الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ سفید کپڑے پہننا جائز ہے۔
(۱۹۸۷)۔ سیدنا ابوذرؓ نے بیان کیا کہ میں نبیﷺ کے پاس آیا ، آپﷺ سفید کپڑے پہنے ہوئے سو رہے تھے۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد گیا تو جاگ رہے تھے۔ آپﷺ نے (اس وقت) یہ فرمایا :'' جس نے کلمہ لا الہٰ الا اللہ کہا اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تو وہ ضرور جنت میں داخل ہو گا۔ '' میں نے...
باب۔ دھاری دار چادر اور یمنی چادر اور شملہ پہننا۔
(۱۹۸۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کو سب کپڑوں سے زیادہ پسند '' حبرہ '' یعنی یمنی چادر (پہننا) تھی۔
(۱۹۸۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہﷺ کی وفات ہو گئی تو آپﷺ ''بردیمانی '' (ایک یمنی چادر) میں ڈھکے ہوئے...
لباس کے بیان میں
باب۔ جو شخص ٹخنوں سے نیچا کپڑا رکھے وہ دوزخ میں سزاپائے گا۔
(۱۹۸۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس نے ٹخنوں سے نیچے کپڑا رکھا (جیسے شلوار ، پتلون ، پاجامہ) تو وہ آگ میں جلے گا۔ ''
باب۔ جب مکھی کھانے پینے کی چیز میں گر جائے۔
(۱۹۸۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اگر تمہارے کسی کے سامنے کھانے میں مکھی پڑھ جائے تو اس کو (ایک دفعہ) ڈبو کر پھینک دو ، اس لیے کہ اس کے ایک پر میں شفا ہے اور دوسرے میں بیماری (تو جب وہ کسی چیز میں گھس جاتی ہے تو بیماری...
باب۔ زہر پینا یا زہریلی اور خوفناک دوا یا ناپاک دوا کا استعمال کرنا۔
(۱۹۸۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس شخص نے دانستہ طور پر پہاڑ سے اپنے آپ کو گرا کر خود کو مار ڈالا وہ دوزخ میں ہمیشہ یہی عذاب پائے گا کہ پہاڑ سے گرایا جایا کرے گا اور جس نے دانستہ طور پر مرنے کے لیے...
باب۔ کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی۔
(۱۹۸۱)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' (اللہ کے حکم کے بغیر) کسی کی بیماری دوسرے کو نہیں لگ سکتی اور بیمار اونٹ تندرست اونٹوں کے پاس نہ لائے جائیں۔ ''
باب۔ بعض تقریریں بھی جادو بھری ہوتی ہیں۔
(۱۹۸۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نے کہا کہ نجد سے دو شخص آئے ،انہوں نے لوگوں کو خطاب کیا تو لوگ ان کے اندازِ بیان سے ششدر رہ گئے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا:''بعض تقریریں جادو بھری ہوتی ہیں۔ ''یا یہ فرمایا :'' بعض تقریر اور بیان جادو (کی مانند) ہوتے ہیں۔ ''
باب۔ کہانت کا بیان۔
(۱۹۷۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے قبیلۂ ہذیل کی دو عورتوں کے مقدمے کا فیصلہ فرمایا جو آپس میں لڑی تھیں۔ ایک نے دوسری حاملہ کے پیٹ پر پتھر مارا ، بچہ اندر مر گیا۔ یہ مقدمہ آپﷺ کے سامنے پیش کیا گیا تو آپﷺ نے بچہ کی دیت میں باندی یا غلام دینے کا حکم فرمایا۔...
باب: نیک فال کا بیان۔
(۱۹۷۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا :'' بد شگونی کوئی چیز نہیں ، نیک فال عمدہ چیز ہے۔ ''لوگوں نے پوچھا کہ فال کیا چیز ہے ؟ تو فرمایا :'' فال وہ اچھی بات ہے جو تم میں سے کوئی سنے۔ ''
باب۔ رسول اللہﷺ کا دم کرنا۔
(۱۹۷۷)۔ ام المومنین عائشہؓ ہی نے کہا کہ نبیﷺ مریض پر یہ پڑھا کرتے تھے :'' بسم اللہ ! یہ ہماری زمین کی مٹی اور ہمیں سے کسی کا تھو ک ہے ، ہمارے بیمار کو ہمارے پروردگار کے حکم سے شفا ہو جائے ''
باب: سانپ اور بچھو کے کاٹنے میں دم کی اجازت۔
(۱۹۷۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے کہا کہ نبیﷺ (سانپ ، بچھو وغیرہ) ہر زہریلے جانور کے کاٹنے میں دم کرنے کی اجازت دی ہے۔
باب۔ نگاہ لگ جانے سے دم کرنا (جائز ہے)
(۱۹۷۴)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نے مجھ کو حکم دیا، یا (آپ نے اس طرح بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے) حکم فرمایا :'' نظر بد کا دم کیا جائے (تو جائز ہے)۔
(۱۹۷۵)۔ ام المومنین ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ان کے مکان میں ایک لڑکی کے چہرہ پر کچھ نشان...
