الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب: جہاد میں زاد راہ ہمراہ لے جانا (درست ہے) اور اللہ تعالیٰ کا (سورۃ البقرۃ میں یہ) فرمانا '' اور راستے کا خرچ اپنے ساتھ لے لیا کر و بے شک عمدہ راہ خرچ تقویٰ ہے۔ ''
(۱۲۸۰)۔ سیدنا اسماءؓ کہتی ہیں کہ میں نے سیدنا ابو بکر صدیقؓ کے گھر میں رسول اللہﷺ کے لیے دستر خوان تیار کیا ،جب کہ آپﷺ نے مدینہ...
باب:نبیﷺ کا یہ فرمانا کہ ایک مہینے کی مسافت سے اللہ نے میرا رعب کافروں کے دلوں میں ڈال کر میری مدد کی۔
(۱۲۷۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' میں جامع باتیں دے کر بھیجا گیا ہوں اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے۔ پس (ایک دن) اس حال میں کہ میں سو رہا تھا میرے پاس زمین کے تمام...
باب:جو مزدوری لے کر جہاد میں شریک ہو۔
(۱۲۷۷)۔ سیدنا یعلیٰ بن امیہؓ کہتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو اجرت پررکھا تھا ، اس نے ایک شخص سے لڑائی کی۔ ایک نے دوسرے کا ہاتھ منہ سے کا ٹ لیا۔ دوسرے نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچا اور اس کے آگے کے دانت گر گئے۔ پھر وہ نبیﷺ کے پاس آیا۔ آپﷺ نے اس کو دانتوں کا...
باب:(اس بات کا بیان کہ) نبیﷺ جب اول وقت دن میں نہ لڑتے تھے تو پھر جنگ میں تاخیر کر دیتے تھے یہاں تک کہ آفتاب ڈھل جا تا۔
(۱۲۷۶)۔ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بعض دفعہ جہاد میں ، جس میں دشمن سے مقابلہ ہوا ، لڑائی میں دیر کی۔ جب سورج ڈھل گیا ، اس وقت کھڑے ہو کر خطبہ سنایا...
باب :اسلام کا لوگوں پر اسی بات کو واجب کرنا جس کی وہ طاقت رکھتے ہوں۔
(۱۲۷۵)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ نے ایک روز کہا کہ آج میرے پاس ایک شخص آیا اور اس نے مجھ سے ایک مسئلہ پوچھا۔ میں نہیں سمجھا کہ اس کو کیا جواب دوں۔ اس نے کہا کہ بتایے ایک شخص جو زبر دست ہتھیار بند ہے ، صحیح تندرست ہے ، وہ ہمارے...
باب:جنگ میں اس بات پر لوگوں سے بیعت لینا کہ فرار نہیں ہوں گے۔
(۱۲۷۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ (بیعت رضوان کے بعد) آئندہ سال جب ہم پھر آئے تو ہم میں سے دو آدمیوں نے بھی باتفاق اس درخت کو نہ بتایا جس کے نیچے ہم نے بیعت (رضوان) کی تھی (اسی میں کچھ اللہ کی مہر بانی تھی۔ پوچھا گیا کہ صحابہ رضوان...
باب : امام کے پیچھے سے جنگ کرنا اور اس کو اپنا بچا ؤ بنانا۔
(۱۲۷۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہم لوگ اور امتوں سے باعتبار ادوار کے آخیر میں ہیں مگر مرتبہ میں سب سے سبقت لے جانے والے ہیں۔ '' اور فرمایا :'' جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی...
باب : امام کی بات سننا اور اطاعت کرنا۔
(۱۲۶۹)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' (امام کی بات) سننا اور ماننا (ہر شخص پر) ضروری ہے ، جب تک خلاف شرع نہ ہو۔ پھر اگر کسی گناہ کا حکم دیا جائے تو نہ سننا ضروری ہے اور نہ ماننا۔ ''
باب :مسافر کا سفر کے وقت رخصت ہو نا۔
(۱۲۶۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے کسی لشکر میں بھیجا اور آپﷺ نے سے فرمایا :'' اگر تم فلاں اور فلاں شخص کو پانا (قریش کے دو آدمیوں کا نام لیا) تو انھیں آگ میں جلا دینا۔ '' سیدنا ابرہریرہؓ کہتے ہیں کہ پھر جب ہم سفر میں جانے لگے تو ہم آپﷺ...
