الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
توحید کی (اتباع) کے بیان میں
باب۔ نبیﷺ کا اپنی امت کو اللہ جل شانہ ، کی توحید کی طرف بلانے کا بیان۔
(۲۲۲۰)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو ایک لشکر کا سرداربنا کر روانہ کیا۔ وہ شخص جب نما ز پڑھاتے تو قُلْ ھُوَ اﷲُ اَحَدٌ پر قرأت مکمل کر تے۔ جب یہ لوگ واپس ہوئے تو نبیﷺ...
باب۔ اس شخص کی دلیل کا بیان جو نبیﷺ کے (کسی کام سے کسی کو) منع نہ فرمانے کو بھی حجت سمجھتا ہے۔ لیکن نبیﷺ کے سوا کسی اور کے منع نہ کرنے کو نہیں۔
(۲۲۱۹)۔ سیدنا جابر بن عبداللہ نے قسم کھائی کہ ابن صائدہ دجال ہے۔ میں (راوی محمد بن منکدر) نے کہا کہ تم قسم کھاتے ہو ؟ انھوں نے کہا ہاں ! میں نے سیدنا...
باب۔ حاکم جب اجتہاد کرے تو اس کے ثواب کا بیان خواہ اجتہاد میں خطا ہو یا صحت ہو۔
(۲۲۱۸)۔ سیدنا عمر و بن عاصؓ نے رسول اللہﷺ سے سنا ، آپﷺ نے فرمایا :'' جب حاکم حکم لگا نے میں اجتہاد کرتا ہے اور وہ اس میں درست ہوتا ہے تو اس کے لیے دگنا ثواب ہے اور جب حکم لگا نے میں اجتہاد کرتا ہے اور اس سے خطا ہو...
باب۔ شادی شدہ زانی کو رجم کرنا۔
(۲۲۱۷)۔ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطابؓ نے فرمایا:'' یقیناً اللہ تعالیٰ نے محمدﷺ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا اور اپنی کتاب آپﷺ پر نازل فرمائی ، اسی نازل شدہ کتاب (یعنی قرآن مجید) میں سے رجم کی آیت بھی ہے۔ ''
باب۔ نبیﷺ کے اس فرمان کا بیان کہ البتہ تم لوگ اپنے پہلوں کے طریقے کے پیرو کار بن جاؤ گے۔
(۲۲۱۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' قیامت نہ ہو گی جب تک کہ میری امت ان باتوں کو اختیار نہ کرے گی جو کہ اس سے پہلے کی امتوں نے اختیار کی تھیں بالشت برابر بالشت اور ہاتھ برابر ہاتھ (یعنی...
باب۔ دین کے مسائل میں رائے اور قیاس پر عمل کرنے کی مذمت کا بیان۔
(۲۲۱۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، فرماتے تھے :'' اللہ تعالیٰ تم سے علم کو دینے کے بعد نہ اٹھائے گا مگر ہاں اس طرح اٹھائے کہ علماء کو مع علم کے اٹھا لے گا ، تب جاہل لوگوں سے فتویٰ لیا جائے گا اور...
باب : بے فائدہ بہت سوالات کرنا منع ہے اور اسی طرح فائدہ سختی اٹھانا اور وہ باتیں بنانا جن میں کوئی فائدہ نہیں۔
(۲۲۱۴)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' لوگ برابر سوالات کرتے رہیں گے یہاں تک کہ یہ بھی کہیں گے کہ اچھا ! اللہ تو ہوا جس نے سب کو پیدا کیا ، اب اللہ کو کس نے...
کتاب وسنت کو مضبوطی سے تھامنا
باب۔ نبیﷺ کی سنتوں کی پیروی کرنے کا بیان۔
(۲۲۱۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:'' میری سای امت جنت میں داخل ہو گی مگر جو انکار کرے گا (وہ داخل نہیں ہو گا)۔ '' لوگوں نے عرض کی کہ وہ کون ہے (جس نے انکار کیا) ؟ فرمایا :'' جس نے میری اطاعت کی وہ تو...
آرزوؤں کے بیان میں
(شہادت کی موت کی تمنا کر نے کے سلسلے میں حدیث گزر چکی ہے ، دیکھئے حدیث نمبر ۳۳)۔
باب: اس تمنا کا بیان جو مکروہ ہے۔
(۲۲۱۰)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ اگر میں رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنتا کہ موت کی تمنا مت کر و تو میں (اس کی یعنی موت کی) تمنا کرتا۔
(۲۲۱۱)۔ سیدنا ابو...
باب۔ خلیفہ بنا نے کے بیان میں۔
(۲۲۰۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ ہی سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے بعد کسی کو خلیفہ کیوں نامزد نہیں کرتے ؟ تو انھوں نے کہا اگر میں خلیفہ بناؤں تو مجھ سے پہلے جو مجھ سے بہتر تھے انھوں نے خلیفہ بنایا ہے (یعنی) سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے اور اگر...
