• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : امام کو قیام میں تخفیف کرنا (چاہیے) اور رکوع وسجود کو پورا کر نا (چاہیے) (۴۱۷)۔ سید نا ابو مسعودؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا کہ یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں صبح کی نماز سے صرف فلاں شخص کے باعث پیچھے رہ جاتا ہوں کیونکہ وہ ہمیں نماز لمبی پڑھاتا ہے۔ پس میں نے رسول اللہﷺ کو کبھی نصیحت (کے...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جب امام (نماز کو) طول دے اور کسی شخص کو کچھ ضرورت ہو اور وہ (نماز توڑ کو) چلا جائے (اور کہیں اور) نماز پڑھ لے (تو جائز ہے) (۴۱۶)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبلؓ نبیﷺ کے ہمراہ (عشاء) کی نماز پڑھتے اس کے بعد واپس جاتے تو اپنی قوم کی امامت کرتے (ایک مرتبہ) انھوں نے...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جب دو (آدمی نماز پڑھتے) ہوں تو مقتدی کو امام کے داہنی طرف اس کے پہلو میں (اس کے) برابر کھڑا ہونا چاہیے (۴۱۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے مروی حدیث کہ ایک شب وہ اپنی خالہ ام المومنین میمونہؓ کے ہاں ٹھہرے تھے،گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث : ۱۴۲) اور اس روایت میں فرماتے ہیں کہ '' پھر رسول اللہﷺ سو گئے یہاں...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جب امام (نماز کو) پورا نہ کرے لیکن مقتدی پورے (طور پر) کریں (۴۱۴)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' یہ لوگ جو تمہیں نماز پڑھاتے ہیں اگر ٹھیک پڑھائیں گے تو تمہارے لیے ثواب ہے اور اگر وہ غلطی کریں گے تو تمہارے لیے تو ثواب ہی ہے اور ان پر گناہ ہے۔ ''
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : غلام، آزاد کردہ شخص اور جو بالغ نہ ہو، ان کی امامت کا بیان (۴۱۳)۔ سیدنا انسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' سنو ! اطاعت کرو ! اگرچہ کوئی حبشی (تم پر) حاکم بنا دیا جائے اور جس کا سر سوکھے انگور کے برابر ہو۔ ''
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : امام سے پہلے سر اٹھانا گناہ (عظیم) ہے (۴۱۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' تم میں سے کوئی شخص جو اپنا سر امام سے پہلے اٹھا لیتا ہے، تو کیا وہ اس بات کا خوف نہیں کرتا کہ اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کا (سا) سر بنا دے یا اس کی صورت گدھے کی (سی) صورت کر دے ؟ ''
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : امام کے پیچھے مقتدی کب سجدہ کرے ؟ (۴۱۱)۔ سیدنا بَراء (بن عازبؓ) نے بیان کیا کہ جب نبیﷺ سَمعَ اﷲُ لَمَنْ حَمدَہُ کہتے تو ہم میں سے کوئی شخص اپنی پیٹھ اس وقت تک نہ جھکا تا جب تک کہ نبیﷺ سجدہ میں نہ چلے جا تے۔ آپﷺ کے بعد ہم لوگ سجدے میں جاتے تھے۔
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : امام اسی لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے (۴۰۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہر ہؓ کہتی ہیں کہ جب رسول اللہﷺ بیمار ہوئے تو آپﷺ نے پوچھا : '' کیا لوگ نماز پڑھ چکے ہیں ؟'' ہم نے عرض کی کہ نہیں، اے اللہ کے رسولﷺ ! وہ تو آپﷺ کے منتظر ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا : '' میرے لیے طشت میں پانی رکھ...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جو شخص لوگوں کی امامت کے لیے جائے اتنے میں امام اول آ جائے (تو کیا کرنا چاہیے ؟) (۴۰۸)۔ سیدنا سہل بن سعد ساعدیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ بنی عمرو بن عوف کی طرف ان میں باہم صلح کر انے کے لیے تشریف لے گئے، اتنے میں نماز کا وقت ہو گیا تو موذن، امیر المومنین ابو بکر صدیقؓ کے پاس آیا اور ان سے...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : صاحب علم و فضل امامت کا زیادہ حقدار ہے (۴۰۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہؓ سے مروی حدیث کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: '' ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں '' پہلے گزر چکی ہے (دیکھیں حدیث : ۳۹۹) اور اس روایت میں کہتی ہیں کہ میں نے آپﷺ سے عرض کی کہ بیشک سیدنا...