الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان '' جس نے مرتے ہوئے شخص کو بچا لیا اور اس نے گویا اس سب لوگوں کی جان بچا لی۔ ''(المائدہ :۳۲)
(۲۱۷۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس نے ہم پر ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ ''(یعنی مسلمان نہیں ہے)۔
دیتوں کے بیان میں۔
(۲۱۶۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' مومن اپنے دین کی طرف سے ہمیشہ کشادگی میں رہتا ہے جب تک کہ خون نا حق نہیں کرتا (یعنی جب خون ناحق کر تا ہے تو خرابی اور تنگی میں میں مبتلا ہو جاتا ہے)۔ ''
(۲۱۶۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے (سیدنا) مقداد...
باب۔ غلام ، لونڈی کو زنا کی تہمت لگانا (بڑا گناہ ہے)۔
(۲۱۶۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں میں نے ابوالقاسمؓ سے سنا ، آپﷺ فرماتے تھے :'' جس نے اپنے غلام کو تہمت لگائی اور وہ (غلام) اس (تہمت) سے بری ہے تو اس (آقا) کو قیامت کے دن درے لگائے جائیں گے الا یہ کہ ویسا ہی ہو جیسا کہ اس نے (یعنی آقا نے) کہا...
مسلمان سے لڑنے والے کفار اور مرتدوں کو سزا دینا
با ب۔ تنبیہ اور تعزیر (حد سے کم سزا) کتنی ہونی چاہیے۔
(۲۱۶۶)۔ سیدنا ابوبر دہ انصاریؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا ،آپﷺ نے فرمایا :''(تعزیر میں) دس دروں سے زیادہ نہ مارے جائیں سوائے اللہ کی ان حدوں کے (جو اس نے قرآن و حدیث میں مقرر کر دی ہیں)۔ ''
باب۔ کس قدر چرانے میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے۔
(۲۱۶۳)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''دینار کی چوتھائی یا اس سے زیادہ (کے چرانے)میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے۔ ''
(۲۱۶۴)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے دور میں چور کا ہاتھ ڈھال یا سپر کی قیمت سے کم میں نہ کاٹا جاتا تھا...
باب۔ چور پر لعنت کرنے کے بیان میں۔
(۲۱۶۲)۔ سیدنا ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''اللہ تعالیٰ چور پر لعنت کرے (کم بخت) انڈا چراتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے اور رسی چراتا ہے تو بھی اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔ ''
حدود(سزاؤں)کا بیان
باب۔ چھڑی اور جوتوں سے مارنے کا بیان۔
(۲۱۵۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی خدمت میں ایک شرابی لایا گیا تو آپ ْﷺ نے فرمایا :'' اس کو مارو۔ ''سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ہم میں سے بعض لو گوں نے تو اس کو ہاتھ سے مارا اور بعض نے جوتوں سے مارا اور بعض نے کپڑے سے مارا پھر...
باب۔ جو شخص اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ بنائے۔
(۲۱۵۷)۔ سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا :''جس نے غیر کو اپنا باپ بنا یا اور وہ جانتا ہے کہ یہ میرا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔ '' (راوی حدیث عثمان نے کہا کہ) میں نے یہ حدیث سیدنا ابوبکرؓ سے بیان کی تو انھوں نے کہا...
باب۔ ہر قوم کا آزاد کر دہ غلام انھیں میں سے ہے اور بہن کا بیٹا بھی انھیں میں سے ہے۔
(۲۱۵۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر قوم کا آزاد کر دہ غلام اسی قوم میں شمار ہو گا۔ ''
(۲۱۵۶)۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر قوم کا بھانجا اسی...
باب۔ بیٹی کے ہوتے ہوئے پوتی کی میراث کا بیان۔
(۲۱۵۴)َ سیدنا ابو موسیٰؓ سے کسی نے بیٹی اور پوتی اور بہن (کے حصول)کی بابت سوال کیا تو انھوں نے کہا آدھا بیٹی کے لیے اور آدھا بہن کے لیے ہے اور تم ابن مسعودؓ سے جا کر پوچھو یقین ہے کہ وہ بھی میرے ہی جیسا جواب دیں گے تو ان سے پوچھا گیا اور ابو موسیٰؓ...
