الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
پریشانی اور غم سے چھٹکارہ پائیں
غم کو دور کرنا ، پریشانی سے نجات دینا اور سینہ کو کھول دینا صرف اللہ وحدہ کے ہاتھ میں ہے ، لہذاآپ جب کسی کرب یا سینہ کی تنگی میں مبتلاہوں تو اللہ وحدہ کی طرف رجوع کریں اور اس سے دعاکریں کہ وہ آپ کی پریشانی کو دور فرمائے،اگر آپ کسی پریشانی میں مبتلاہیں تو وہ کام...
اگر آپ برائی ختم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تو......
اگر آپ اس برائی کو ختم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، جس میں یہ لوگ مبتلا ہوچکے ہیں ، تو پھر آپ کے لیے واجب ہے کہ ان کی مجلسوں سے تعلق ختم کرلیں کیونکہ جو شخص کسی برائی کے مرتکب کے ساتھ بیٹھے تو اسے بھی اتناہی گناہ ہوتاہے جتنا برائی کا ارتکاب کرنے...
آنے والے کے لیے کھڑے ہونے کا حکم
آنے والے کے لیے کھڑا ہونا لازم تو نہیں ہے لیکن یہ مکارم اخلاق میں سے ہے ۔ جوشخص آنے والے کے لیے کھڑا ہو تاکہ اس سے مصافحہ کرے اور اس کے ہاتھ کو پکڑلے، خصوصاً اگر صاحب خانہ کھڑا ہو تو یہ مکارم اخلاق میں سے ہے۔نبیﷺ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے اور حضرت فاطمہ...
میری جماعت کی مجلس غیبت پر مبنی ہوتی ہے.....!
وہ جماعت جس کی مجلس میں اپنے مردہ بھائیوں کا گوشت کھایا جاتا ہے ، اس جماعت کے لوگ درحقیقت بڑے ہی بے وقوف ہیں ، کیونکہ اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایاہے:
وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا...
تکبر نہیں بلکہ عادت
رسولﷺ کی ایک حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جوشخص اپنے کپڑے کو لٹکائے گا وہ جہنم میں جائے گا۔ ہمارے کپڑے ٹخنوں سے نیچے ہوتے ہیں۔ ہمارا قصد تکبر اور فخر نہیں ہوتا بلکہ اسے بس عادت سمجھئے تو کیا پھر بھی یہ فعل حرام ہوگا؟ جوشخص اپنا کپڑا لٹکاتاہے اور اللہ تعالی پر ایمان رکھتاہے تو کیا...
عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے
محرم کے بغیر کسی عورت کے لیے سفر کرنا جائز نہیں خواہ وہ خادمہ ہویاکوئی اور کیونکہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے:
لاتسافرالمرأۃ الا مع ذی محرم (صحیح بخاری:1862/صحیح مسلم:1338)
’’ محرم کے بغیر کوئی عورت سفر نہ کرے۔‘‘
ایک دوسری حدیث میں نبی اکرمﷺ نے فرمایا:
لا یخلون رجل...
قبروں کے پاس سورت فاتحہ یا کوئی اور سورت پڑھنا
نبی کریم ﷺ سے یہ ثابت ہے کہ آپ قبروں کی زیارت فرمایا کرتے تھے اور مردوں کے لیے وہ دعائیں مانگتے جو آپﷺ نے صحابہ کرامؓ کو بھی سکھائیں ا ور صحابہ کرام نے آپﷺ سے سیکھیں۔انہیں میں سے ایک دعا یہ بھی ہے:
((السلام علیکم اہل الدیار من المومنین والمسلمین،...
پردہ پوشی
جوشخص بھلائی کا ارادہ رکھتا ہو تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کا مقصد لوگوں کی اصلاح ہو نہ کہ ان کی خامیوں کو ڈھونڈنا یا انہیں ظاہرکرنا۔اس کے بارے میں صحیح حدیث میں ترغیب دلائی گئی ہے کہ مسلمان بھائی ایک دوسرے کی پردہ پوشی کریں۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے مروی ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا...
صاحب ثروت لوگوں کے مال میں ناداروں اور بے کسوں کا حصہ
معاش انسانی زندگی کااہم مسئلہ ہے۔ اس کے حل کے لئے اسلام نے ہمیں بہترین نظامِ معیشت دیا ہے جس کے ذریعے نہ صرف انسانوں کی تمام بنیادی ضروریات پوری ہوتی ہیں بلکہ وہ ایک خوشحال زندگی بسر کرسکتے ہیں۔ رہے وہ لوگ جو معاشی دوڑ میں کسی طرح پیچھے رہ...
بردباری اور درگزر
بردباری اور درگزر کا جہاں تک تعلق ہے تو یہ دونوں صفات بھی ان اہم امور میں سے ہیں جن سے امرباالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام کرنے والے کو متصف ہونا چاہیے ۔ شریعت نے اس کی فضیلت اور ضرورت کو عام لوگوں کے لیے او رخاص طور پر دعوت اور امربالمعروف و نہی عن المنکر کا کام کرنے والوں...
قرض حسنہ
کوئی مسلمان اپنا مال سو دپر نہ دے کہ اس کے مال (کی برکت) کو ختم کردے اور مقروض کی نیند حرام کردے، بلکہ اسلام نے توقرض حسنہ کی ترغیب دی ہے اور ایسے شخص سے، جو قرض حسنہ دے، بہترین اجروثواب کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالی فرماتا ہے:
((مَن ذَالَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضاً حَسَناً...
بچوں کےاخلاق و کردار کی اصلاح
بچوں کےاخلاق و کردار کی اصلاح
اخلاق وکردار کے اعتبار سے بچے کی تربیت نہایت ضروری ہے ۔ رسو لﷺ کی شان میں قرآن کریم کے الفاظ ہیں:
((وَاِنَّکَ لَعَلیٰ خُلُقٍ عَظِیْمٍ))(سورۃ القلم:4) ’’اور آپ بڑے عمدہ اخلاق پر ہیں۔‘‘
والدین کے ذمے داری ہے کہ اولاد کے عادات و...
نماز کی اہمیت
فرمانِ نبویﷺ (أول ما یحاسب بہ العبد یوم القیامة الصلوۃ فإن صلحت صلح سائر عملہ وإن فسدت فسد سائر عملہ)’’قیامت کے دن بندے سے نماز کے بارے میں پہلاسوال ہوگااگر اس کی نماز درست ہے تو سارے عمل صحیح ہیں اوراگر نماز فاسدہے تو سارے عمل فاسد ہیں۔‘‘سے بھی یہی چیز مترشح ہوتی ہے۔
امامِ...
میرا نام حافظ عبدالوحیدساجد ہے میں ضلع قصور کا رہنے والا ہوں ، جامعہ لاہورالاسلامیہ سے کلیۃ القرآن کا فاضل ہوں اوراسلامک ریسرچ کونسل کی ویب سائٹ’ کتاب و سنت‘کا رکن ہوں۔
عدل کی تعریف:
(۱) حضرت علی ہجویری و امام غزالی کی نظر میں عدل کا مفہوم یہ ہے کہ
”کسی چیز کو اس کے مناسب مقام پر رکھا جائے“
(۲) سید سلیمان ندوی اس کا مفہوم یہ بتاتے ہیں کہ
”جو بات ہم کہیں یا جو کام کریں اس میں سچائی کی میزان کسی طرف جھکنے نہ پائے“
(۳) سید ابو ا لاعلیٰ مودودی کی نظر میں...