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : صرف مسنون طریقۂ نماز سکھانے کے لیے لوگوں کو دکھا کر نماز پڑھنا (درست ہے) (۴۰۵)۔ سیدنا مالک بن حویرثؓ نے کہا کہ میں تمہارے سامنے نماز پڑھتا ہوں اور میرا مقصود نماز پڑھنا نہیں بلکہ جس طرح میں نے نبیﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اسی طرح (تمہارے دکھانے کو) پڑھتا ہوں۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جب کوئی شخص گھر کا کام کاج کر رہا ہو اور نماز کی اقامت ہو جائے تو (نماز میں شرکت کے لیے گھر سے) نکل آئے (۴۰۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہؓ سے پوچھا گیا کہ نبیﷺ اپنے گھر میں کیا کیا کرتے تھے ؟ وہ بولیں کہ اپنے گھر کے کام کاج یعنی اپنے گھر والوں کی خدمت میں (مصروف) رہتے تھے پھر جب...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جس وقت کھانا (سامنے) آ جائے اور نماز کی اقامت ہو جائے (۴۰۳)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جب کھانا آگے رکھ دیا جائے تو مغرب کی نماز پڑھنے سے پہلے کھانا کھا لو اور اپنے کھانے کو چھوڑ کر نماز میں عجلت نہ کرو۔ ''
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : کیا امام، جس قدر لوگ موجود ہوں ان کے ساتھ نماز پڑھ لے اور کیا جمعہ کے دن بارش میں خطبہ پڑھے ؟ (۴۰۱)۔ سیدنا ابن عباسؓ نے ایک دفعہ بارش والے دن میں جمعہ کا خطبہ پڑھا اور موذن کو جب وہ ''حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃ''پر پہنچا، یہ حکم دیا کہہ دے '' اَلصَّلاۃُفی الرَّحَال'' (اپنی اپنی جگہ پر نماز ادا...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مریض کی کتنی بیماری تک جماعت میں حاضر ہونا چاہیے ؟ (۳۹۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جب نبیﷺ اپنے اس مرض میں جس میں آپﷺ نے وفات پائی، مبتلا ہوئے اور نماز کا وقت آیا اور اذان ہوئی تو آپﷺ نے فرمایا : '' ابوبکر (رضی اللہ عنہ) سے کہہ دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔ '' آپﷺ سے عرض کی...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : نماز کی اقامت کے بعد سوائے فرض نماز کے اور کوئی نماز نہیں پڑھنا چاہیے (۳۹۸)۔ سیدنا عبداللہ بن مالک بن بحینہؓ سے جو کہ قبیلہ ازد سے تعلق رکھتے تھے، روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو دو (۲) رکعت نماز پڑھتے دیکھا حالانکہ اقامت ہو چکی تھی پس جب رسول اللہﷺ فارغ ہوئے تو لوگ اس شخص کے گرد جمع...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : صبح شام دونوں وقت مسجد جانے کی فضیلت (۳۹۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' جو شخص صبح شام (دونوں وقت) مسجد میں جائے، اللہ اس کے لیے جنت سے اس کی مہمانی مہیا کرے گا جب بھی صبح اور شام کو جائے گا۔ ''
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھنے اور مسجدوں کی فضیلت (۳۹۶)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' سات (قسم کے) آدمیوں کو اللہ اپنے سائے میں جگہ دے گا کہ جس دن سوائے اللہ کے سائے کے اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔ (۱) عادل حاکم اور (۲) وہ نوجوان جو اپنے پروردگار کی عبادت...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : عشاء کی نماز با جماعت پڑھنے کی فضیلت (۳۹۵)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' کوئی نماز منافقوں پر فجر اور عشاء کی نماز سے زیادہ گراں نہیں گزرتی اور اگر وہ یہ جان لیں کہ ان دونوں (کے وقت پر پڑھنے) میں کیا (ثواب) ہے تو ضرور ان میں آئیں اگر چہ گھٹنوں کے بل (چل کر) آنا پڑے۔ ''
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : (مسجدجاتے وقت) ہر ہر قدم کا ثواب (ملتا ہے) (۳۹۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ بنی سلمہ نے یہ چاہا کہ اپنے مکانوں سے اٹھ کر نبیﷺ کے قریب کہیں قیام کریں تو نبیﷺ نے اس بات کو برا سمجھا کہ مدینہ کو ویران کر دیں، پس آپﷺ نے فرمایا : '' اے بنی سلمہ ! کیا تم اپنے قدموں (سے چل کر مسجد میں آنے) میں ثواب...
Top