الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ اس شخص کا گناہ جو (کسی شخص کی کچھ) زمین زبر دستی لے لے۔
(۱۱۱۹)۔ سیدنا سعید بن زیدؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے :'' جو شخص کسی کی کچھ زمین زبردستی لے لے گا تو قیامت کے دن اس زمین کے ساتوں طبقے، طوق بنا کر اس (ظالم) کی گردن میں ڈال دیے جائیں گے۔ ''
(۱۱۲۰)۔ سیدنا...
باب۔ جس شخص نے کسی پر ظلم کیا ہو اور مظلوم اس کو معاف کر دے تو کیا (یہ ضروری ہے کہ) ظالم اپنے ظلم کو بیان کرے؟
(۱۱۱۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جس شخص نے اپنے بھائی کی آبرو یا کسی اور چیز کے متعلق ظلم کیا ہو اس کو چاہیے کہ آج اس سے معاف کروا لے، قبل اس کے کہ دینار و...
باب۔ ظلم قیامت کے دن تاریکیوں کا سبب بنے گا
(۱۱۱۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' قیامت کے دن ظلم کے سبب سے ظالم پر تاریکیاں مسلط کر دی جائیں گی۔ ''(پھر وہ ان تاریکیوں میں بھٹکتا پھرے گا۔ نعوذ باللہ من ذلک)
باب۔ تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم
(۱۱۱۶)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ صحابہؓ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! یہ تو ہم (سمجھ گئے کہ) مظلوم کی مدد کریں مگر (یہ نہیں سمجھے کہ) ظالم کی مدد کس طرح کریں تو آپﷺ نے...
باب۔ ایک مسلمان دوسرے مسلمان پر ظلم کرے اور نہ اس کو رسوا کرے۔
(۱۱۱۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' مسلمان مسلمان کا بھائی ہے لہٰذا وہ اس پر ظلم نہ کرے اور نہ اس کو رسوا کرے اور جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی میں مصروف رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی کرتا...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا (سورۂ ھود میں یہ) فرمانا :''۔۔۔ سن لو ظالموں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔ ''
(۱۱۱۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' بے شک اللہ تعالیٰ مومن کو قریب کر لے گا پھر اس دنیا پر دہ رکھ کر اس کو چھپا لے گا اور فرمائے گا کہ کیا تو فلاں گناہ...
لوگوں پر ظلم کرنے اور مال غصب کرنے کے بیان میں
باب۔ مظالم کے قصاص کا بیان
(۱۱۱۳)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' ایمان دار جب جہنم سے محفوظ رہنے کا حکم پائیں گے تو ایک پل پر جو جنت اور دوزخ کے درمیان ہے روک لیے جائیں گے پھر وہ اپنے ان مظالم کا جوان میں...
باب۔ اگر کوئی کھجور راستہ میں پڑی ہوئی پائے (تو اس کو اٹھائے یا نہیں؟)
(۱۱۱۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جب میں اپنے گھر لوٹ کر جاتا ہوں تو اپنے بستر پر کھجور پڑی ہوئی پاتا ہوں پھر اس کو اٹھاتا ہوں تا کہ اسے کھاؤں مگر پھر مجھے خوف ہوتا ہے کہ وہ صدقہ کی نہ ہو...
گری پڑی چیزوں کے بیان میں
باب۔ جب گری پڑی چیز کا مالک اس کی پہچان بتا دے تو (اسے چاہیے کہ) اس کو دے دے۔
(۱۱۱۱)۔ سیدنا ابی بن کعبؓ کہتے تھے کہ میں نے ایک تھیلی پائی جس میں سو اشرفیاں تھیں پس میں نبیﷺ کے پاس آیا (بیان کیا) آپﷺ نے فرمایا :'' ایک سال تک لوگوں سے پوچھو۔ '' چنانچہ میں نے دریافت کیا...