قانون وراثت کا بیان
باب۔ اولاد کو باپ کے مال سے کیا ملے گا ؟
(۲۱۵۳)۔ سیدنا ابن عبا سؓ نے نبیﷺ سے روایت کی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا:'' ذوی الفروض یعنی حصہ والوں کو ان کا مقررہ حصہ دے دو اور جو مال (ان کا حصہ دے کر) بچ جائے تو وہ قریب کے مردہ رشتہ دار (یعنی عصبہ) کا ہے۔ ''
باب۔ مدینے کا صاع اور نبیﷺ کے مد کا بیان۔
(۲۱۵۱)۔ سیدنا سائب بن یزیدؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے دور میں صاع (جو نا پ تول کا پیمانہ)تھا تمہارے ایک مد اوراس کی ایک تہائی کے برابر تھا۔
(۲۱۵۲)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''اے اللہ !ان (یعنی اہل مدینہ) کے ماپ اور صاع اور مد (ناپ...
باب۔ جو چیز اپنی ملک میں نہ ہو اس کی اور گناہ کی بات کی نذر ماننے کا بیان۔
(۲۱۵۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ نبیﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص کو کھڑے ہوئے دیکھ کر آپﷺ نے دریافت فرمایا :''یہ کون شخص ہے ؟ ''لوگوں نے بتایا کہ یہ ابو اسرائیل ہے ،اس نذر مانی ہے کہ (دن بھر)کھڑا رہے...
باب۔ کوئی شخص مرگیا اور اس کو نذر ادا کرنا تھی۔
(۲۱۴۹)۔ سیدنا سعد بن عبا دہؓ نے رسول اللہﷺ سے اپنی والدہ کی نذر کے بارے فتویٰ پوچھا جس کو پورا کرنے سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ پس نبیﷺ نے جواب دیا :''تم اس کو ان کی طرف سے پورا کرو۔ ''
باب۔ اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں نذر ماننے کا بیان۔
(۲۱۴۸)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''جس نے یہ قسم کھائی کہ اللہ تعالیٰ کی میں فرمانبرداری کروں گا تو فرمانبرداری کرنا چاہییے اور جس نے یہ قسم کھا ئی کہ (اللہ تعالیٰ)کی نافرمانی کروں گا اس کی نافرمانی نہ کرنا چاہیے۔ ''
باب۔ بھول کر خلاف قسم کام کر نے والے کے بیان میں۔
(۲۱۴۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا ''اللہ تعالیٰ نے میری امت کے وسوسوں اور دل کے خیالات سے درگزر کیا ہے جب تک کہ وہ کام نہ کریں یا کلام نہ کریں۔ ''
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان '' بڑی پختگی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں۔۔۔ '' (النور :۲۴)
(۲۱۴۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' مسلمانوں میں سے جس کے تین بچے مر گئے اس کو آگ نہ چھوئے گی مگر قسم کے پورا ہو نے کے موافق۔ ''
باب۔ نبیﷺ کی قَسم کسی طرح کی تھی۔
(۲۱۴۴)۔ سیدنا عبداللہ بن ہشامؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے پاس تھے اور آپﷺ عمرؓ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔ سیدنا عمرؓ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ مجھ کو سوائے میری جان کے ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں۔ نبیﷺ نے فرمایا :'' نہیں اے عمر ! قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری...
کوئی شریک نہیں ، اسی کی بادشا دقسم اور نذر کا بیان
باب۔ قسموں اور نذروں کا بیان۔
(۲۱۴۲)۔ سیدنا عبدالرحمن بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ (مجھ سے) فرمایا:'' اے عبدالرحمن بن سمرہ ! تو حکومت کونہ مانگنا کیونکہ اگر وہ تجھ کو مانگنے سے دی گئی تو پھر تو اس کی طرف سو نپ دیا جائے گا اور اگر وہ تجھ کو بن مانگے...
باب۔ اس بیان میں کہ اللہ تعالیٰ انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوتا ہے۔
(۲۱۴۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ اکثر رسول اللہﷺ یہ قسم کھا یا کرتے تھے :((لَاّوَ مُقَلِّبِ الْقُلُوْ بِ)) (یعنی قسم ہے ! دلوں کے پھیرنے والے کی)۔