الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ حا جیوں کو پانی پلانا
(۸۲۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عباس عبد المطلبؓ نے رسول اللہﷺ سے منیٰ کی راتوں میں حاجیوں کو پانی پلانے کے لیے مکہ میں رہنے کی درخوست کی تو آپﷺ نے انہیں اجازت دے دی۔
(۸۲۳)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سبیل کے پاس تشریف لائے اور آب زم زم طلب...
جو شخص پہلا طواف یعنی طواف قدوم کر کے پھر کعبہ کے قریب نہ گیا اور اس نے دوبارہ طواف نہ کیا یہاں تک کہ عرفات تک ہو آیا۔
(۸۲۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ مکہ میں تشریف لائے اور آپﷺ نے طواف کیا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی اور اس طواف کے بعد آپﷺ کعبہ کے قریب نہیں گئے یہاں تک کہ آپﷺ...
باب۔ کوئی شخص برہنہ ہو کر کعبہ کا طواف نہ کرے اور نہ ہی کوئی مشرک حج کر ے۔
(۸۲۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے اس حج میں جس میں انہیں رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع سے پہلے امیر بنایا تھا مجھ کو قربانی کے دن چند آدمیوں کے ہمراہ لوگوں میں اس امر کا اعلان کرنے کے لیے بھیجا کہ '' اس...
باب۔ حالت طواف میں کلام کرنا درست ہے
(۸۱۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے نبیﷺ کا گزر ایک شخص پر ہوا جس نے اپنا ہاتھ تسمہ سے یا رسی سے یا کسی اور چیز سے باندھ دیا تھا اور ایک دوسرا شخص اس کو اس کے ذریعہ کھینچ رہا تھا تو نبیﷺ نے اس رسی کو اپنے ہاتھ سے توڑ دیا پھر فرمایا...
باب۔ جس شخص نے مکہ میں آتےکعبہ ہی کا طواف کیا قبل اس کے کہ اپنے مکان میں جائے
(۸۱۷)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ ہی سے روایت ہے کہ سب سے پہلا کام جو رسول اللہﷺ نے مکہ میں آتے ہی کیا یہ تھا کہ آپﷺ نے وضو کیا، پھر طواف کیا پھر صرف طواف کر نے سے کوئی عمرہ نہیں ہوا تھا۔ پھر امیر المومنین ابو بکر صدیقؓ...
باب۔ حجر اسود کو بوسہ دینا مسنون ہے
(۸۱۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے ایک شخص نے حجر اسود کو بوسہ دینے کی بابت پوچھا تو انہوں نے فرمایا میں نے رسول اللہﷺ کو اس کو چھوتے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس شخص نے کہا '' اچھا بتائیے اگر اژدحام زیادہ ہو جائے، (یا) اگر لوگ مجھ پر غالب آ جائیں تو میں کس...
باب۔ حج و عمرہ دونوں میں رمل کرنا
(۸۱۳)۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رمل سے کیا مطلب تھا، بات صرف یہ تھی کہ ہم نے مشرکوں کو اپنا زور دکھایا تھا اور (اب) اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کر دیا۔ پھر کہا کہ جس کام کو رسول اللہﷺ نے کیا ہے ہم نہیں چاہتے کہ اس کو ترک کر دیں۔
(۸۱۴)۔ سیدنا...
باب۔ مکہ آ کر پہلے طواف میں حجر اسود کو بوسہ دینا اور تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے
(۸۱۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا جب آپﷺ مکہ تشریف لاتے تو پہلے طواف میں حجر اسود کو بوسہ دیتے اور سات چکروں میں سے تین میں رمل کرتے۔
باب۔ رمل کی ابتدا طواف میں کس طرح ہوئی؟
(۸۱۱)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ اور صحابہ جب (حج کر نے مکہ) تشریف لائے تو مشرکوں نے (آپﷺ کے آنے سے پہلے باہم) یہ چرچا کیا کہ اب ہمارے پاس ایک ایسا گروہ آنے والا ہے جس کو یثرب کے بخار نے کمزور کر دیا ہے پس (اس بات کی اطلاع پا کر) نبیﷺ نے انہیں...
