الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جزیہ وغیرہ کے بیان میں
ذمی کافروں سے جزیہ لینا اور حربی کافروں سے (کسی مصلحت سے)کچھ تعرض نہ کرنا۔
(۱۳۳۷)۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنی وفات سے ایک سال قبل اہل بصری کی طرف ایک خط لکھا کہ اگر کسی مجوسی (پارسی) نے اپنی محرم عورت کو اپنی بیوی بنایا ہو تو ان دونوں کو جدا کر...
باب۔ دارالحرب میں اگر کھانے کی کوئی چیز ملے
(۱۳۳۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ ہم اپنے جہاد ی معرکوں میں شہد اور انگور پاتے تھے اور اس کو اسی وقت کھا لیتے اور اس کو (تقسیم کرنے کے لیے) باقی نہ رکھتے تھے۔
باب۔ تالیف قلب کے لیے نبیﷺ بعض نئے مسلمانوں اور پرانے مسلمانوں کو خمس سے مال و دولت وغیرہ دیا کرتے تھے (اور جس طرح چاہتے اور جس کو چاہتے دیتے)
(۱۳۳۱)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (ایک مرتبہ) فرمایا :'' میں قریش (کے نئے مسلمان ہونے والے لوگوں) کو ان کو تالیف قلب کرنے کیلئے دیتا ہوں کیونکہ ان...
باب۔ جس نے (مقتول کافروں کے) اسباب میں خمس نہ لیا (اس نے موفق سنت کیا) اور جو شخص کسی کافر کو قتل کرے تو اس کا سامان اسی کے لیے ہے بغیر خمس کے اور بغیر امام کے حکم کے۔
(۱۳۳۰)۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوفؓ کہتے ہیں کہ اس حال میں کہ میں بدر کے دن صف میں کھڑ ہوا تھا ، میں نے اپنی دا ہنی جانب اور اپنی...
باب۔ اس بات کی دلیل کہ پانچواں حصہ مسلمانوں کی ضرورت کے لیے ہے۔
(۱۳۲۷)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک فوج نجد کی طرف روانہ کی جس میں عبداللہ بن عمرؓ بھی تھے تو انہوں نے بہت سے اونٹ مال غنیمت میں پائے تو ان سب کے حصے میں بارہ بارہ ،گیا رہ گیارہ اونٹ آئے اور ایک اونٹ انھیں حصہ سے...
باب۔ نبیﷺ کا فرمانا کہ تم لوگوں کے لیے غنیمت حلال کر دی گئی ہے
(۱۳۲۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' پہلے نبیوں میں سے ایک نبی نے جہاد کیا تو انھوں نے اپنی قوم سے کہا کہ میرے ساتھ وہ شخص نہ جائے جس نے کسی عورت سے نکاح کیاہو اور وہ اس سے زفاف کرنا چاہتا ہو اور ابھی تک اس نے زفاف...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا (سورۂ انفال میں یہ) فرمانا '' پس مال غنیمت کا پانچواں حصہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے لیے ہے ''
(۱۳۲۳)۔ سیدنا جابر بن عبداللہ انصاریؓ کہتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام قاسم رکھا۔ انصار نے کہا کہ ہم تجھے ابو القاسم (کبھی) نہ کہیں گے اور (اس...
باب۔ نبیﷺ کی زرہ ،عصا ، پیالہ اور انگوٹھی کی بابت کیا ذکر کیا گیا ہے ؟ اور آپﷺ کے بعد آپﷺ کے خلفاء نے ان میں سے کون کون سی چیزیں استعمال کیں ، ان کو تقسیم نہیں کیا اور آپﷺ کے بال مبارک اور آپﷺ کا جوتا اور آپﷺ کے برتنوں میں سے ، جن کو آپﷺ کی وفات کے بعد آپﷺ کے صحابہؓ اور دوسرے مسلمانوں نے متبرک...
خمس کے فرض ہونے کا بیان
خمس کے فرض ہونے کی کیفیت کا بیان
(۱۳۱۸)۔ سیدنا عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا ، جو کچھ (مال) ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے۔ '' اور رسول اللہﷺ اسی مال میں سے اپنے گھر والوں کے لیے سال بھر کا خرچ لے لیتے تھے ، اس کے بعد جو کچھ بچتا ،...
باب۔ جب سفر سے لوٹے تو نماز پڑھنا (مسنون ہے)۔
(۱۳۱۷)۔ سیدنا کعب (بن مالک ؓ) سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب کسی سفر سے چاشت کے وقت لوٹتے تو مسجد میں تشریف لے جاتے اور بیٹھنے سے پہلے دور رکعت نماز پڑھتے تھے۔
باب۔ جہاد سے لوٹتے وقت کیا کہنا چاہیے ؟
(۱۳۱۶)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم عسفان سے لوٹتے (صحیح مقام جبیر ہے عسفان نہیں جو کہ راوی کی غلطی ہے) وقت نبیﷺ کے ساتھ تھے اور رسول اللہﷺ اپنی اونٹنی پر سوار تھے اور ام المومنین صفیہ بنت حییؓ کو آپﷺ نے پیچھے بٹھا لیا تھا۔ پھر آپﷺ کی اونٹنی کا پیر...
