الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
محترم عبدہ بھائی آپ کا انداز بحث بہت اچھا ہے۔ اللہ پاک آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائیں۔
میں واقعتا پہلا ہی سمجھا تھا۔ باقی دو میں سے کونسا احناف کا عمومی موقف ہے میں نہیں جانتا۔ ایک حنفی دیوبندی مناظر صاحب سے پال ٹاک پر تیسرا (تخصیص والا) موقف سنا تھا۔ امید ہے یہی ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ...
ایک علامت اس پر کہ قاسم بن قطلوبغا کے نسخے میں اس حدیث میں تحت السرہ موجود تھا یہ ہے کہ انہوں نے التعریف و الاخبار تخریج احادیث الخیار اس حدیث کی اسی طرح تخریج کی ہے اور اس کے بعد فرمایا ہے وھذا سندہ جید۔
ص 314 ط جامعہ ام القری
ایک کتاب ہے جس کا نام فوز الکرام ہے۔ میں اسے حاصل کرنا چاہ رہا ہوں...
لاحول ولا قوۃ الا باللہ
یار آپ کیا چیز ہیں؟ یہ نیمویؒ کا قول نہیں بلکہ انہوں نے علامہ حیات سندھیؒ کا قول نقل کیا ہے۔ اب میں اسے خیانت نہ بولوں تو کیا کہوں؟ پورا جملہ تو پڑھا ہوتا۔
البتہ یہ الگ بات ہے کہ نیمویؒ نے اسے "علی الصدر" کی حدیث کی طرح ضعیف قرار دیا ہے۔
كم از كم میں صرف اس وجہ سے ابوحنیفہؒ کی بات کی وضاحت کرتا ہوں کہ شاید آپ حضرات جس غلط فہمی میں مبتلا ہیں وہاں سے نکل آئیں اور ہمارے اصل موقف کو سمجھ لیں۔ بسا اوقات سخت نا امید بھی ہو جاتا ہوں۔
باقی جن مقامات پر اہل علم احناف جا نہیں سکے یا وقت کی قلت کے باعث جواب نہ دے سکے وہی بکھرا پڑا ہے ورنہ...
جزاك الله خضر بهائی۔ آپ کی تحقیق بھی اللہ پاک قبول فرمائیں۔ میں یہ کام صرف دینی نقطہ نظر سے کرتا ہوں اور آپ کے بارے میں بھی یہی حسن ظن رکھتا ہوں۔
بات کسی حنفی کی ہو یا کسی دوسرے مسلک والے کی اگر وہ مجھے درست معلوم ہو تو میں اسے درست کہتا ہوں۔ لہذا حنفی ہونے کا حوالہ براہ کرم نہ دیجیے۔
البتہ یہ...
بھائی فی الحال ذرا مختصرا جواب دیتا ہوں۔
مجھے یہ علم نہیں کہ متفقہ طور پر یہ وقت راجح ہے یا نہیں۔ میں نے اپنی رائے کی بنیاد پر کہا ہے۔ بہر حال بعض لوگ غلو میں آگے بڑھ جاتے ہیں ان کا کچھ نہیں کیا جاسکتا۔
اگر فتوی کسی مقام کے علماء کا دوسرے قول پر ہے چاہے احتیاط کی ہی بنا پر تو وہ احتیاط تو...
ابتسامہ۔ میں نے جس چیز کے جواب میں یہ اقتباس دیا تھا وہ تو شاید آپ نے دیکھی ہی نہیں۔
آپ بخاریؒ کو مجتہد مطلق غیر منتسب قرار دیتے ہیں ان کی جلالت شان کی وجہ سے۔
اور میں ان کی جلالت شان تسلیم کرتے ہوئے مجتہد مطلق منتسب قرار دیتا ہوں ان کے ائمہ اربعہ کے مذاہب کی طرح اصول و فروع ہم تک نہ پہنچنے کی...
