الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : نماز فجر کی قرأت کا بلند آواز سے پڑھنا
(۴۴۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) نبیﷺ اپنے چند اصحاب کے ہمراہ عکاظ کے بازار کی طرف ارادہ کر کے چلے اور (اس وقت) شیاطین کے اور آسمان کی خبروں کے درمیان حجاب کیا جا چکا تھا اور ان پر شعلے پھینکے جاتے تھے۔ پس شیاطین اپنی قوم کے پاس لوٹ آئے۔...
باب : فجر (کی نماز) میں قرآن پڑھنا (ثابت ہے)
(۴۴۳)۔ سیدنا ابوہریر ہؓ کہتے ہیں کہ تمام نمازوں میں قرآن پڑھا جاتا ہے پھر جن (نمازوں) میں رسول اللہﷺ نے (بلند آواز سے پڑھ کر) ہمیں سنایا (ان میں) ہم (بھی) تم کو سناتے ہیں اور جن میں (آہستہ آواز سے پڑھ کر) ہم سے چھپایا (ان میں) ہم (بھی) تم سے چھپاتے...
باب : (نماز) عشاء میں قرآن پڑھنا (ثابت ہے)
(۴۴۲)۔ سیدنابراءؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کسی سفر میں تھے اور آپﷺ نے عشاء (کی نماز) میں (وَالتِّیْنِ وَالزَّ یْتُوْنِ ) پڑھی۔ اور ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ میں نے آپﷺ سے زیادہ خوش آواز یا اچھا پڑھنے سے والا نہیں سنا۔
باب : عشاء (کی نماز) میں سجدے والی سورت کا پڑھنا
(۴۴۱)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے ابو القاسمﷺ نے پیچھے نماز پڑھی تو انھوں نے (اِذَا السَّمَآ ءُ انْشَقَّتْ) پڑھی اور (اس سورت کے اس مقام پر) سجدہ کیا، لہٰذا میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ان سے جاملوں۔
باب : مغرب (کی نماز) میں قرآن پڑھنا (ثابت ہے)
(۴۳۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ (میری والدہ) ام افضلؓ نے (ایک مرتبہ نماز میں) مجھے (وَالْمُرْسَلاَتِ عُرْفاً﴾ پڑھتے سنا تو کہنے لگیں کہ اے میرے بیٹے ! تو نے یہ سورت پڑھ کر مجھے یاد دلا دیا کہ یہی آخری سورت ہے جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنی،...
باب : (نماز) ظہر میں قرأت (ثابت ہے)
(۴۳۷)۔ سیدنا ابو قتادہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نماز ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور (کوئی اور) دو سورتیں پڑھتے تھے۔ پہلی رکعت میں لمبی قرأت کرتے تھے اور دوسری میں (اس سے) چھوٹی سورت پڑھتے تھے اور کبھی کبھی کوئی آیت ہمیں سنا دیتے تھے اور عصر کی نماز میں سورۂ...
باب : امام اور مقتدی (دونوں) کے لیے تمام نمازوں میں (سورۂ فاتحہ) قرأت واجب ہے
(۴۳۴)۔ سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ اہل کوفہ نے امیر المومنین عمر فاروق سے سیدنا سعدؓ کی شکایت کی تو امیر المومنین نے سعدؓ کو معزول کر دیا اور سیدنا عمارؓ کو ان لوگوں کا حاکم بنایا، ان لوگوں نے (سیدنا سعدؓ کی بہت...
باب : نماز میں ادھر ادھر دیکھنا کیسا ہے ؟
(۴۳۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے رسول اللہﷺ سے سوال کیا کہ نماز میں ادھر ادھر دیکھنا کیسا ہے تو آپﷺ نے فرمایا : '' یہ شیطان کی جھپٹ ہے وہ آدمی کی نماز پر ایک جھپٹ مارتا ہے۔ ''
باب : نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھا نا (جائز نہیں)
(۴۳۲)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : ''لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ اپنی نماز میں اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں ؟ پس اس کے بارے میں آپﷺ کی گفتگو بہت سخت ہو گئی یہاں تک کہ آپﷺ نے فرمایا : '' اس سے باز آئیں ور نہ ان کی بینائیاں لے...
