• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو کوئی شخص اس غلام یا لونڈی کو آزاد کر دے جو دو یا زیادہ آدمیوں کے درمیان مشترک ہو۔ (۱۱۴۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جو شخص اپنا حصہ کسی غلام میں سے آزاد کر دے اور اس کے پاس اس قدر مال ہو کہ (پورے) غلام کی قیمت تک پہنچ جائے تو کسی عادل کی تجویز سے غلام...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کس قسم کے غلاموں کو آزاد کرنا افضل ہے؟ (۱۱۴۰)۔ سیدنا ابوذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے عرض کی کہ کونسا عمل افضل ہے؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ پر ایمان رکھنا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔ '' میں نے پھر عرض کی کہ کس قسم کے غلاموں کا آزاد کرنا افضل ہے؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' ان غلاموں کو جو گراں...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    غلاموں کو آزاد کر نے کا بیان باب۔ غلام آزاد کرنے کی فضیلت کا بیان (۱۱۳۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو شخص کسی (غلام) مسلمان کو آزاد کر ے گا تو اللہ تعالیٰ اس آزاد کردہ کے ہر عضو کے بدلے اس (آزاد کر نے والے) کا (ہر) ایک عضو دوزخ سے بچا لے گا۔ ''
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ راہن (جس کا مال ہو) اور مرتہن (جس کے پاس رہن رکھا گیا ہو) باہم اختلاف کریں (۱۱۳۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے یہ فیصلہ کیا تھا۔'' مدعی علیہ کے ذمہ قسم (واجب) ہے۔ ''
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    رہن کا بیان باب۔ رہن (رکھے ہوئے) جانور پر سواری کرنا اور اس کا دودھ پینا (درست ہے) (۱۱۳۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' سواری کا جانور اگر رہن میں ہو تو اس کے خرچ کے بدلے سواری کی جائے اور اگر دودھ والا جانور رہن میں ہو تو خرچ کے بدلے اس کا دودھ پیا جائے اور جو کوئی سواری...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ غلہ وغیرہ میں شرکت کا بیان (۱۱۳۶)۔ سیدنا عبداللہ بن ہشامؓ سے روایت ہے کہ انھیں ان کی والدہ رسول اللہﷺ کے پاس لے گئی تھیں اور انھوں نے کہا تھا کہ یا رسول اللہ ! اس سے بیعت لے لیجئیے آپﷺ نے فرمایا :'' یہ چھوٹے ہیں۔ '' (ان سے ابھی بیعت لینا بے سود ہے) پھر آپﷺ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کیا یہ جائز ہے کہ تقسیم میں قرعہ ڈالا جائے؟ (۱۱۳۵)۔ سیدنا نعمان بن بشیرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا اس شخص کی مثال جو اللہ کی حدود پر قائم ہو اور (اس کی) جوان میں مبتلا ہو گیا ہو مثل ان لوگوں کے ہے جنہوں نے ایک کشتی کے حصے بذریعہ باہم تقسیم کر لیے تو بعض لوگوں کے حصہ میں اوپر...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کسی عادل کی تجویز سے شرکاء کے درمیان مشترکہ چیزوں کی قیمت لگانا درست ہے (۱۱۳۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو شخص اپنے (مشترک) غلام کو بقدر اپنے حصہ کے آزاد کرے اس پر ضروری ہے کہ اپنے مال سے اس کو پوری رہائی دلا دے، پھر اگر اس کے پاس (اس قدر) مال نہ ہو تو...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ بکریوں کی تقسیم (کس طرح کی جائے؟) (۱۱۳۳)۔ سیدنا رافع بن خدیجؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ ذوالحلیفہ میں تھے۔ لوگوں کو بھوک معلوم ہوئی پھر انھیں کچھ اونٹ اور بکریاں مل گئیں۔ سیدنا رافعؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ پیچھے تھے تو لوگوں نے جلدی کی اور (بکریوں اور اونٹوں کو) ذبح کر ڈالا اور دیگیں چڑھا دیں...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    شراکت کا بیان باب۔ کھانے، زاد راہ میں اور اسباب میں شراکت کا بیان (۱۱۳۱)۔ سیدنا سلمہ اکوعؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) لوگوں کا زاد راہ کم ہو گیا اور لوگ محتاج ہو گئے تو نبیﷺ کے پاس اپنے اونٹوں کو ذبح کر نے کی اجازت لینے آئے تو آپﷺ نے ان کو اجازت دے دی پھر (امیر المومنین) سیدنا عمرؓ انھیں ملے اور ان...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب کوئی شخص کسی کا پیالہ یا کوئی اور چیز توڑ دے (تو کیا حکم ہے؟) (۱۱۳۰)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ اپنی ایک بیوی (ام المومنین عائشہؓ) کے پاس تھے تو ایک ام المومنین (صفیہؓ یا حفصہؓ) نے ایک خادم کے ہاتھ ایک پیالہ بھیجا جس میں کچھ کھانا تھا تو انھوں نے جن کے ہاں آپﷺ تھے، اپنا ہاتھ مارا...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل کر دیا جائے (۱۱۲۹)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل کیا جائے،وہ شہید ہے۔ ''
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مثلہ کرنا اور کسی چیز کا لوٹ لینا (درست نہیں) (۱۱۲۸)۔ سیدنا عبداللہ بن یزید انصاریؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے لوٹنے اور مثلہ کر نے سے منع فرمایا ہے۔
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب لوگ عام راستے میں جو بڑی وسیع سٹرک ہو، اختلاف کریں (۱۱۲۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے سات گز چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ لو گوں نے راستہ میں باہم اختلاف کیا تھا۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ گھروں کے صحن کا بیان اور ان میں بیٹھنا اور راستوں میں بیٹھنا (کیسا ہے؟) (۱۱۲۶)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' تم لوگ راستوں میں بیٹھنے سے پرہیز کرو۔ لوگوں نے عرض کی کہ ہم مجبور ہیں کیوں کہ وہی تو ہمارے بیٹھنے کے مقامات ہیں، ہم وہیں (بیٹھ کر) باہم بات چیت...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کوئی پڑوسی کسی پڑوسی کو اس بات سے نہ روکے کہ وہ اپنی دیوار میں کھونٹیاں گاڑے (۱۱۲۵)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' کوئی پڑوسی کسی پڑوسی کو اس بات سے نہ روکے کہ وہ اپنی دیوار میں کھونٹیاں گاڑے۔ '' چنانچہ سیدنا ابوہریرہؓ کہا کرتے تھے کہ '' کیا بات ہے کہ میں تم لوگوں...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اگر مظلوم ظالم کا مال پالے تو وہ اپنے مال کے موافق اس میں سے لے سکتا ہے (۱۱۲۴)۔ سیدنا عبقہ بن عامرؓ کہتے ہیں کہ ہم نے نبیﷺ سے عرض کی کہ جب آپﷺ ہمیں باہر روانہ کرتے ہیں تو کبھی ہم ایسے لوگوں میں جا کر اترتے ہیں جو ہماری ضیافت تک نہیں کرتے تو آپﷺ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو نبیﷺ نے فرمایا...
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اس کا گناہ جو کسی جھوٹی بات میں دیدہ ودانستہ کسی سے جھگڑا کرے (۱۱۲۳)۔ ام المومنین ام سلمہؓ نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپﷺ نے اپنے حجرہ کے دروازے پر جھگڑے کی آواز سنی تو آپ باہر تشریف لے گئے (مقدمہ پیش ہوا) تو آپﷺ نے فرمایا :'' میں بھی ایک بشر ہوں (غیب نہیں جانتا) میرے پاس جھگڑنے والے لوگ...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اللہ تعالیٰ کا (سورۂ بقرہ میں یہ) فرمانا '' وہ بہت سخت جھگڑا لو ہے۔ '' (۱۱۲۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' سب سے زیادہ پسند اللہ تعالیٰ کو وہ شخص ہے جو سخت جھگڑالو ہے۔ ''
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کوئی شخص کسی دوسرے کو کسی بات کی اجازت دے دے تو جائز ہے (۱۱۲۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ ایک قوم نے پاس سے گزرے جو کھجوریں کھا رہی تھی تو انھوں نے کہا کہ بے شک رسول اللہﷺ نے دو دو کھجوریں ایک ساتھ کھانے سے منع فرمایا ہے، جب تک کہ تم اپنے بھائی سے اجازت نہ لے لو (جو تمہارے ساتھ کھانے میں مصروف ہے)۔
Top