باب۔ امام لوگوں سے کیونکر بیعت لے ؟
(۲۲۰۶)۔ سیدنا عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کی بیعت کی خوشی اور ناراضگی میں سننے اور اطاعت کرنے پر اور اس بات پر کہ حکومت والوں سے حکومت (حاصل کرنے) کے لیے جھگڑا نہ کریں گے اور جہاں کہیں ہوں گے حق بات کہیں گے اور اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے...
باب۔ لکھنے والا ایماندار اور عقلمند ہونا چاہیے۔
(۲۲۰۵)۔ حدیث ۱۳۴۳میں '' حویصہ اور محیصہ '' نامی دونوں اشخاص کا واقعہ مفصل گزر چکا ہے۔ یہاں اتنا زیادہ ہے کہ نبیﷺ نے (فیصلہ کرتے وقت) فرمایا :'' یا توخیبر کے یہودی تمہارے مقتول ساتھی (عبداللہ) کی دیت دیں ورنہ لڑائی کے لیے تیار ہو جائیں۔ ''
باب۔ (کیا) حاکم کو غصے کی حالت میں فیصلہ کرنا اور فتویٰ دینا جائز ہے ؟
(۲۲۰۴)۔ سیدنا ابوبکرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، آپﷺ فرماتے تھے :'' کوئی حاکم دو آدمیوں میں اس وقت تک فیصلہ نہ کرے جب تک کہ وہ غصہ میں ہو۔ ''
باب۔ جس نے (لوگوں کو) مشقت میں ڈالا ، اللہ اس کو مشقت میں ڈالے گا۔
(۲۲۰۳)۔ سیدنا جندبؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپﷺ فرماتے تھے :'' جس نے لوگوں کو سنانے کے لیے نیک اعمال کیے ، اللہ اس کے پوشیدہ (یعنی نیت فاسدہ) کو قیامت کے دن لوگوں پر ظاہر کرے گا اور جس نے لوگوں پر مشقت ڈالی تو اللہ...
باب۔ جو شخص رعیت کا والی بنایا جائے پس وہ ان کی خیر خواہی نہ کرے۔
(۲۲۰۱)۔ سیدنا معقل بن یسارؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، فرماتے تھے کہ جس بندے کو اللہ نے رعیت کا حاکم بنایا پھر اس نے اپنی رعیت کی خیر خواہی کے ساتھ نگہبانی نہ کی تو وہ جنت کی خوشبو تک نہ سونگھ سکے گا۔ ''
(۲۲۰۲)۔ سیدہ...
باب۔ حکومت حاصل کر نے کی حرص کر نا منع ہے۔
(۲۲۰۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا :'' عنقریب تم لوگ حکومت اور سرداری کی حرص کرو گے اور وہ قیامت میں ندامت اور شرمندگی کا باعث ہو گی۔ پس کیا ہی بہتر ہے دودھ پلانے والی اور کیا ہی بری ہے دودھ چھڑانے والی۔ '' (پس حکومت اور سرداری ایک...
احکام کے بیان میں
باب۔ امام کا حکم سننا اور اس کی فرمانبرداری کرنا اس وقت تک ضروری ہے جب تک کہ (وہ حکم) گناہ (کا باعث) نہ ہو۔
(۲۱۹۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' (حاکم کا حکم) سنو اور فرمانبرداری کرو ، اگر چہ حبشی غلام ہی کو تم پر حاکم کیوں نہ بنا دیا جائے اور اس کا...
باب۔ (ملک حجاز سے) آگ کا نکلنا۔
(۲۱۹۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ حجاز سے ایک آگ نکلے گی جو بصرے میں اونٹوں کی گردنیں روشن کر دے گی (یعنی اس کی روشنی میں اونٹوں کی گردنیں دکھائی دیں گی)۔ ''
(۲۱۹۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول...
باب: جو شخص ایک قوم کے پاس جا کر کچھ کہے اور پھر وہاں سے نکل کرا سکے خلاف کچھ اور کہے
(۲۱۹۵)۔ سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ نفاق تو نبیﷺ کے دور تک تھا (کیونکہ اللہ آپﷺ کو بتلا دیتا تھا کہ فلاں شخص منافق ہے) لیکن اس دور میں ، یا تو آدمی مومن ہے یا کافر(کیونکہ دل کا حال اللہ جانتا ہے اب تو ظاہر پر...
باب۔ اس بیان میں کہ جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل فرماتا ہے (تو وہ سب کے سب اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں)
(۲۱۹۴)۔ سیدنا عمرؓ کہتے ہیں کہ یا رسول اللہ ! جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل فرماتا ہے تو وہ (عذاب) اس قوم کے سب لوگوں کو پہنچتا ہے (چاہے نیک ہوں یا بد) اور پھر وہ لوگ (قیامت میں)...