• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : (ابتداء میں) دو دو رکعت نماز کی فرضیت کا بیان۔ 202: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نماز حضر میں بھی اور سفر میں بھی دو دو رکعت فرض کی گئی تھی، پھر سفر کی نماز تو ویسی ہی رہی اور حضر کی نماز بڑھا دی گئی۔ زہری (راوی) نے کہا کہ میں نے عروہ سے پوچھا کہ اُمّ المؤمنین...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نماز کی فرضیت کا بیان۔ 201: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ سے کچھ پوچھنے کی ممانعت کر دی گئی تھی تو ہمیں اچھا معلوم ہوتا کہ دیہات میں رہنے والوں میں سے کوئی عقلمند شخص آئے اور آپﷺ سے پوچھے اور ہم سنیں، تو دیہات میں رہنے والوں میں سے ایک شخص آیا اور کہنے گا کہ اے محمدﷺ! آپ...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس شخص کی فضیلت جو مؤذن کی طرح کلماتِ (اذان) کہے۔ 199: سیدنا عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب مؤذن اللہ اکبر اللہ اکبر کہے تو سننے والا بھی یہی الفاظ دہرائے اور جب وہ اشہد ان لا الٰہ الا اللہ اور اشہد ان محمدًﷺ رسول اللہ کہے تو سننے والا بھی یہی الفاظ کہے اور جب مؤذن حیّ...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جیسے مؤذن کہے ویسے ہی کہنا۔ 198: سیدنا عبد اللہ بن عمر و بن عاصؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم مؤذن کی اذان سنو تو وہی کہو جو مؤذن کہتا ہے ، پھر مجھ پر درود پڑھو کیونکہ جو کوئی مجھ پر درود پڑھتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر اپنی دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ اس کے...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اذان کہنے والوں کی فضیلت۔ 197: عیسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا معاویہ بن ابی سفیانؓ کے پاس تھا کہ اتنے میں انہیں مؤذن نماز کے لئے بلانے آیا۔ جس پر سیدنا معاویہؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن مؤذنوں کی گردن سب سے زیادہ لمبی ہو گی۔
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اذان کی فضیلت۔ 195: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ صبح سویرے ہی دشمنوں پر حملہ کرتے تھے اور اذان کی آواز پر کان لگائے رکھتے تھے ، اگر (مخالفوں کے شہر سے ) آپﷺ کو اذان کی آواز سنائی دیتی، تو ان پر حملہ نہ کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک شخص کو آپﷺ نے اللہ اکبر اللہ اکبر کہتے سنا تو...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نابینا آدمی کو مؤذن مقرر کرنا۔ 194: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سیدنا ابن اُمّ مکتومؓ رسول اللہﷺ کے لئے اذان دیا کرتے تھے اور وہ نابینا تھے۔
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : دو مؤذن مقرر کرنا۔ 193: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے دو مؤذن تھے۔ ایک سیدنا بلالؓ اور دوسرے سیدنا عبد اللہ بن اُمّ مکتوم ص، جو کہ نابینا تھے۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اذان دوہری اور اقامت اکہری کہے۔ 192: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا بلالؓ کو اذان کے الفاظ دو دو مرتبہ اور اقامت کے الفاظ ایک ایک مرتبہ کہنے کا حکم کیا گیا۔ اور یحییٰ نے ابن عُلیّہ سے یہ اضافہ کیا ہے کہ میں نے اسے سیدنا ایوب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اقامت میں صرف قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوةُ...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اذان کا بیان۔ 191: سیدنا ابو محذورہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے انہیں اس طرح اذان سکھائی ہے : اللہ اکبر۔ اللہ اکبر۔ (باقی روایات میں اللہ اکبر چار مرتبہ ہے )۔ اشھد ان لا الٰہ الا الله۔ اشھد ان لا الٰہ الا الله۔ اشھد ان محمد رسول الله۔ اشھد ان محمد رسول الله۔ پھر دوبارہ کہے اشھد ان لا...