• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مزارعت میں (اپنے شریک سے) شرط کرنا (۱۱۹۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ جب خیبر والوں نے عبداللہ بن عمرؓ (یعنی خود ان) کے ہاتھ پاؤں تو ڑ دیے تو سیدنا عمرؓ خطبہ پڑھنے کھڑے ہو گئے اور کہا کہ بے شک رسول اللہﷺ نے خیبر کے یہودیوں سے ان کے مالوں کی بابت معاملہ کیا تھا اور فرمایا تھا :'' جب تک اللہ...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ وہ شرطیں جو حدود میں جائز نہیں (۱۱۹۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ اور سیدنازید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے کہ ان دونوں نے بیان کیا کہ ایک شخص اعراب میں سے رسول اللہﷺ کے پاس حاضر ہو اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ آپ میرے لیے کتاب اللہ سے فیصلہ کر دیجئیے اس کے فریق...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    شروط کے بیان میں باب۔ عقد نکاح کے وقت مہر میں شرطیں کرنا (۱۱۸۹)۔ سیدنا عقبہ بن عامرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' سب شرطوں میں پورا کرنے کی زیادہ مستحق وہ شرط ہے جس کے ذریعے سے تم نے شرمگاہوں کو (اپنے اوپر) حلال کیا ہو۔ ''
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کیا (درست ہے کہ) امام صلح کے لیے اشارہ کر دے؟ (۱۱۸۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہﷺ نے کچھ جھگڑنے والوں کی بلند آوازیں (مسجد کے) دروازے سے سنیں اور یکایک (آپ کو یہ معلوم ہوا کہ) ان میں سے ایک دوسرے سے (قرض میں) کمی کرنے کی گزارش کر رہا ہے اور نرمی طلب کرتا ہے...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا سیدنا حسن بن علیؓ کی نسبت فرمانا کہ یہ میرا بیٹا سید ہے (۱۱۸۷)۔ سیدنا ابوبکرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو منبر پر دیکھا اور سیدنا حسن بن علیؓ آپﷺ کے پہلو میں تھے۔ آپ کبھی لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے تھے اور کبھی ان کی طرف اور فرماتے تھے :'' یہ میرا بیٹا سردار ہے اور امید ہے کہ اللہ...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ (صلح نامہ) کیوں کر لکھا جائے (کیا اس طرح لکھے) کہ '' یہ وہ صلح نامہ ہے جس میں فلاں بن فلاں نے صلح کی '' اور خاندان اور نسب نامہ لکھنا ضروری نہیں۔ '' (۱۱۸۶)۔ سیدنا براء بن عازبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ذیقعدہ میں عمرہ کیا تو اہل مکہ نے اس بات کو نہ مانا کہ آپ کو مکہ میں داخل ہو نے دیں حتیٰ...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ امام کا اپنے ساتھیوں سے یہ کہنا کہ ہمیں لے چلو ہم صلح کرا دیں (۱۱۸۵)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ قبا والوں نے (ایک دفعہ) باہم جنگ کی یہاں تک کہ باہم پتھر مارے۔ پس رسول اللہﷺ کو اس کی خبر دی گئی تو آپﷺ نے فرمایا :'' ہمیں لے چلو، ہم ان کے درمیان صلح کرا دیں۔ ''
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    صلح کا بیان باب۔ جو شخص لوگوں کے درمیان صلح کر ادے وہ جھوٹا نہیں ہے (۱۱۸۴)۔ سیدہ ام کلثوم بنت عقبہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ یہ فرماتے ہوئے سنا :'' جو شخص لوگوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے کسی اچھی بات کی چغلی کھائے یا اسی سلسلہ کی اور کوئی اچھی بات کہہ دے وہ جھوٹا نہیں ہے۔ ''
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ قسم کس طرح لی جائے؟ (۱۱۸۳)۔ سیدنا عبداللہ ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو شخص قسم کھانا چاہے وہ اللہ کی قسم کھائے یا سکوت کرے۔ ''
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب چند آدمی ہوں اور ہر ایک قسم کھانے میں جلدی کرے (۱۱۸۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے کچھ لوگوں پر قسم پیش کی تو وہ جلدی سے قسم کھانے پر مستعد ہو گئے تو آپﷺ نے حکم دیا کہ ان کے درمیان قرعہ ڈالا جائے کہ ان میں سے کون قسم کھائے۔ ''
