الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ مشرکوں سے ہدیہ کا قبول کر نا درست ہے
(۱۱۶۸)۔ سیدنا عبدالرحمن بن ابو بکر صدیقؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک سو تیس آدمی نبیﷺ کے ہمراہ تھے تو نبیﷺ نے در یافت فرمایا :'' کیا تم میں سے کسی کے پاس کچھ کھانا ہے؟ '' تو ایک شخص کے پاس ایک صاع غلہ وغیرہ نکلا، اس کو خمیر کیا گیا پھر اس کے بعد ایک مشرک دراز...
باب۔ اس چیز کا تحفہ دینا جس کا پہننا مکروہ ہو
(۱۱۶۶)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ سیدہ فاطمۃ الزہراءؓ کے گھر گئے تو اس میں داخل نہیں ہوئے (باہر ہی سے واپس تشریف لے گئے) جب سیدنا علیؓ آئے تو سیدہ فاطمہ الزہراءؓ نے ان سے بیان کیا۔ انھوں نے نبیﷺ سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپﷺ نے فرمایا :''...
باب۔ غلام پر اور اسباب پر کس طرح قبضہ کیا جائے؟
(۱۱۶۵)۔ سیدنا مسور بن مخرمہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے کچھ قبائیں تقسیم فرمائیں اور سیدنا مخرمہؓ کو نہیں دی تو انھوں نے کہا کہ اے میرے بیٹے ! مجھے رسول اللہﷺ کے پاس لے چلو، چنانچہ میں ان کے ساتھ چلا گیا، پھر انھوں نے کہا کہ اندر جاؤ اور نبیﷺ کو...
باب۔ عورت کا اپنے شوہر کی موجودگی میں خاوند کے سوا کسی اور کو کوئی چیز ہبہ کرنا اور لونڈی کا آزاد کرنا جائز ہے
(۱۱۶۳)۔ ام المومنین میمونہ بنت حارث سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنی ایک لونڈی کو آزاد کر دیا اور نبیﷺ سے اجازت نہیں لی پھر جب ان کی باری کا دن آیا جس میں آپﷺ ان کے پاس تشریف لے جاتے تھے تو...
باب۔ مرد کا اپنی بیوی کو تحفہ دینا اور بیوی کا اپنے شوہر کو
(۱۱۶۲)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا ہے :'' جو شخص اپنی ہبہ کی ہوئی چیز کو واپس کر لے وہ مثل اس کتے کی ہے جو اپنے قے کر کے پھر کھا لے۔ ''
فائدہ : ہبہ کے متعلق یہ عام روایت ہے۔ باب کے ساتھ واضح مناسبت دوسری روایت سے ظاہر...
باب۔ ہبہ میں گواہ کرنا درست ہے
(۱۱۶۱)۔ سیدنا نعمان بشیرؓ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میرے والد نے مجھ کو کچھ دیا تو (میری والدہ) عمرہ بنت رواحہ نے کہا کہ میں راضی نہیں ہوں یہاں تک کہ تم رسول اللہﷺ کو اس پر گواہ بنا لو پس وہ رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور عرض کی کہ میں نے اپنے بیٹے کو جو عمرہ بنت رواحہ...
باب۔ اگر کوئی شخص اپنے دوست کو ہدیہ دے اور اس کی بعض بیویوں کو نظر انداز کر کے بعض بیویوں (کی باری) کا انتظار کرے (تو کیسا ہے؟)
(۱۱۵۸)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کی بیویوں میں دو گروہ تھے، ایک گروہ وہ تھا جس میں ام المومنین عائشہ، حفصہ اور سودہؓ تھیں اوردوسرا گروہ وہ تھا جس...
باب۔ تحفہ قبول کر نا مسنون ہے
(۱۱۵۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ان کی خالہ ام حفید نے نبیﷺ کو پنیر، گھی اور ساہنا (ایک جانور) تحفہ میں بھیجا تو نبیﷺ نے پنیر اور گھی کھا لیا اور ساہنے کو نفرت کے سا تھ چھوڑ دیا۔ سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ '' مگر وہ (ساہنا) رسول اللہﷺ کے دستر خوان پر کھایا گیا۔...
