• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. اشماریہ

    تاریخ اہل حدیث پر چند اہم اعتراضات کے جوابات ۔۔ از حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

    بھائی جان جب روایت کا ایک حصہ دوسرے حصے کے مفہوم میں تبدیلی کر رہا ہو تو اسے مختصر نہیں کرتے۔ پہلے حصے میں مفہوم عام ہے جب کہ دوسرے حصے سے تخصیص ہو رہی ہے۔ اور اگر اختصار کیا بھی جائے تو کم از کم اشارہ تو دیدینا چاہیے۔ صرف مقالات پڑھنے والے شخص کو کیا معلوم کہ پوری حدیث کیا ہے؟ خیر۔ طبرانی کی...
  2. اشماریہ

    کیا احناف احادیث نبوی ﷺ کو چھوڑ کر ابو حنیفہؒ کے اقوال پر عمل کرتے ہیں؟

    میرے محترم مناسب ہے کہ آپ اس کو یونی کوڈ میں یہاں لکھ دیں۔ ویسے تو خود یہ قول ابو حنیفہؒ کا مرجوع عنہ قول ہے یعنی اس سے رجوع کر لیا تھا۔ اور اگر یہ ثابت بھی ہو تو ہم اس پر عمل نہیں کرتے۔ اور یہی بات چل رہی کہ کیا احناف حدیث کو چھوڑ کر ابو حنیفہؒ کے قول پر عمل کرتے ہیں۔ اور میں یہی عرض کررہا ہوں...
  3. اشماریہ

    میری کہانی، میری زبانی

    ہر جگہ بحث سے اچھا ہے وہیں کر لیں۔
  4. اشماریہ

    فقاہاے احناف کے ما بین اختلاف

    اگر صرف میرا پوچھتے ہیں تو میں نے بہت سے مسائل میں احناف کے دلائل پڑھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ لیکن یہ نہیں جو آپ نے فرمایا بلکہ یہ کہ دیگر ائمہ بھی قابل تقلید ہیں لیکن میں احناف کے طرز استدلال سے مطمئن ہوں۔ اور جب تک میں اس قابل نہیں تھا تب تک اپنے بڑوں اور علماء کو اور ان کی دین داری دیکھ کر ان پر...
  5. اشماریہ

    کیا متقدمین فقہا کا اجتہاد قیامت تک کے لیے کافی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    محترمی انس صاحب۔ یہ صریح ہی نہیں ہے بلکہ اس میں دونوں جانب بھر پور دلائل ہیں۔ اگر امام ابو حنیفہؒ نے کہا ہوتا کہ ایجاب کے بعد کسی قسم کا اختیار ہی نہیں ہے یا یوٹوپیا کی طرح جو شخص جو چاہے اٹھا سکتا ہے۔ قبول لازم ہے اور یہ حدیث ہوتی تو ہم یہ ضرور کہہ سکتے تھے کہ صریح حدیث کے الٹ بلا دلیل مسئلہ...
  6. اشماریہ

    کیا متقدمین فقہا کا اجتہاد قیامت تک کے لیے کافی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    تجربہ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اجتہاد مطلق کی ضرورت نہیں وہ کافی ہے اور جدید مسائل کے لیے کسی حد تک اجتہاد فی المذہب کی ضرورت پیش آئے گی۔
  7. اشماریہ

    حضرت عیسی علیہ السلام بھی حنفی مقلد ہوں گے؟؟

    احناف امام اعظمؒ کو مقلد جو تسلیم نہیں کرتے وہ اس لیے کہ وہ خود مجتہد تھے اور یہ بات ثابت ہے۔ اور یہ بھی درست ہے کہ مجتہد کسی کی تقلید نہیں کرتا۔ لیکن بالفرض ابو حنیفہؒ مجتہد نہ ہوتے تو وہ بھی تقلید کرتے۔ اس سے ان کی شان میں کمی تو نہیں آتی۔ امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ اس پائے کے علماء ہیں کہ...
  8. اشماریہ

    اشماریہ شاہ۔ تعارف

    جزاک اللہ خیرا بھائی
  9. اشماریہ

    تجویز اختلافی مباحث اور تھریڈ ایک جگہ

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ بندہ کی ایک تجویز ہے کہ اکثر مضامین کے تحت اختلافی مباحث لکھی ہیں جیسے فقہ اہل الرائے، اجتہاد و تقلید اور تقابل مسالک تینوں میں اختلافی مباحث موجود ہیں۔ علمی اوراصولی طریقہ کار کے مطابق ان مباحث کو تقابل مسالک میں ہونا چاہیے اور بقایا سیکشنز میں ہر سیکشن کے...
  10. اشماریہ

    میری کہانی، میری زبانی

    اگرچہ آپ کی کچھ نہیں کئی باتوں سے مجھے اختلاف ہے لیکن اللہ پاک آپ کو ہمیشہ ہدایت پر رکھے اور عامل بالحدیث بھی۔ مجھے بہت حیرانی ہوتی تھی کہ اکثر واضح بات کو آپ تسلیم کیوں نہیں کرتے اور انتہائی مبالغہ آرائی کے ساتھ رد کیوں کرتے ہیں لیکن آپ کے حالات پڑھ کر یہ محسوس ہوا کہ آپ درست ہیں۔ جس شخص کے...
  11. اشماریہ

