الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
۱۹۸۳ء میں مشتاق راج نامی ایڈووکیٹ، جس کے بارے میں مشہور تھا کہ قادیانی ہے، نے ’آفاقی اشتمالیت‘ کے نام سے کتاب تحریر کی۔ اس کتاب میں انبیاے کرام علیہم السلام کی ذواتِ مقدسہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی اور انتہا یہ کہ حضور رسالت مآب ﷺ کی شانِ اقدس میں بھی گستاخانہ جسارت کی گئی تھی۔ ورلڈ ایسوسی...
قیام پاکستان کے بعد مسلمانوں کی دل آزاری پر مبنی سرگرمیوں کا ارتکاب زیادہ تر قادیانی فرقے کی طرف سے کیا گیا۔ مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ قادیانیت کے خلاف تحریک میں حصہ لینے کے جرم میں سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ اور مولانا عبد الستار نیازی کو وقت کے...
یہ محب ِرسولﷺمسلمانوں کا وہ عظیم قائد تھا جسے دنیا محمد علی جوہرؒ کے نام سے جانتی ہے۔ مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے احتجاج کے پیش نظر برطانوی حکومت نے قانون سازی پر آمادگی ظاہر کی۔ ۱۹۲۷ء میں مولانا محمد علی جوہر کی تحریک پر مسلمان اراکین مرکزی قانون ساز اسمبلی کی تائید سے تعزیراتِ ہند میں دفعہ ۲۹۵۔ الف...
بالآخر یہ سعادت غازی علم الدین شہید کے حصے میں آئی…!
مسلمانانِ بر صغیر پاک وہند دشمنانِ اسلام کی گستاخانہ جسارتوں اور توہین رسالتؐ کے واقعات کے خلاف سراپا احتجاج اور دل گرفتہ تھے۔ ان کی طرف سے پر زور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ تعزیراتِ ہند میں ’توہین ِرسالت‘ کی سزا کی دفعہ بھی شامل کی جائے۔ انہی...
راج پال سے عاصمہ جہانگیر تک
۱۹۲۷ء کی بات ہے، دریدہ دہن، بدبخت متعصب ہندو راج پال جس نے حضور اکرمﷺ کے متعلق مذکورہ بالا بے حد اہانت آمیز کتاب شائع کی تھی، اسے لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا دی۔ اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر...
اس ترمیم یا اضافی دفعہ میں بھی پیغمبر اسلامﷺکی توہین کے مرتکب افراد کے لئے سزائے موت کو قانون کا حصہ بنانے کے دیرینہ مطالبے کو منظور نہ کیا گیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد بھی یہی قانون بر قرار رہا ۔
بالآخر ۱۷؍مئی ۱۹۸۶ء کو خواتین محاذِ عمل کے سیمینار منعقدہ اسلام آباد میں عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کی...
تعزیراتِ ہند میں’۲۹۵؍ الف‘ کا اضافہ اگر راج پال کی گستاخانہ حرکت کا نتیجہ تھا، تو تعزیراتِ پاکستان میں ’۲۹۵؍سی‘ کا ظہور راج پال کی فکری اولاد عاصمہ جہانگیر کی رسالت مآبﷺکی شان میں دریدہ د ہنی کی وجہ سے ہوا۔ ان دونوں دفعات کے قانون کا حصہ بننے کے عمل میں ۵۹ برس حائل ہیں، لیکن ان کے پس منظر میں...
ایسکو بار نےفرانسیسی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُسے ’نیا نپولین صدر‘ لکھا ہے۔یاد رہے کہ 1888ء میں نپولین بونا پارٹ نے لیبیا اور مصر پر حملہ کیا تھا۔ فرانسیسی صدر کی خواہش تھی کہ فرانس کے میراج طیارے لیبیا پر حملہ کرنے والے جنگی جہازوں کی قیادت کریں۔اُس کی اس ’نیک‘ خواہش کو نیٹو نے...
3۔ پیپ ایسکوبار(Pepe Escobar)بہت معروف امریکی دانشور ہیں۔ وہ گلوبلائزیشن کے موضوع پر متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کے حالیہ کالم کا عنوان ہے:
"Welcome to the new NATO quagmire"
’’نیٹو کی نئی دلّالی کی طرف خوش آمدید!‘‘
ایسکو بارنے اپنے کالم میں اپنے تئیں ایک خوبصورت لیکن درحقیقت دردناک جملہ...