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ لڑکوں کا بالغ ہو نا اور بعد بلوغ کے ان کی گواہی (کا معتبر ہونا) (۱۱۸۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ان کو غزوۂ احد کے دن اپنے سامنے بلایا اور وہ اس وقت چودہ برس کے تھے (وہ کہتے ہیں کہ) آپﷺ نے مجھے اجازت نہیں دی، اس کے بعد خندق کے دن مجھے اپنے سامنے بلایا اور اس وقت میں پندرہ برس...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب ایک مرد دوسرے مرد کو اچھا کہے تو یہ کافی ہے (۱۱۸۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے سامنے ایک شخص نے ایک شخص کی تعریف کی تو آپﷺ نے فرمایا :'' تیری خرابی ہو تو نے (تعریف کیا کی بلکہ) اپنے ساتھی کی گردن کاٹ کر رکھ دی، تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ کر رکھ دی۔ '' کئی مرتبہ (آپﷺ نے یہی...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ باب عورتیں، عورتوں کا تزکیہ کر سکتی ہیں (یعنی ان کی پاکیزگی بیان کرنا) (۱۱۷۹)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب کسی سفر میں جانے کا ارادہ فرماتے تو اپنی ازواج مطہرات کے درمیان قرعہ ڈالتے پھر ان میں سے جس کے نام قرعہ نکل آتا تو اسی کو اپنے ہمراہ لے جاتے تھے۔ پس ایک جہاد میں جو...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب: اندھے شخص کی گواہی اور اس کا حکم دینا اور اس کا نکاح کرنا اور نکاح کرا دینا اور خریدو فروخت کرنا اور اس کی اذان وغیرہ کا اور ان چیزوں کا جو آوا ز سے معلوم ہو سکتی ہیں قبول کر نا (۱۱۷۷)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نے ایک شخص کو مسجد میں قرآن پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا :'' اللہ...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جھوٹی گواہی کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟ (۱۱۷۶)۔ سیدنا ابوبکرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' کیا میں تم کو بڑے بڑے گناہوں کی اطلاع نہ دوں؟ صحابہ نے عرض کی جی ہاں یا رسول اللہ ! (ضرور بتائیے)۔ آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔ والدین کی نافرمانی کرنا۔ '' آپﷺ اس وقت تکیہ لگائے ہوئے...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    گواہی کے بیان میں باب۔ اگر ظلم کی بات پر گواہ بنانا چاہیں تو نہ بنے (۱۱۷۵)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' سب لوگوں سے بہتر میرے دور کے لوگ ہیں (یعنی صحابہ کرامؓ) پھر جو ان کے قریب ہوں گے (یعنی تابعین) پھر جوان کے قریب ہوں گے (یعنی تبع تابعین)۔ ان کے بعد کچھ...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ دودھ کا جانور (یا اور کوئی چیز) مانگنے پر دینے کی فضیلت (۱۱۷۳)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ جب مہاجرین مکہ سے مدینہ آئے تو ان کے پاس کچھ نہ تھا اور انصار زمین اور اسباب والے تھے۔ ان مہاجرین کو انصار نے اپنے مال تقسیم کر دیے، اس شرط پر کہ وہ ہر سال انھیں نصف پھل ان کو دے دیا کریں اور جملہ...
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ شادی میں دلہن کو پہنانے کے لیے کوئی چیز مانگنا (۱۱۷۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایمن (رضی اللہ عنہ) آئیں اور وہ ایک موٹا کرتا پہنے ہوئے تھیں جس کی قیمت پانچ درہم ہو گی تو انھوں نے کہا کہ ذرا میری اس لونڈی کی طرف دیکھو کہ گھر میں اس کرتا کے پہننے سے نخرہ کرتی ہے اور...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ عمریٰ اور قبیٰ کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟ (۱۱۷۱)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے عمریٰ کے بارے میں یہ فیصلہ کیا کہ وہ اسی کا ہے جس کو ہبہ کیا گیا ہو۔ فائدہ : '' عمریٰ '' عرب لوگ کہتے ہیں کہ میں نے فلاں کو عمر بھر کے لیے گھر دے دیا یعنی اس کو ملکیت کر دیا۔ '' یہ ہے کہ کسی کو مکان اس شرط پر...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مشرکوں کو تحفہ دینا درست ہے (۱۱۶۹)۔ سیدنا اسماء بنت ابو بکر صدیقؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عہد میں میری ماں میرے پاس آئی اور وہ مشرکہ تھیں۔ (میں نے نہ اس کو گھر آنے دیا اور نہ اس کا تحفہ قبول کیا)۔ اس کے بعد میں نے رسول اللہﷺ سے فتویٰ دریافت کیا۔ میں نے یہ بھی کہا کہ میری ماں محبت سے میرے...
Top