• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ حربی کا فر جب دار السلام میں بغیر امان کے آ جائے تو اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے ؟ (۱۳۰۴)۔ سیدنا سلمہ بن اکوعؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے پاس مشرکوں کا ایک جاسوس آیا اور آپؐ (اس وقت) سفر میں تھے پس وہ آپﷺ کے صحابہؓ کے پاس بیٹھ کر باتیں کرنے لگا۔ اس کے بعد وہ چلا تو نبیﷺ نے فرمایا :'' اسے پکڑ لو...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مشرکوں سے فد یہ لینا (کیسا ہے ؟) (۱۳۰۳)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول اللہﷺ سے اس بات کی اجازت طلب کی ، کہا یارسول اللہ ! آپ ہمیں اجازت دیجیے تاکہ ہم اپنے بھانجے عباس بن عبد المطلبؓ کو ان کا فدیہ معاف کر دیں تو آپﷺ نے فرمایا :'' ایک درہم بھی ان سے نہ چھوڑو۔ ''
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ قیدی کو رہا کروانا اور کر دینا (کیسا ہے ؟) (۱۳۰۱)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' قیدی کو رہائی دو اور بھوکے کو کھانا کھلاؤ اور بیمار کی عیادت کرو۔ ''(اور مسلمان قیدی کو جس طرح بھی ممکن ہو سکے رہا کرانا واجب ہے)۔ (۱۳۰۲)۔ سیدنا ابو حجیفہؓ کہتے ہیں...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جس شخص نے دشمن کو دیکھ کر بلند آواز سے پکارا کہ '' میں صبح کے وقت لٹ گیا '' تاکہ لوگوں کو سنا دے۔ (۱۳۰۰)۔ سیدنا سلمہ بن اکوعؓ کہتے ہیں کہ میں مدینہ سے غابہ کی طرف جا رہا تھا۔ جب میں غابہ کی پہاڑی پر پہنچا تو مجھے سیدنا عبدالرحمن بن عوفؓ کا ایک غلام ملا ، میں نے کہا ارے ! تو یہاں کیسے؟ اس نے...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ لڑائی میں جھگڑنے اور اختلاف کرنے کی کراہت اور اس شخص کی سزا جو اپنے امام کی نافرمانی کرے۔ (۱۲۹۹)۔ سیدنا براء بن عازبؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے احد کے دن پیادوں پر (اور وہ بچاس آدمی تھے) عبداللہ بن جبیرؓ کو سردار مقرر کیا تھا اور فرمایا تھا :'' اگر تم ہمیں اس حالت میں دیکھو کہ پرندے ہمارا گوشت...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ لڑائی تو مکر اور فریب سے کی جاتی ہے۔ (۱۲۹۷)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' کسریٰ ہلاک ہو گیا اب اس کے بعد کوئی کوئی کسریٰ نہ ہو گا اور قیصر بھی ہلاک ہو جائے گا ، اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہو گا اور بے شک تم قیصر وکسریٰ کے خزانے اللہ کی راہ میں تقسیم کرو گے۔ ''...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ گھروں اور باغوں کا جلا دینا (کیسا ہے ؟) (۱۲۹۶)۔ سیدنا جریر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا :'' تم ذی الخلصہ کو تباہ کر کے مجھے آرام کیوں نہیں دیتے ؟'' ذی الخلصہ قبیلۂ خثعم میں ایک بت خانہ تھا۔ اس کو یمن کا کعبہ کہتے تھے۔ سیدنا جریرؓ کہتے ہیں کہ پس میں قبیلۂ احمس...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اللہ کے عذاب سے کسی کو عذاب نہ دیا جائے۔ (۱۲۹۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ کو جب یہ خبر پہنچی کہ امیر المومنین علیؓ نے کچھ لوگوں کو آگ میں جلا دیا ہے تو انھوں نے کہا کہ اگر میں (خلیفہ) ہوتا تو ہر گز انھیں نہ جلاتا۔ اس لیے کہ نبیﷺ نے فرمایا ہے :'' اللہ کے عذاب سے کسی کو عذاب نہ کر و۔ '' اور بے شک میں...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ لڑائی میں بچوں کو قتل کر دینا (جائز نہیں) (۱۲۹۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کو کسی جہاد میں ایک عورت مقتولہ ملی تو نبیﷺ نے عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرما دیا۔