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: نماز کے مسائل باب : اذان کی ابتداء۔ 190: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ مسلمان جب مدینہ میں آئے تو وقت کا اندازہ کر کے جمع ہو کر نماز پڑھ لیا کرتے تھے اور کوئی شخص ندا وغیرہ نہیں کرتا۔ ایک دن مسلمانوں نے مشورہ کیا کہ اطلاعِ نماز کے لئے عیسائیوں کی طرح ناقوس بجا لیا کریں یا یہودیوں...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کپڑے سے حیض کا خون دھونا۔ 189: سیدہ اسماء بنتِابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ ایک عورت رسول اللہﷺ کے پاس آئی اور اس نے پوچھا کہ ہم میں سے کسی کے کپڑے میں حیض کا خون لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ پہلے اس کو کھرچ ڈالے ، پھر پانی ڈال کر مل کر دھو ڈالے اور پھر اسی کپڑے میں نماز...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کپڑے سے منی کا دھونا۔ 188: سیدنا عبد اللہ بن شہاب خولانی بیان کرتے ہیں کہ میں اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے ہاں مہمان ٹھہرا۔ مجھے اپنے کپڑوں میں احتلام ہو گیا، تو میں نے ان کو پانی میں ڈبو دیا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کی لونڈی نے مجھے دیکھ لیا، تو اس نے انہیں جا کر بتایا۔ ام...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بچے کے پیشاب کی وجہ سے کپڑے پر چھینٹے مارنا۔ 187: اُمّ قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہﷺ کے پاس اپنے ایک بچے کو لے کر آئیں جو کھانا نہیں کھاتا تھا۔ عبید اللہ (راوی حدیث) نے کہا کہ ام قیس رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ اس بچے نے رسول اللہﷺ کی گود میں پیشاب کر دیا تو رسول اللہﷺ نے...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مسجد سے پیشاب دھونا۔ 186: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک اعرابی آیا اور کھڑے ہو کر پیشاب کرنے لگا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے اصحاب نے اسے ایسا نہ کرنے کے لئے آواز لگائی تو آپ صلی اللہ علیہ و...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مونچھیں کتراؤ اور داڑھی بڑھاؤ۔ 184: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: (تمام اقوال و افعال میں) مشرکوں کے خلاف (کرو) مونچھوں کو کترواؤ اور داڑھیوں کو پورا رکھو (یعنی داڑھیوں کو چھوڑ دو اور ان میں کانٹ چھانٹ نہ کرو)۔ 185: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ہمارے...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بڑے کو مسواک دینا۔ 183: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے آپ کو خواب میں مسواک کرتے دیکھا۔ پھر وہ مسواک مجھ سے دو آدمیوں نے مانگا، ان دونوں میں سے ایک بڑا تھا۔ میں نے مسواک چھوٹے کو دے دی، تو مجھے حکم ہوا کہ بڑے کو دیں، تو میں نے بڑے کو دے دی۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : دس چیزیں فطرت میں سے ہیں۔ 182: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: دس باتیں پیدائشی سنت ہیں۔ 1: مونچھیں کترنا۔ 2: داڑھی چھوڑ دینا۔ 3: مسواک کرنا۔ 4: ناک میں پانی ڈالنا۔ 5: ناخن کاٹنا۔ 6:پوروں کا دھونا (کانوں کے اندر اور ناک اور بغل اور...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں۔ 181: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: فطرت پانچ ہیں یا پانچ چیزیں فطرت سے ہیں۔ 1۔ختنہ کرنا۔ 2۔ زیر ناف بال مونڈنا۔ 3۔ ناخن کاٹنا۔ 4۔ بغل کے بال اکھیڑنا۔ 5۔ مونچھیں کترانا۔
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : حائضہ عورت نماز کی قضا نہیں دے گی البتہ روزے کی قضا دے گی۔ 180: سیدہ معاذہ سے روایت ہے کہ میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ حائضہ عورت روزوں کی قضا کرتی ہے اور نماز کی قضا نہیں کرتی؟ تو انہوں نے کہا کہ تو حروریہ تو نہیں؟ میں نے کہا کہ نہیں میں تو پوچھتی...
Top