسول اللہﷺ کے دَور میں غروب آفتاب کے بعد نمازِ...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : غروب آفتاب کے بعد عصر کی قضا کرنا۔ 221: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطابؓ جنگ خندق کے دن آئے اور کفارِ قریش کو بُرا بھلا کہنے لگے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! قسم ہے اللہ کی میں عصر کی نماز نہیں پڑھ سکا ہوں، یہاں تک کہ آفتاب غروب کے قریب ہو گیا ہے۔ رسول اللہﷺ نے...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کا بیان۔ 220: ابو سلمہ نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ان دو رکعتوں کے بارے میں پوچھا جو رسول اللہﷺ عصر کے بعد پڑھتے تھے ، تو انہوں نے کہا کہ آپﷺ عصر سے پہلے پڑھا کرتے تھے ، پھر ایک بار آپ کو کوئی کام ہو گیا یا بھول گئے تو عصر کے بعد پڑھیں پھر ہمیشہ...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : تین اوقات میں نہ نماز پڑھی جائے اور نہ میت کو دفنایا جائے۔ 219: عُلیٰ بن رباح کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عقبہ بن عامر جہنیؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ ہمیں تین اوقات میں نماز سے اور مُردوں کو دفن کرنے سے روکتے تھے۔ ایک تو جب سورج طلوع ہو رہا ہو، یہاں تک کہ بلند ہو جائے ، دوسرے جس وقت...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عصر اور فجر کے بعد نماز پڑھنے کی ممانعت۔ 218: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک اور صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک (نفل) نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : درمیانی نماز کے متعلق کیا آیا ہے ؟ 217: سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو نمازِ عصر سے مشرکوں نے روک دیا، یہاں تک کہ سورج سرخ یا زرد ہو گیا پس آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ انہوں نے ہمیں نمازِ عصر، نمازِ وسطیٰ سے روک دیا ہے ، اللہ ان کے...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس شخص کے بارے میں سخت وعید کہ جس کی نمازِ عصر فوت ہو گئی۔ 216: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہو جائے ،گویا اس کا اہل اور مال ہلاک ہو گیا۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز عصر کی محافظت اور عصر کے بعد نماز پڑھنے کی ممانعت۔ 215: سیدنا ابو بصرہ غفاریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمارے ساتھ عصر کی نماز (مقامِ) مخمص میں پڑھی اور فرمایا کہ یہ نماز تم سے پہلوں کے سامنے پیش کی گئی اور انہوں نے اس کو ضائع کیا۔ پھر جو اس کی حفاظت کرے ، اس کو دوگنا ثواب ہو گا اور...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نمازِ عصر کا اوّل وقت۔ 213: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم عصر کی نماز پڑھتے تھے اور سورج بلند ہوتا تھا اور اس میں گرمی ہوتی تھی۔ اور جانے والا اونچے کناروں تک جاتا تھا اور وہاں پہنچ جاتا تھا اور آفتاب (ابھی) بلند رہتا تھا۔ 214: علاء بن عبدالرحمن سے روایت...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سخت گرمی میں ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھنا۔ 212: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مؤذن نے ظہر کی اذان کہنے کا ارادہ کیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ ذرا ٹھنڈا ہونے دو، ذرا ٹھنڈا ہونے دو یا فرمایا کہ ذرا انتظار کرو ذرا انتظار کرو۔ اور فرمایا کہ گرمی کی شدت جہنم کی...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ظہر کی نماز اول وقت میں ادا کرنا۔ 211: سیدنا خبابؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کی خدمت میں آئے اور آپﷺ سے (جھلسا دینے والی) سخت گرمی کی، شکایت کی تو آپﷺ نے قبول نہ فرمائی۔ زہیر نے کہا کہ میں نے ابو اسحاق سے پوچھا کہ ظہر کی نماز کی شکایت کی تھی؟ انہوں نے کہا ہاں میں نے کہا کہ اوّل وقت نماز...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سورج طلوع ہوتے وقت اور غروب ہوتے وقت نماز پڑھنا منع ہے۔ 210: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عصر کے بعد کی دو رکعتیں کبھی نہیں چھوڑیں۔ راوی کہتا ہے کہ اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: خاص کر اپنی نمازوں کو طلوع اور...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : فجر اور عصر کی نمازوں کی پابندی کرنا۔ 208: ابو بکر بن عمارہ بن رؤیبہ اپنے والد سیدنا عمارہؓ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ وہ شخص کبھی دوزخ میں داخل نہ ہو گا جس نے طلوع آفتاب سے پہلے اور غروبِ آفتاب سے پہلے کی نماز ادا کی یعنی فجر اور عصر کی۔...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھنا۔ 207: محمد بن عمرو کہتے ہیں کہ جب حجاج مدینہ میں آیا تو ہم نے سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے (اوقاتِ نماز کے متعلق) پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ ظہر کی نماز دوپہر کے وقت اور نہایت گرمی میں (یعنی بعد زوال کے ) پڑھا کرتے تھے اور عصر ایسے وقت میں پڑھا کرتے تھے...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اوقاتِ نماز کا جامع بیان۔ 205: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا: ظہر کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے اور آدمی کا سایہ اس کی لمبائی کے برابر ہونے تک، جب تک کہ عصر کا وقت نہ آئے رہتا ہے۔ اور عصر کا وقت تب تک رہتا ہے کہ آفتاب زرد نہ ہو اور وقت مغرب جب تک رہتا...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز چھوڑنا کفر ہے۔ 204: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ (مومن) آدمی اور کفر و شرک کے درمیان، نماز چھوڑنے کا فرق ہے۔
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پانچ نمازیں درمیانی وقفے کے گناہوں کا کفارہ بنتی ہیں۔ 203: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: پانچوں نمازیں اور جمعہ، جمعہ تک بیچ کے گناہوں کا کفارہ ہیں جب تک کبیرہ گناہ نہ کرے اور ایک روایت میں ہے کہ رمضان، رمضان تک کفارہ ہے ان گناہوں کا جو اس کے بیچ میں ہوں، جب تک...
Top