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ دارالحرب والوں پر شب خون مارا جائے تو اگر عورتیں اور بچے سوتے ہوئے قتل ہو جائیں (تو جائز ہے) (۱۲۹۲)۔ سیدنا صعب بن جثامہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ (مقام) ابو اء میں یا ودان میں میری طرف سے گزرے اور آپﷺ سے دارالحرب والے مشرکوں کی نسبت پوچھا گیا کہ ان پر شب خون کیا جاتا ہے۔ تو ان کی عورتیں اور بچے بھی...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ قید یوں کو زنجیروں میں باندھنا کیسا ہے ؟ (۱۲۹۱)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا:'' اللہ ان لوگوں کے حال پر تعجب کرتا ہے جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے جنت میں داخل ہوتے ہیں۔ (یعنی مسلمان ہوتے ہیں)۔ ''
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو شخص اسلامی لشکر میں اپنا نام لکھوا لے اور اس کی بیوی حج کے لیے جائے یا اور کسی قسم کا عذر ہو تو کیا اس کو (جہاد میں نہ جانے کی) اجازت دے دی جائے ؟ (۱۲۹۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ بیٹھے اور نہ کوئی عورت...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اونٹ کی گردن میں گھنٹی وغیرہ لٹکانا ، جس سے آواز نکلے (کیسا ہے ؟) (۱۲۸۹)۔ سیدنا ابو بشیر انصاریؓ سے روایت ہے کہ وہ کسی سفر میں نبیﷺ کے ہمراہ تھے اور لوگ اپنی خواب گا ہوں میں تھے۔ پس رسول اللہﷺ نے ایک قاصد کو بھیجا کہ کسی اونٹ کی گردن میں کوئی کنگن تانت کا یا اور کسی قسم کا باقی نہ رہے مگر...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ ماں باپ کی اجازت لے کر جہاد میں جانا۔ (۱۲۸۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور اس نے آپﷺ سے جہاد کی اجازت مانگی۔ آپﷺ فرمایا :'' کیا تیرے والدین زندہ ہیں ؟'' اس نے کہا جی ہاں تو آپﷺ نے فرمایا :'' تو انھیں (کی خدمت) میں کو شش کر کیونکہ وہ بوڑھے اور بے سہارا تھے)''
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ تنہا چلنا (کیسا ہے ؟) (۱۲۸۷)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ تنہائی میں کیا خرابی ہے۔ تو کوئی مسافر رات کے وقت تنہا سفرنہ کرے۔ ''
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مسافر کو اسی قدر عبادت کا ثواب ملتا ہے جس قدر وہ گھر میں رہ کر کیا کرتا تھا۔ (۱۲۸۶)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب بندہ بیمار ہو جاتا ہے یا سفر کرتا ہے تو جس قدر عبادت وہ گھر میں رہ کر یا حالت صحت میں کیا کرتا تھا ، وہ سب اس کے لیے لکھی جاتی ہیں۔ (یعنی ثواب...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب نشیب میں اترے تو سبحان اللہ کہنا (۱۲۸۵)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ جب ہم بلندی پر چڑھتے تھے تو اللہ اکبر کہتے تھے اور جب پستی میں اترتے تھے تو سبحان اللہ کہتے تھے۔ (سیڑھیاں اترتے وقت سبحان اللہ کہے)
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب :بہت چیخ چیخ کر تکبیر کہنا منع ہے۔ (۱۲۸۴)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ کہتے ہیں کہ ہم (حج میں) رسول اللہﷺ کے ہمراہ تھے۔ پس جب ہم کسی بلندی پر چڑھتے تو لا الہٰ الا اللہ اور اللہ اکبر کہتے تھے ، ہماری آوازیں بلند ہوتی تھیں تو نبیﷺ نے فرمایا :'' اے لوگو! اتنا نہ چلاؤ اپنی جانوں پر آسانی کر و کیونکہ...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب:دشمن کے ملک کی طرف قرآن مجید کے ساتھ سفر کرنا مکروہ ہے۔ (۱۲۸۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ دشمن کے ملک کی طرف قرآن مجید کے ساتھ سفر کیا جائے۔
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب:گدھے پر دو آدمیوں کا ایک ساتھ بیٹھنا۔ (۱۲۸۱)۔ سیدنا اسامہ بن زیدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک گدھے پر جس کی زین پر ایک چادر پڑی ہوئی تھی سوار ہوئے اور سیدنا اسامہؓ کو اپنے پیچھے سوار کر لیا۔ (۱۲۸۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فتح مکہ کے دن مکہ کی بلندی کی طرف سے ایک...
Top