باب۔ طاعون کا بیان۔
(۱۹۷۳)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے :'' طاعون مسلمانوں کے لیے شہادت ہے (یعنی جو طاعون کی وبا سے فوت ہو جائے وہ بھی شہید ہے)۔ ''
باب۔ بخار بھی دوزخ کی بھاپ سے ہے۔
(۱۹۷۲)۔ اسماء بنت ابی بکرؓ سے روایت ہے کہ جب وہ کسی بخار چڑھی عورت کے پاس آتیں تو اس کے لیے دعا کرتیں اور پانی لے کر گر بیان میں ڈال دیتیں اور کہا کرتیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں اسی
طرح بتلایا ہے کہ اس بخار کو پانی سے ٹھنڈا کیا کرو۔
باب۔ پسلی کے درد (کی دوا) کا بیان۔
(۱۹۷۱)۔ سیدنا انس بن مالکؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک انصاری کے گھر والوں کو یہ اجازت دے دی تھی کہ بچھو وغیرہ کے ڈنک مارنے اور کان کے درد کے لیے دم وغیرہ کر لیا کریں اور میں پسلی کے درد کی وجہ سے آپ کی زندگی میں داغ دلوایا اور ابو طلحہ اور انس بن نضر...
باب۔ صفر کوئی چیز نہیں۔ (صفر پیٹ کی ایک بیماری ہے)
(۱۹۷۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ ہی ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے یہ فرمایا تھا :'' یہ چھوت چھات کوئی چیز ہے اور نہ صفر اور نہ الومنحوس ہے۔ '' یہ سن کر ایک اعرابی نے رسول اللہﷺ سے عرض کی کہ پھر میرے اونٹوں کا یہ حال کیوں ہوتا ہے کہ ریت...
باب۔ جذام کا بیان۔
(۱۹۶۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ فرماتے تھے :'' ایک کی بیماری دوسرے کو لگنا ، بد شگونی لینا ، الوکو منحوس سمجھنا اور صفر کو منحوس سمجھنا تمام کے تمام لغو خیالات ہیں لیکن جذام والے سے اس قدر علیحدہ رہنا چاہیے جیسے شیر سے (جدا رہتے ہیں)۔ ''
فائدہ : یہ اس لیے نہیں...
باب۔ جس نے (بیماری کے علاج کے لیے) دم نہیں کروایا۔
(۱۹۶۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :' میرے سامنے گزشتہ امتیں پیش کی گئیں اور انبیاء گزرنے لگے کسی کے ساتھ ایک آدمی ، کسی کے ساتھ دو آدمی ، کسی کے ساتھ ان کی امت کے کچھ لوگ تھے اور ایک نبی کے ساتھ کوئی بھی (امتی) نہ تھا یہاں...
باب بیماری کی وجہ سے پچھنے لگوانا (جائز ہے)۔
(۱۹۶۷)۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث کہ '' ابوطیبہ نے رسول اللہﷺ کے پچھنے لگائے تھے '' حدیث : ۱۰۰۴ کے تحت گزر چکی ہے اور اس حدیث کے آخر میں کہتے ہیں کہ بے شک رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' پچھنے لگوانا اور قسط دریائی تمہاری عمدہ دواؤں میں سے ہیں۔ '' اور...
باب۔ قسط ہندی اور دریائی ناک میں ڈالنا مفید ہے۔
(۱۹۶۶)۔ سیدہ ام قیس بن محصنؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' تم عود ہندی کا استعمال کیا کرو کیونکہ یہ سات بیماریوں کی دوا ہے ، مرض عذرہ (حلق کی ورم یعنی خناق) کے لیے ناک میں ڈالی جاتی ہے اور پسلی کے درد کے لیے منہ میں رکھی جاتی...