باب۔ شکاری کا تحفہ قبول کر نا (درست ہے)
(۱۱۵۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ہم نے مقام مر الظہران میں ایک خرگوش کو (اپنے مقام سے) باہر نکالا پھر لوگ اس کے پیچھے دوڑے مگر وہ تھک گئے اور میں نے اس پر قابو پا کر اس کو پکڑ لیا۔ پھر میں اس کو سیدنا ابوطلحہؓ کے پاس لے آیا، انھوں نے اس کو ذبح کیا اور اس کی...
ہبہ کے بیان میں
باب۔ ہبہ (تحفے تحائف دینے لینے) کی فضیلت کا بیان
(۱۱۵۱)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اے مسلمان عورتو! کوئی پڑوسی دوسری پڑوسن کی (دی ہوئی کسی چیز کو بھی) حقیر نہ سمجھے، اگر چہ وہ بکری کے پائے کا گوشت ہو۔ ''
(۱۱۵۲)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے...
باب۔ مکاتب میں کونسی شرطیں کرنا درست ہیں؟
(۱۱۵۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ بیان کرتی ہیں کہ بریرہ (رضی اللہ عنہ) ان کے پاس اپنی کتابت (غلام یا لونڈی پر وہ رقم جو اسے آزاد ہو نے کے لیے ادا کرنا پڑتی ہے) میں ان سے مدد لینے آئیں اور (اس وقت تک) انھوں نے اپنی کتابت میں سے کچھ بھی ادا نہ کیا تھا تو...
باب۔ اگر اپنے غلام کو مارے تو منہ (پر مارنے) سے پرہیز کرے۔
(۱۱۴۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جب کوئی مار پیٹ کرے تو منہ پر مارنے سے پرہیز کر ے (یعنی منہ پر نہ مارے)۔ ''
باب۔ جب کسی شخص کے پاس اس کا خادم کھانا لائے
(۱۱۴۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' تم میں سے کسی شخص کے پاس جب اس کا خادم کھا نا لائے تو اگر وہ اس خادم کو اپنے ساتھ نہ بٹھائے تو چاہیے کہ ایک لقمہ یا دو لقمے یا ایک نوالہ یا دو نوالے اس کو ضرور دے دے کیوں کہ اس کو...
باب۔ غلام پر دست درازی کی کراہت
(۱۱۴۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' کوئی شخص تم میں سے (اپنے غلام یا لونڈی کو) یہ نہ کہے کہ اپنے رب (مالک) کو کھانا کھلا، اپنے رب (مالک) کو وضو کر ا، اپنے رب (مالک) کو پانی پلا بلکہ یوں کہے کہ اپنے سردار کو، اپنے آقا کو (کھانا کھلا،...
باب۔ جو شخص کسی عربی غلام کا مالک ہو جائے
(۱۱۴۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بنی مصطلق پر اس حال میں حملہ کیا کہ وہ لوگ غافل تھے اور ان کے چوپایوں کو چشمہ پر پانی پلایا جا رہا تھا پس آپﷺ نے ان کے جنگی آدمیوں کو قتل کر دیا اور ان کی عورتوں اور بچوں کو قید کر لیا اور اسی دن...
باب۔ مشرک غلام کا آزاد کرنا
(۱۱۴۴)۔ سیدنا حکیم بن حزامؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے دورِ جاہلیت میں سو غلام آزاد کیے تھے اور سو اونٹ لوگوں کو سواری کے لیے دیئے تھے پھر وہ جب مسلمان ہوئے تو انھوں نے سو اونٹ سواری کے لیے لوگوں کو دیے اور سو غلام آزاد کیے تو سیدنا حکیمؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے...
باب۔ جب کوئی شخص اپنے غلام کو آزاد کر نے کی نیت سے یوں کہے کہ :'' وہ اللہ کے لیے ہے '' تو وہ آزاد ہو جائے گا اور آزاد کر نے میں گواہ بنانا (ضروری ہے؟)
(۱۱۴۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ وہ جب اسلام لانے کے ارادے سے آنے لگے اور ان کا غلام ان کے ہمراہ تھا (تو وہ راستے میں) ایک دوسرے سے جدا ہو...
باب۔ آزاد کر نے اور طلاق دینے اور اسی کے مانند (دوسرے معاملات) میں غلطی اور بھول ہو جانے کا بیان
(۱۱۴۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' بے شک اللہ نے میری امت سے وہ باتیں معاف کر دی ہیں جو ان کے دلوں میں بطور وسوسہ کے آئیں جب تک ان پر عمل نہ کریں یا زبان سے نہ نکالیں۔ ''