• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کلونجی کا بیان۔ (۱۹۶۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' بے شک یہ کا لا دانہ (کلونجی) سام کے علاوہ ہر بیماری کی دوا ہے۔ '' میں نے کہا کہ سام کیا چیز ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' موت۔ ''
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب: شہد سے علاج کرنا جائز ہے اور اللہ تعالیٰ کا قول '' اس(شہد)میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔ '' (النحل :۶۹) (۱۹۶۴)۔ سیدنا ابوسعید خدریؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور عرض کرنے لگا کہ میرے بھائی کو پیٹ کی تکلیف ہے (یعنی دست آ رہے ہیں) آپﷺ نے فرمایا :'' اس کو شہد پلاؤ۔ '' (چنانچہ اس نے جا کر...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اللہ نے شفا تین (چیزوں) میں رکھی ہے (۱۹۶۳)۔ سیدنا ابن عباسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' شفا (بیماری سے ان) تین چیزوں میں ہے (۱) شہد پینا (۲) پچھنے لگوانا (۳) آگ سے داغ لگوانا (مگر) میں اپنی امت کو داغ دلوانے سے منع کرتا ہوں۔ ''
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    علاج کا بیان باب۔ اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں کی جس کے لیے شفا نہ نازل کی ہو۔ (۱۹۶۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری (اپنے بندوں پر) ایسی نہیں اتاری جس کی دوا نہ اتاری ہو۔ ''
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ عیادت کرنے والے کا مریض کے لیے دعا کرنا۔ (۱۹۶۱)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب کسی مریض کے پاس تشریف لے جاتے یا کوئی مریض کے پاس لایا جاتا (راوی کا شک ہے) تو آپﷺ یہ دعا پڑھتے :'' پروردگار عالم ! لوگوں کی بیماری دور فرما دے اور شفا عطا فرما دے۔ تیرے سوا کوئی شفا دینے والا...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ موت کی آرزو کرنا منع ہے۔ (۱۹۵۸)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ فرماتے تھے۔ :'' ہر آدمی کو چاہیے کہ وہ رنج و مصیبت پر ہر گز موت کی آرزو نہ کرے اور اگر کوئی ایسی ہی مجبوری ہو تو اس طرح دعا کرے:'' اے اللہ ! جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو مجھ کو زندہ رکھ اور جب مرنا میرے لیے بہتر ہو تو...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مریض کی عیادت کو جانا۔ (۱۹۵۶)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ پر میرے پاس میری عیادت کے لیے ایسے حال میں تشریف لائے کہ نہ خچر پر سوار تھے اور نہ گھوڑے پر۔ باب۔ مریض یوں کہہ سکتا ہے کہ میں بیمار ہوں یا میرا سر پھٹا جاتا ہے یا مجھے سخت تکلیف ہے وغیرہ۔ اور ایوب علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو شخص نا بینا ہو جائے اس کی فضیلت کا بیان۔ (۱۹۵۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا ، آپﷺ فرماتے تھے :'' اللہ بزرگ و برتر فرماتا ہے کہ جس وقت میں اپنے بندہ کو اس کی دو پیاری چیزوں کی تکلیف دیتا ہوں اور وہ اس پر صبر کر لیتا ہے تو ضرور ان دونوں کے عوض جنت دیتا ہوں۔ '' (ان...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جسے بندش ہوا کی وجہ سے مرگی لاحق ہو ، اس کی فضیلت کا بیان (۱۹۵۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنے بعض ساتھیوں سے کہا کہ کیا میں تمہیں جنتی عورت دکھلاؤں ؟ انھوں نے کہا ہاں کیوں نہیں۔ کہا یہی سانولی سی عورت نبیﷺ کی خدمت میں آئی اور عرض کی کہ مجھے مرگی کا دورہ پڑتا ہے اور میرا جسم...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سختی مرض (کی فضیلت) کا بیان (۱۹۵۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ میں نے بیماری کی اتنی سختی کسی اور پر نہیں دیکھی جتنی رسول اللہﷺ پر واقع ہوئی تھی۔ (۱۹۵۳)۔ سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کی خدمت میں آپﷺ کی بیماری کے وقت حاضر ہوا ، آپﷺ کو بہت سخت بخار...