باب:جو شخص کسی جہاد کا ارادہ کرے اور لڑائی کا اصل مقام چھپا یا (دوسرا مقام بیان کیا تو یہ درست) ہے۔ اور جس شخص نے جمعرات کے دن سفر کو بہتر سمجھا۔
(۱۲۶۷)۔ سیدنا کعب بن مالکؓ سے روایت ہے کہ کم ہی ایسا ہو تا تھا کہ رسول اللہﷺ جب سفر کرتے تو سوائے جمعرات کے اور کسی دن سفر کرتے۔
باب:نبیﷺ کا لوگوں کو اسلام اور (اپنی) نبوت کی طرف بلانا اور اس بات کی دعوت دینا کہ وہ اللہ کو چھوڑ کر ایک دوسرے کو رب نہ بنائیں۔
(۱۲۶۶)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ کو خیبر کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا:'' میں اب جھنڈا اس شخص کو دوں گا جس کے ہاتھ پر فتح ہو جائے گی۔ '' پس صحابہ...
باب : مشرکوں کا دل بہلانے کے لیے ، ان کی ہدایت کے لیے دعا کرنا (درست ہے)۔
(۱۲۶۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ طفیل بن عمرودوسی اور ان کے ساتھیؓ نبیﷺ کے پاس آئے اور انھوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! قبیلۂ دوس کے لوگوں نے نا فرمانی کی اور پیروی سے انکار کر دیا ، لہٰذا اللہ سے ان کے لیے بد دعا کیجیے۔...
باب۔ مشرکوں (اور کافروں) کے لیے بد دعا کرنا ، اللہ ان کو شکست دے اور ان پر زلزلہ بر پا کر دے۔
(۱۲۶۳)۔ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفٰیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے غزوۂ خند ق کے دن مشرکوں کے لیے یہ بد دعا تھی :'' اے اللہ ! کتاب کے نازل کرنے والے ! حساب کے جلد لینے والے ! اے اللہ ! ان جماعتوں کو شکست دے...
باب:ترکوں سے جنگ کا بیان
(۱۲۶۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' قیامت قائم نہ ہو گی ، جب تک کہ تم ترکوں سے نہ لڑو گے جن کی آنکھیں چھوٹی، منہ سرخ ، ناک موٹی پھیلی ہو ئی ہوں گی۔ ان کے منہ ایسے ہوں گے جیسے چمڑا لگی ہو ئی ڈھالیں ہوتی ہیں۔ اور قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب...
باب :یہودیوں سے لڑنے کی فضیلت
(۱۲۶۱)۔ سیدنا عبداﷲ بن عمرؓ روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' تم یہودیوں سے جنگ کرو گے یہاں تک کہ کوئی یہودی پتھر کی آڑ میں چھپے گا تو وہ پتھر بولے گا کہ اے اللہ کے (مسلمان) بندے ! یہ یہودی میرے پیچھے چھپا ہوا ہے۔ اسے قتل کر دے۔ '' دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ...
باب:جنگ روم کی بابت کیا کہا گیا ہے ؟
(۱۲۶۰)۔ ام حرامؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' میری امت میں سب سے پہلے جو لوگ سمندر میں جنگ کریں گے ان کے لیے جنت واجب ہے۔ '' میں نے عرض کی یا رسول اللہ ! میں انھیں میں ہوں ؟ تو آپﷺ نے فر مایا :'' تم انھیں میں ہو۔ ام حرامؓ کہتی ہیں کہ...
باب:لڑائی میں ریشمی کپڑا پہننا کیسا ہے ؟
(۱۲۵۸)۔ سیدنا انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوفؓ اور سیدنا زبیرؓ کو ریشمی قمیض پہننے کی اجازت دے دی تھی ، اس وجہ سے کہ ان کے جسم پر خارش تھی۔
(۱۲۵۹)۔ سیدنا انسؓ ہی سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمن اور زبیرؓ نے نبیﷺ سے جوؤں کی...
باب:نبیﷺ کی زرہ اور قمیص کا بیان (جو) لڑائی میں آپﷺ پہنتے تھے۔
(۱۲۵۷)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے بدر کے دن جبکہ آپﷺ ایک قبہ کے اندر تھے ، یہ فرمایا :'' اے اللہ ! میں تجھے تیرے عہد اور تیرے وعدے کا واسطہ دیتا ہوں کہ (مسلمانوں کو فتح دے دے) اے اللہ ! اگر تو چاہے تو آج کے بعد پھر کبھی...
باب:تلوار پر سونے چاندی کا کام کرنا (کیسا ہے ؟)
(۱۲۵۶)۔ سیدنا ابو امامہؓ کہتے ہیں کہ بے شک یہ تمام فتوحات ان لوگوں نے کی ہیں جن کی تلواروں میں نہ سونے کا کام تھا، نہ چاندی کا۔ ان کی تلوار پر چمڑے کا اور سیسہ اور لو ہے کا کام ہو تا تھا۔