باب۔ جس شخص نے کعبہ کے گرد تکبیر کہی
(۸۱۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب (حج کرنے) تشریف لائے تو آپﷺ نے کعبہ کے اندر داخل ہو نے سے انکار کیا اور (وجہ یہ تھی کہ) اس میں بت رکھے ہوئے تھے۔ پھر آپﷺ نے حکم دیا تو وہ بت وہاں سے نکال دیے گئے پھر لوگوں نے ابراہیم واسمٰعیلؑ کی تصویریں اس...
باب۔ جو شخص حج کے دوران کعبہ کے اندر نہیں گیا
(۸۰۹)۔ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عمرہ کیا پھر کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی (اس وقت) آپﷺ کے ہمراہ ایک آدمی تھا جو آپﷺ کو لوگوں سے چھپائے ہوئے تھا پھر ایک شخص نے عبداللہ بن ابی اوفیؓ سے پوچھا...
باب۔ حجر اسود کے بارے میں کیا بیان کیا گیا ہے؟
(۸۰۸)۔ امیر المومنین عمرؓ سے روایت ہے کہ وہ (طواف میں) حجر اسود کے پاس آئے پھر اس کو بوسہ دیا اور کہا کہ بے شک میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے نہ (کسی کو) نقصان پہنچ سکتا ہے اور نہ فائدہ دے سکتا ہے اور اگر میں نے نبیﷺ کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا...
باب۔ کعبہ کے گرانے کی ممانعت کا بیان
(۸۰۷)۔ سیدنا ابن عباسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' گویا کہ میں اس پتلی ٹانگوں والے سیاہ فام (یعنی حبشی) شخص کو دیکھ رہا ہوں جو کعبے کا ایک ایک پتھر اکھیڑ ڈالے گا۔ ''
باب۔ اللہ تعالیٰ کا (سورۂ مائدہ میں یہ) فرمانا کہ '' اللہ نے کعبے، حرمت والے گھر کو لوگوں کے لیے مرکز بنایا اور حرمت والے مہینے کو بھی۔۔۔ ''
(۸۰۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ (ہم) رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے عاشورے کا روزہ رکھا کرتے تھے اور وہ ایک ایسا دن تھا کہ اس میں کعبہ پر غلاف...
باب۔ کعبہ کا منہدم ہونا
(۸۰۴)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والا ایک حبشی (قیامت کے قریب) کعبہ کو منہدم کر دے گا۔ ''
باب۔ نبیﷺ کا مکہ میں اترنا ثابت ہے
(۸۰۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے قربانی سے اگلے دن یعنی گیارہ ذوالحجہ کو فرمایا اور اس وقت آپ منیٰ میں تھے :'' ہم کل ان شاء اللہ خفیف بنی کنانہ میں اتریں گے جہاں مشرکوں نے کفر پربا ہم معاہدہ کیا تھا یعنی محصب میں اتریں گے اور یہ واقعہ (کفر پر...
مکہ کے گھروں میں وراثت جاری ہونا اور ان کی خرید و فروخت درست ہے اور لوگ مسجد حرام میں برابر کا حق رکھتے ہیں
(۸۰۲)۔ سیدنا اسامہ بن زیدؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حجۃ الوداع میں جاتے وقت عرض کی کہ یا رسول اللہ ! آپﷺ ، مکہ میں اپنے گھر کے کس مقام میں تشریف فرما ہوں گے؟ تو نبیﷺ نے فرمایا :'' عقیل نے...
باب۔ مکہ اور اس کی عمارتوں کی فضیلت
(۸۰۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے حطیم دیوار کی بابت پوچھا کہ کیا وہ بھی کعبہ میں سے ہے؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' ہاں۔ '' میں نے عرض کہ پھر ان لوگوں نے اس کو کعبہ میں کیوں نہ داخل کیا؟ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' تمہاری قوم کے پاس خرچ کم...
باب۔ مکہ میں کس مقام سے داخل ہو نا مسنون ہے؟
(۷۹۹)۔ سیدنا بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ مکہ میں کدا ء کی طرف سے یعنی اونچی گھاٹی کی طرف سے جو بطحاء میں ہے داخل ہو تے اور نچلی گھاٹی کی طرف سے مکہ سے (جاتے وقت) نکلتے تھے۔
باب۔ نبیﷺ کے عہد میں تمتع کا ہونا ثابت ہے
(۷۹۸)۔ سیدنا عمران بن حصینؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے عہد میں (حج) تمتع کیا ہے اور قرآن میں یہی حکم اس کی بابت نازل ہو ا مگر ایک شخص نے اپنی رائے سے جو چاہا کہہ دیا۔