باب۔ غازیوں کے استقبال کے لیے جانا (مسنون ہے)
(۱۳۱۴)۔ سیدنا ابن زبیرؓ نے سیدنا ابن جعفرؓ سے کہا کہ کیا تمہیں یاد ہے جب ہم اور تم اور ابن عباسؓ ،رسول اللہﷺ کے استقبال کے لیے گئے تھے ، انھوں نے کہا جی ہاں (یاد ہے) پھر رسول اللہﷺ نے ہمیں (اپنے ساتھ) سوار کر لیا تھا اور تمہیں نہیں کیا تھا۔
(۱۳۱۵)۔...
باب۔ غنیمت میں تھوڑی سی خیانت کرنا۔
(۱۳۱۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمروؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے سامان پر ایک شخص متعین تھا ، اس کا نام '' کرکرہ '' تھا پھر وہ مرگیا تو نبیﷺ نے فرمایا :'' وہ دوزخ میں ہے ، پھر لوگ اس کی حالت دیکھنے لگے تو انھوں نے (اس کے مال میں مال غنیمت کی) ایک عبا (چادر) پائی جس کو اس نے...
باب۔ غنیمت میں خیانت کرنا (سخت گناہ ہے) اور اللہ تعالیٰ کا (سورۂ آل عمران میں یہ) فرمانا '' اور جو شخص خیانت کرے گا ، قیامت کے دن اس چیز کو (اپنی گردن پر لاد کر) لائے گا جس کی اس نے خیانت کی ہے۔ ''
(۱۳۱۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) رسول اللہﷺ ہمارے (مجمع) میں کھڑے ہوئے پھر آپﷺ نے...
باب۔ جس شخص نے فارسی زبان میں یا کسی اور غیر عربی زبان میں کلام کیا اور اللہ تعالیٰ کا (سورۂ روم میں یہ) '' اور تمہارے رنگ اور زبانوں کا اختلاف ہے۔ ''
اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ہر زبان میں کلام کرنا جائز ہے۔ اور (سورۂ ابراہیم میں) اللہ تعالیٰ نے فرمایا :'' اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس...
باب۔ جب مشرک مسلمان کا مال لوٹ لیں اس کے بعد مسلمان اسے حاصل کر لیں۔
(۱۳۰۹)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ ان کا ایک گھوڑا بھاگ نکلا۔ دشمن اسے پکڑ کر لے گئے۔ پھر مسلمانوں نے کافروں پر غلبہ پایا تو گھوڑا ابن عمرؓ کو رسول اللہﷺ کے عہد میں واپس کر دیا گیا اور ان کا ایک غلام (بھی) بھاگ گیا تھا۔ وہ روم...
باب۔ جو شخص دشمن پر غالب ہونے کے بعد تین دن تک ان کے میدان میں ٹھہرا رہا۔
(۱۳۰۸)۔ سیدنا ابو طلحہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ جب کسی قوم پر غالب ہو جاتے تین دن تک اسی میدان میں ٹھہرے رہتے تھے۔
باب۔ امام کا لوگوں کے نام لکھنا (کیسا ہے ؟)
(۱۳۰۷)۔ سیدنا حذیفہ بن یمانؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبیﷺ نے فرمایا :'' جتنے لوگ اسلام کا کلمہ پڑھتے ہیں ان سب کے نام لکھ کر میرے سامنے لے آؤ۔ '' چنانچہ ہم نے ایک ہزار پانچ سو آدمیوں کے نام لکھے پھر ہم نے (اپنے دل میں) کہا کہ کیا ہم (اب بھی کافروں کا)...
باب۔ بچے پر اسلام کس طرح پیش کیا جائے ؟
(۱۳۰۶)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ لوگوں کے درمیان کھڑے ہو گئے اور آپﷺ نے اللہ کی تعریف کی جیسی کہ اس کو سزا وار ہے اس کے بعد آپﷺ نے دجال کا ذکر کیا اور فرمایا :'' میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں اور ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے مگر میں تم سے...
باب۔ دوسرے ممالک کے کافر سفیروں سے سلوک کرنا۔
کیا ذمی کافروں کی سفارش کر سکتے ہیں ؟ اور کافروں ، ذمیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جائے ؟
(۱۳۰۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا جمعرات کا دن ، ہائے جمعرات کا دن۔ پھر رونے لگے اتنا روئے کہ زمین کی کنکریوں کو تر کر دیا۔ پھر کہنے لگے کہ جمعرات...