الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ٹھیک ہے مجھے کبھی موقع ملا تو میں یہ کروں گا۔ ابھی آپ اگر ایک تھریڈ اسی فورم پر بنا دیں جس میں ان اصولوں کے درمیان محاکمہ فرماویں تو یقینا یہ ایک علمی کاوش ہوگی۔
میں نے یہ بھی عرض کیا تھا کہ فلاں فلاں کتابوں میں میں نے ایسا نہیں دیکھا۔ ویسے اگر آپ نے توضیح اور تلویح پڑھی ہوں تو معلوم ہوگا کہ...
میں معذرت چاہتا ہوں لیکن عموما یہاں کچھ اسی قسم کا تجربہ رہا ہے اس لیے ذرا بھی اس قسم کے الفاظ سے اسی کا گمان ہوتا ہے۔
آپ وضاحت کر دیں تو میں کون ہوں کہ قبول نہ کروں (ابتسامہ)۔
اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے۔
میرے محترم و مکرم بھائی صریح احکامات وہ ہوتے ہیں جن میں گنجائش اختلاف نہ ہو جب کہ ان میں دوسری جانب دلائل اور اختلاف دونوں ہی موجود ہیں اس لیے ان میں تقلید ہو رہی ہے۔
جن میں گنجائش اختلاف نہ ہو جیسے:۔ نماز قائم کرنے کا حکم، اس کا کوئی منکر نہیں۔ جیسے روزے کا حکم، اس کا کوئی منکر نہیں۔ جیسے سود...
ارسلان بھائی اگر نا پسند کیے بغیر یہ پوچھ لیتے تب بھی بتا ہی دیتا میرے بھائی۔
مدینہ شکار اور درخت کاٹنے کے سلسلے میں حرم مکی کی طرح نہیں ہے۔
مسلم کی حدیث میں آتا ہے کہ ایک صحابی ابو عمیر کے پاس ایک نغیر (ایک پرندہ) تھا جس سے وہ کھیلتے تھے۔ وہ مرگیا تو نبی ﷺ نے ان سے اس کا پوچھا۔ اس واقعہ کو...
ایک بات کو سوچنا یا کہنا بہت آسان اور قابل عمل ہوتا ہے لیکن کرتے وقت وہ کام نہیں ہو سکتا، یا شاید ہو تو سکتا ہو لیکن مشکل ہو۔ آپ ماشاء اللہ کافی علم رکھتے ہیں جیسا کہ آپ نے کتابوں کا بتایا تو آپ اس کام کی ابتدا کیوں نہیں کرتے؟ مجھے اس سے تو اختلاف نہیں کہ یہ کام جائز ہے بلکہ اگر ہو سکے تو مناسب...
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بھائی جان قرآن کریم میں رسول سے مراد نبی کریم ﷺ ہیں نہ کہ عیسیؑ۔
علم و فہم تو متنازع نہیں چلا آرہا البتہ کوئی ضد کرے تو اس کے نزدیک تو کچھ بھی متنازع ہو سکتا ہے۔ فیس بک پر ایک پیج ہے جس کے ایڈمنز قرآن کریم میں اختلافات دکھاتے ہیں اور قرآن کو متنازع قرار دیتے...
نہیں میری بہن۔ انہوں نے تو ایک جملہ اٹھا کر دیدیا ہے صرف۔ حالاں کہ اس میں بھی لکھا ہے کہ مدینہ مکہ کی طرح تمام معاملات میں حرم نہیں ہے۔
اگر یہ پوری بحث پڑھتے یا پڑھ سکتے تو موقف واضح ہوجاتا۔ یہ حدیث مؤول ہے اور امام مدینہؒ نے بھی اس میں تاویل کی ہے۔ دوسری احادیث بھی اس بات کی تائید کرتی ہیں۔...