باب : نماز میں امام کی طرف نظر اٹھانا (جائز ہے)
(۴۳۱)۔ سیدنا خبابؓ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہﷺ ظہر اور عصر (کی نماز) میں (کچھ) پڑھتے تھے ؟ خبابؓ نے کہا ہاں۔ پوچھا گیا کہ آپ کس بات سے اس کی تمیز کرتے تھے ؟ تو خبابؓ نے فرمایا کہ آپﷺ کی ڈاڑھی مبارک کے ہلنے سے۔
باب : اس کا بیان کہ تکبیر (تحریمہ) کے بعد کیا پڑھے
(۴۲۷)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ اور ابو بکر صدیقؓ و عمر فاروقؓ نماز کی ابتداء(اَلْحَمْدُ ﷲِ رَبِّ الْعَالْمِیْنَ) سے کیا کرتے تھے۔
(۴۲۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ تکبیر اور قرأت کے درمیان میں کچھ سکوت فرماتے تھے۔...
باب : نماز میں داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے اوپر رکھنا
(۴۲۶)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ کہتے ہیں کہ لوگوں کو (نبیﷺ کی طرف سے) یہ حکم دیا جاتا تھا کہ نماز میں داہنا ہاتھ بائیں کلائی پر رکھیں۔
نماز کے مسائل
باب : پہلی تکبیر میں نماز شروع کرنے کے ساتھ دونوں ہاتھوں کا کندھوں تک اٹھا نا
(۴۲۵)۔ سیدنا عبداللہ ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب نماز شروع فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں شانوں یعنی کندھوں کے برابر اٹھاتے اور جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے...
باب : نماز تہجد (رات کی نماز کا بیان)
(۴۲۴)۔ سیدنا زید بن ثابتؓ سے اس حدیث میں (حدیث : ۴۲۳ سے اتنا زیادہ) روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (صبح کو تشریف لائے اور) فرمایا: '' میں نے جو تمہارا فعل دیکھا اسے سمجھ لیا (یعنی تم کو عبادت کا شوق ہے) تو اے لوگو ! اپنے گھروں میں نماز پڑھو کیونکہ آدمی کی نمازوں میں...
باب : جب امام اور لوگوں کے درمیان کوئی دیوار یا سترہ ہو (تو نماز ہو جائے گی)
(۴۲۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نماز تہجد اپنے حجرے میں پڑھا کرتے تھے اور حجرے کی دیوار چھوٹی تھی تو لوگوں نے نبیﷺ کا جسم دیکھ لیا اور کچھ لوگ آپﷺ کی نماز کی اقتداء کرنے کھڑے ہو گئے پھر صبح ہوئی...
باب : صفوں کا برابر کرتے وقت امام کا لوگوں کی طرف متوجہ ہونا (ثابت ہے)
(۴۲۲)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' تم لوگ اپنی صفوں کو درست کر لو اور مل کر کھڑے ہو جاؤ، میں تمہیں اپنی پیٹھ سے (بھی) دیکھتا ہوں۔ ''
باب : صفوں کا برابر کرنا خواہ اقامت کہتے وقت یا اقامت کے بعد
(۴۲۱)۔ سیدنا نعمان بن بشیرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: '' صفوں کو برابر کر لو ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے چہروں کو الٹ دے گا۔ ''
باب : جو شخص بچے کے رونے سے نماز کو مختصر کر دے
(۴۲۰)۔ سیدنا ابوقتادہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا کہ میں نماز میں کھڑا ہوتا ہوں تو چاہتا ہوں کہ اس میں طول دوں لیکن بچے کے رونے کی آواز سن کر میں اپنی نماز میں اختصار کر دیتا ہوں، اس امر کو برا سمجھ کر کہ میں اس کی ماں کی تکلیف کا باعث...