    امامت کی شرائط اور امامت کا حقدار فقہ حنفی شریف کی روشنی میں

    جزاک اللہ خیرا بھائی جان۔ مناسب یہ ہے کہ اس سلسلے میں ایک تھریڈ جاری ہے وہاں اسے یونی کوڈ میں کر کے پوسٹ کر دیں تاکہ مطلوبہ جگہوں کا اقتباس لے کر جواب دیا جا سکے۔ ایک انتہائی فاش خیانت کی طرف یہیں اشارہ کرتا چلوں کہ آلہ تناسل کا ذکر عربی عبارت میں کہیں نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے یہ ترجمہ کسی ایسے شخص...
  12. اشماریہ

    تشہد میں اشارہ کرنا کیدانی حنفی کے نزدیک حرام ھے ؟؟؟!!!آخر کیوں ؟

    جی نہیں بھائی جان۔ یہ یضرب غلامہ حال بن رہا ہے اور ضارباً غلامَہ کی طرح ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جب میں نے عمرو کو دیکھا تو اس وقت وہ اپنے غلام کو مار رہا تھا۔ اگر ایک بار مارا ہو تب بھی یہی کہا جاتا ہے اور زیادہ بار مارا ہو تب بھی۔ لیکن جملہ ایک بار مارنے کی وضاحت اور دلالت کرتا ہے زیادہ...
  13. اشماریہ

    اشماریہ شاہ۔ تعارف

    سب کے بارے میں رکھتا ہوں۔ بعض ضدی بھائیوں کے بارے میں لکھا ہے یہ جو علمی بات نہیں کرتے اور صرف ضد و اعتراض کرتے ہیں۔ خیر ہر فیلڈ اور فریق میں ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ اللہ پاک مجھ سمیت ہم سب کو حق پر چلائے اور ہدایت دے۔
  14. اشماریہ

    حضرت عیسی علیہ السلام بھی حنفی مقلد ہوں گے؟؟

    میرے محترم بھائی میرا خیال ہے کہ اب مجھے مزید یہاں جواب نہیں دینا چاہیے۔ ظاہر ہے الزام تراشی، یاوہ گوئی اور دشنام طرازی میں میں کسی سے بھی نہیں جیت سکتا۔ میرا میدان علمی ہے۔ اگر آپ کوئی علمی بات کرنا چاہیں تو سر آنکھوں پر۔ ورنہ اس قسم کی باتوں میں مجھے معذور سمجھیے۔ جزاک اللہ خیرا۔
  15. اشماریہ

    کیا متقدمین فقہا کا اجتہاد قیامت تک کے لیے کافی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    کمپنی کے مسئلے میں آپ کی تحقیق کا ابھی تک منتظر ہوں۔ تا کہ مجھے کچھ سمجھ تو آئے کہ آپ کس طرح یہ بات کہنا چاہ رہے ہیں۔ صریح معاملات و احکام میں تقلید تو کوئی بھی نہیں کرتا۔
  16. اشماریہ

    فقاہاے احناف کے ما بین اختلاف

    جی ہاں بہت سے لوگ گزرے ہیں اور جو جس کے علم، فہم اور تقوی پر زیادہ اعتماد کرتا ہے وہ اس کی تقلید کرتا ہے اور اگر خود اس حد پر ہو تو اجتہاد کرتا ہے۔ ایک کی تعریف سے باقی سب کی تنقیص لازم نہیں آتی۔
  17. اشماریہ

    اشرف علی تھانوی --- مزا ذکر (الله) میں کہاں ؟ مزا تو مذی میں ہوتا ہے

    میں نے عرض کیا ہے کہ میری اس پر کامل تحقیق نہیں ہے۔
  18. اشماریہ

    کیا آپ کے پاس ان سوالوں کے جواب ہیں؟

    اور اگر حکم نہ لگایا ہو تو؟ اور اگر کہیں تائید کے لیے ذکر کیا ہو تو؟ یہ اکیس منٹ کی ہے۔ مطلوبہ جگہ یا وقت کا بھی بتا دیں جہاں ان کا ایسا کوئی قول ہے۔
  19. اشماریہ

    اشماریہ شاہ۔ تعارف

    محدث فورم ایک اچھا فورم ہے اور امید ہے کہ اچھی نیت سے شروع کیا گیا ہوگا۔ لیکن اتنے عرصے میں مجھے یہ تجربہ ہوا ہے کہ جہاں اس میں بہت سے اچھے اور علمی افراد ہیں وہاں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کا کام صرف دوسروں پر اعتراض کرنا، صحیح چیز کو واضح ہوتے ہوئے بھی نہ ماننا، دلیل دینے پر ماننا تو دور کی بات...
  20. اشماریہ

    کیا احناف احادیث نبوی ﷺ کو چھوڑ کر ابو حنیفہؒ کے اقوال پر عمل کرتے ہیں؟

    لنک میں نے بھی اوپر ایک مضمون کا دیا تھا۔ آپ پہلی پوسٹ پڑھیں اور اس کے مطابق مسئلہ پوسٹ کریں تو ہم یہیں بات کرتے ہیں۔ اس طرح کتابیں یا مضمون پڑھنا آسان نہیں ہیں۔
Top