میرے محترم خضر بھائی میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اسے ہم نقص شان یا گستاخی نہیں کہہ سکتے۔ ماضی میں علماء کرام نے بھی نہیں کہا۔
باقی ہم خود اس بات سے متفق نہیں ہیں۔ کیا یہ درست ہے کہ کسی بھی عالم کے قول کو لے کر اس پر گستاخی کا فتوی جھاڑ دیا جائے؟ حالاں کہ ہم ان علماء کے بارے میں جانتے ہیں کہ یہ...
جزاک اللہ خیرا۔ ٹوکنے سے مراد ہے سخت ری ایکشن۔ میرا اپنا ذاتی تجربہ یہ ہے کہ بچہ پھر غلط کام بھی کرتا ہے اور چھپ کر بھی کرتا ہے۔
اس کے برعکس اس کو دین کی سمجھ دیتے جائیں تو وہ خود ہی اس برائی سے ہٹ جاتا ہے۔
واللہ اعلم
جزاک اللہ ارسلان بھائی۔
یہ واقعی ہمارے ہاں کا بڑا المیہ ہے۔ اگرچہ یہ تصویر کا صرف ایک ہی رخ ہے لیکن دوسرے رخ سے قطع نظر کہ وہ بھی بھیانک ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے۔
اس کا واقعی ایک ہی حل ہے اور وہ ہے اسلام۔
لیکن ایک بات مزید جاننی چاہیے کہ جس چیز سے آپ جتنا روکیں گے انسانی فطرت اتنا ہی اس کی طرف...
وہ ان کو کہا جاتا ہے جو اجماع کی مخالفت کریں بھی۔
ویسے بھائی لوگ بہت سی جگہوں پر مخالفت اجماع کا حکم لگا بھی دیتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ درست نہیں ہوتا۔ اسی طرح مخالفت حدیث کا حکم لگاتے ہیں جب کہ وہ بھی نہیں ہوتا۔ موجودہ دور کے اکثر علماء جو فن مناظرہ میں یا آپس کے رد میں مشغول ہیں وہ چاہے حنفی...
احناف کے ائمہ کے بنیادی اصولوں میں اکثر ایسے ہیں جن میں اختلاف نہیں ہے۔ میں نے اصول فقہ میں اصول الشاشی، نور الانوار، منتخب الحسامی اور توضیح مع التلویح پڑھی ہیں لیکن میں نے اصول میں امام اعظمؒ کا اور صاحبین کا اختلاف شاذ و نادر بھی شاید نہیں دیکھا۔
ہاں ان اصولوں پر قواعد کی تخریج میں اختلاف...
جی بھائی وہ ہماری وہاں کی بات تو ادھوری رہ گئی۔ آپ نے آگے تفصیل شروع ہی نہیں کی۔
خیر تقلید سب ضرورت کے وقت کرتے ہیں اور جب تفصیلا بات ہوگی تو یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ ضرورت کا مطلب بھی ایک ہی ہے۔
میرے بھائی یہاں مسئلہ تقلید سے فتوی دینے کا بیان ہو رہا ہے۔ مثال کے طور پر آپ مجھ سے مسئلہ پوچھیں...
مناسب یہ ہے کہ پہلے آپ اس کا حوالہ عنایت فرما دیں کہ مضارع ہمیشگی اور تسلسل پر دلالت کرتا ہے۔ تاکہ پھر میں یہ ڈھونڈ سکوں کہ مضارع جب حال ہو تو ان پر دلالت نہیں کرتا۔ ورنہ اگر مقدمہ ہی ثابت نہیں ہوگا تو میں آگے کیسے ڈھونڈوں گا۔
باقی چیزوں پر بات پھر کر لیں گے۔
یہ حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب کے پوتے ہیں لیکن ان کا علماء دیوبند سے مختلف معاملات پر کافی اختلاف چل رہا ہے۔ استاد محترم مفتی ابو لبابہ شاہ منصور (جو محتاج تعارف نہیں) ان کا کافی رد کرتے ہیں اگرچہ میں رد میں ان کی سختی سے تھوڑی موافقت نہیں رکھتا۔
باقی اس معاملے میں میرا اپنا نہ صرف بلکہ...