باب۔ جھگڑنے والوں میں سے ایک کا دوسرے کے بارے میں گفتگو کرنا (کیسا ہے؟)
(۱۱۱۰)۔ سیدنا اشعثؓ کی حدیث پہلے قریب ہی گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث: ۱۰۹۲)۔ ایک روایت میں کہتے ہیں کہ وہ حضرمی تھا اور دوسری روایت میں ہے کہ وہ یہودی تھا جس سے سیدنا اشعثؓ کا جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑوں کا بیان
باب۔ مقروض کو ایک مقام سے دوسرے مقام میں لے جانے اور مسلمان اور یہودی کے جھگڑے کی بابت کیا منقول ہے؟
(۱۱۰۷)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو ایک آیت پڑھتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے اس کے خلاف سنا تھا، پس میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس کو رسول اللہﷺ...
باب۔ مال کے ضائع کر نے کی ممانعت
(۱۱۰۶)۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (ایک دن) فرمایا :'' اللہ نے تم پر ماؤں کی نافرمانی کرنا اور لڑکیوں کا زندہ درگور کرنا حرام کر دیا ہے اور حق نہ ادا کرنا اور ناحق چیز کا لینا (بھی حرام کر دیا ہے) اور تمہارے لیے قیل و قال (فضول بحث کرنے) اور کثرت...
باب۔ جو شخص مقروض مر جائے اس پر نماز پڑھنا
(۱۱۰۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو مومن ہے میں اس کا دنیا و آخرت میں سب سے زیادہ دوست ہوں، اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھو '' پیغمبر (ﷺ) مومنوں پر خود ان سے بھی زیادہ حق رکھنے والے ہیں ''(الاحزاب : ۶) لہٰذا جو مؤمن مر جائے اور کچھ...
باب۔ ادائے حق عمدہ طور پر کرنا (بہتر ہے)
(۱۱۰۴)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے پاس آیا اور اس وقت آپﷺ مسجد میں تھے، چاشت کا وقت تھا تو آپﷺ نے فرمایا :'' دو رکعت نماز پڑھ لو۔ '' اور میرا کچھ قرض آپﷺ پر تھا۔ آپﷺ نے میرا قرض ادا کر دیا اور مجھے زیادہ دیا۔
باب۔ قرضوں کا ادا کرنا (ایک ضروری امر ہے)
(۱۱۰۳)۔ سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے ہمراہ تھا تو جب آپﷺ نے احد کو دیکھا تو فرمایا :'' میں نہیں چاہتا کہ یہ پہاڑ اگر میرے لیے سونا ہو جائے تو تین دن کے بعد ایک دینار بھی اس میں سے میرے پاس رہ جائے بجز اس دینار کے جو میں کسی قرض کے واسطے رکھ...
قرض لینا اور قرض ادا کرنا، تصرف سے روکنا اور دیوالیہ قرار دینا
باب۔ جو شخص لوگوں کا مال قرض لے اور وہ اس کے ادا کر نے یا ضائع کر دینے کا ارادہ رکھتا ہو (تو اس کا کیا حکم ہے؟)
(۱۱۰۲)۔ سیدنا ابوہریر ہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو شخص لوگوں کا مال قرض لے اور وہ اس کے ادا کر نے کا...
باب۔ جس شخص کے باغ میں گزر گاہ یا نخلستان میں چشمہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
(۱۱۰۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی شخص کھجور کے درختوں کو پیوند لگنے کے بعد خریدے تو ان کے پھل فروخت کرنے والے کو ہی ملیں گے مگر یہ کہ خریدار اس سے شرط کر لے اور جو شخص کسی...
باب۔ جاگیر الاٹ کرنا
(۱۱۰۰)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے چاہا کہ بحرین میں انصار کو جاگیر الا ٹ کر دیں تو انصار نے کہا کہ (ہم نہ لیں گے) جب تک ہمارے مہاجرین بھائیوں کو بھی ویسے ہی نہ ملیں۔ چنانچہ آپﷺ نے فرمایا :'' عنقریب تم لوگ میرے بعد اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیتے ہوئے دیکھو گے...
باب۔ لکڑیاں اور گھاس فروخت کرنا (درست ہے)
(۱۰۹۹)۔ (امیر المومنین) علی بن ابی طالبؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہﷺ کے ساتھ بدر کے دن مال غنیمت میں ایک اونٹنی ملی اور ایک اونٹنی رسول اللہﷺ نے مجھے اور دے دی تو میں نے ایک دن ایک انصاری کے دروازہ پر ان دونوں اونٹنیوں کو بٹھایا اور میں یہ چاہتا تھا کہ...