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    مریضوں کے بیان میں باب۔ کفارۂ مرض (کے بیان میں) (۱۹۴۹)۔ سیدنا ابو سعید خدری اور ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ فرماتے تھے کہ مسلمان کو کوئی سختی (اور بیماری یا رنج و غم اور تکلیف) وغیرہ نہیں پہنچتی مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کے عوض میں اس کے گناہ مٹا دیتا ہے یہاں تک کہ اگر کوئی کانٹا بھی چبھ جائے...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ پیالوں میں پانی پینا (درست ہے) (۱۹۴۷)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ بنی ساعدہ کے مکان میں آئے اور فرمایا :'' اے سہل ! ہمیں پانی پلاؤ۔ '' میں نے اس پیالہ کو نکال کر اس میں آپﷺ کو (پانی) پلایا۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا سہلؓ نے وہی پیالہ ہمارے لیے نکالا اور ہم نے اس سے (کچھ) پیا۔...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ چاندی کے برتن (میں پانی پینا درست نہیں) (۱۹۴۶)۔ ام المومنین ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جو شخص چاندی کے برتن میں پانی پیے (یا کھانا کھائے) تو بے شک وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھرتا ہے۔ ''
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سانس یا تین سانس میں پانی پینا (۱۹۴۵)۔ سید نا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (پانی پیتے ہوئے) تین دفعہ سانس لیا کرتے تھے۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ پیتے وقت برتن میں سانس لینے کی ممانعت (اس باب کے متعلق حدیث ابوقتادہ حدیث نمبر ۱۲۳کے تحت گزر چکی ہے)۔
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ منہ موڑ کر مشک سے پانی پینا جائز نہیں۔ (۱۹۴۳)۔ سیدنا ابوسعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مشک کو الٹی کرنے سے منع فرماتے تھے (یعنی رسول اللہﷺ) نے مشکوں کا منہ موڑ کر (ان سے) پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔ (۱۹۴۴)َ۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مشک یا مشکیزہ (راوی کا شک ہے) کے...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کھڑے ہو کر (پانی) پینا (جائز ہے)۔ (۱۹۴۱)۔ سیدنا علیؓ سے روایت ہے کہ وہ (کوفہ کی مسجد میں اس کے) چبوترے کے دروازے پر آئے اور کھڑے کھڑے پیا پھر کہا کہ بے شک کچھ لوگ اس طرح کھڑے ہو کر پانی پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں حالانکہ میں نے خود نبیﷺ کو اسی طرح پیتے ہوئے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے پیتے...
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ دودھ میں پانی ملا کر پینے (کا بیان) (۱۹۴۰)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک انصاری کے پاس گئے اور آپﷺ کے ساتھ ایک ساتھی (ابو بکرؓ) بھی تھے پس نبیﷺ نے اس شخص سے فرمایا :'' اگر رات کا پانی (باسی) تمہاری مشک میں ہو تو (برتن سے) پلاؤ ورنہ ہم (یہیں) اوکھ سے منہ لگا کر پی لیں...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ دودھ پینا اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول '' (ہم تمہیں) گوبر اور لہو کے درمیان سے خالص دودھ پلاتے ہیں۔ ''(النحل : ۶۶)۔ (۱۹۳۸)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ابوحمید انصاری مقام نقیع سے ایک پیالہ میں نبیﷺ کے پاس دودھ لائے تو رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا :'' اس کو ڈھا نک کر کیوں نہ لائے (کم از...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کچی اور پکی ہوئی کھجور ملا کر بھگونے سے جس نے منع کیا ہے یا تو نشہ کی وجہ سے یا اس وجہ سے کہ دو سالن ملانا ہے۔ (۱۹۳۷)۔ سیدنا ابوقتادہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے کچی اور پکی کھجوروں کو اور کھجور اور انگور کو ملا کر بھگو نے سے منع فرمایا ہے کہ ان میں سے ہر ایک علیحدہ علیحدہ بھگو لی جائیں (تو کوئی...
Top