اسی لیے میں نے عرض کیا تھا:۔
اور اسی لیے میں نے ابو حنیفہ رح کو سید الفقہاء نہیں کہا۔ ورنہ امید ہے حوالہ جات تو اس پر بھی مل جائیں گے۔
خیر اس ساری بحث کو سمیٹتے ہیں۔
آپ نے کہا:۔
اتنا تو مجھے بھی علم ہے لیکن ان چار مسالک میں سے کسی کی طرز پو کثیر کام ہوا ہو خصوصا جس طرح فقہ حنفی میں کام ہوا...
ابھی ابھی ایک اور جگہ اس پر پوسٹ لکھ کر آرہا ہوں لیکن اب ٹیب بند کر دیا۔ لنک نہیں دے سکتا۔
آپ سب مجھ سے زیادہ علم رکھتے ہیں یقینا۔ لیکن جو بات میں جیسے سمجھتا ہوں صرف آپ کے احترام میں اس کے الٹ نہیں جا سکتا۔ خاموش ہو سکتا ہوں۔
ٹھیک ہے اپنا اپنا فہم ہے آپ کا بھی اور ان کا بھی۔ درہم السرۃ کے مقدمہ ناشر میں انہوں نے اس بات کا تفصیلا ذکر کیا ہے۔ پھر بھی آپ انہیں اگر غلط سمجھتے ہیں تو میرے بھائی اسے خطا کہیں، غلطی کہیں۔ تحریف کا لفظ اردو میں کس معنی میں استعمال ہوتا ہے آپ بخوبی واقف ہیں۔
میں جب زبیر علی زئیؒ کی ذکر کردہ...
میں انتہائی مصروف تھا لیکن آپ کا یہ مضمون پڑھا تو مجبور ہوا کہ اس پر تحقیق کروں۔
جناب عالی!
سب سے پہلے تو اس سے المعجم الکبیر، کتاب المعرفۃ و والتاریخ اور السنن الکبری کو نکال دیں کیوں کہ ان میں موجود احادیث کا مضمون ہی مختلف ہے۔ ان میں بائیں ہاتھ کو دائیں سے پکڑنے کا ذکر ہے اور مذکورہ حدیث میں...
کیسے لوٹایا جائے؟
ہدایہ کو تشبیہ ما قبل کتب کے نسخ میں دی گئی ہے من کل الوجوہ تشبیہ مراد نہیں ہوا کرتی۔ یہ عربی بلاغت کا عام قاعدہ ہے۔ ہم کہتے ہیں زید کالاسد (زید شیر کی طرح ہے) تو مراد صرف بہادری ہوتی ہے نہ کہ اس کے پنجے وغیرہ بھی بتا رہے ہوتے ہیں؟
بس چلتے جائیں جو آپ کے علماء فرماتے ہیں اس پر۔...
بھائی معذرت کے ساتھ آپ لوگ ہر چیز کو غلط انداز سے ہی کیوں لیتے ہیں؟ اگر محمد عوامہ کی بات درست نہیں ہے تو اس کا باقاعدہ رد کریں۔ اگر آپ کے ذہن میں یہ آیا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اور بغیر اس ذکر کردہ وجہ کے ہی یہ کیا ہے تو اس پر کوئی بالدلیل رد کریں۔ باقی یہ بات کے حاشیہ میں وضاحت کرتے تو...
عبد الحئی لکھنویؒ نے اس کے رد میں بہت سارے علماء کے اقوال بھی ذکر کیے ہیں اور خود بھی رد کیا ہے۔ وہ آپ کو آپ کے علماء نے تو نہیں بتایا ہوگا۔ میں اس لیے بتا رہا ہوں کہ آپ کسی سے ترجمہ کروا کر وہ پڑھ لیں۔ الرفع و التکمیل فی الجرح والتعدیل میں ذکر ہیں۔
اس پر اتنی بحثیں ہو چکی ہیں کہ اب مزید کرنے کا دل بھی نہیں چاہتا۔
احناف کے دلائل پڑھنے ہوں تو امین صفدر اوکاڑویؒ کی تجلیات میں پڑھ لیں یا نیٹ پر ہی سرچ کر لیں۔