گذشتہ چند دہائیوں میں بے حد تواتر سے یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ویت نام سے ہزیمت اُٹھانے کے بعد اب امریکی حکومت جس ملک پر جنگ مسلط کرنا چاہتی ہے، اس کے لیے اقوام متحدہ کی منظوری کا پردہ(Cover)استعمال کرتی ہے اور اسے خالصتاً امریکی جنگ کی بجائے ’اقوام عالم کی جنگ‘ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔اس کے...
ہم جانتے ہیں کہ مصر، یمن، بحرین، شام ، مراکش اور تیونس میں بھی پُرتشدد احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلائی گئیں، ان ممالک میں بھی بہت سی اموات واقع ہوئی ہیں۔ بحرین میں تو امریکہ کا پانچواں بحری بیڑہ بھی موجود ہے، مگر وہاں امریکہ نے فوجی مداخلت نہیں کی۔ یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کی فورسز نے عوام...
اعصام الامین مزید لکھتے ہیں:
’’لیبیامیں جاری مہم جوئی بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ لیبیا اگرچہ 60 لاکھ آبادی کا ایک چھوٹا سا ملک ہے مگر اس میں42 بلین بیرل تیل (جو امریکہ میں ایسےذخائر کا دُگنا ہے) اور5ء1ٹریلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کے ثابت شدہ ذخائر پائے جاتے ہیں۔اسی طرح سلفر(Sulfur) کولیجئے۔...
2۔ معروف عرب صحافی اور دانشور اعصام الامین کے الفاظ ہیں:
But his real aim was to impose American hegemony and control over this strategic region with potential military bases.
’’لیکن اس (جارج بش) کا حقیقی مقصد یہ تھا کہ اس تزویراتی اہمیت کےعلاقے میں امریکی اثرورسوخ اور کنٹرول قائم کیا جائے...
گذشتہ چند صدیوں کے دوران جب سے یورپ کو عالم اسلام پر سیاسی، معاشی اور عسکری غلبہ ملا ہے، اس نے اسلامی ریاستوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے بےحدمکروفریب اور شاطرانہ چال بازیوں سےکام لیاہے۔ آپ اٹھارہویں اور انیسویں صدی کی یورپی استعمار(Imperialism) کا مطالعہ کیجئے، آپ حیران ہوں گے کہ وہ ایشیا اور...
1۔ فیڈل کاسترو عرصہ دراز سے کیوبا کےحکمران چلے آتے ہیں۔ وہ کمیونزم کےفلسفہ کی بنیادپر اقتدار میں آئے۔امریکی سیاستدان فیڈل کاسترو کی شخصیت سے ہمیشہ مرعوب رہے ہیں۔برطانیہ کے ایک مشہور اخبار Counter Punch میں ان کامفصل مضمون شائع ہوا ہے۔ فیڈل کاستر و کہتے ہیں:
The US concern in Libya has never...
امریکہ او ریورپی استعماری ممالک نے لیبیا پرحملہ برپا کیوں کیا ہے؟ کیا وہ لیبیا کے شہروں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آئے ہیں، جیسا کہ اُن کا دعویٰ ہے؟ کیا اُنہیں کرنل قذافی کی آمرانہ حکومت کا خاتمہ مقصود ہے اور وہ لیبیا کے عوام کو جمہوریت کی ’برکتوں‘سے مستفید ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں؟ کیا لیبیا...
ہمارےخیال میں تیونس، مصر،لیبیا اور یمن میں یہ آزادی کے ترانے گونجتے سنائی دیتے نہ آمر حکمرانوں کے تخت ’عوامی‘ شورشوں کے نتیجے میں لرزہ براندام نظر آتے، اگر امریکہ اور یورپی استعماری ریاستیں ان تحریکوں کی پشتیبان نہ ہوتیں اورعالمی استعمار ان تحریکوں کی سرپرستی کبھی نہ کرتا، اگر اس کے عظیم معاشی...
ممکن ہے مذکورہ بالاآرا میں جزوی صداقت پائی جاتی ہو، مگر حالات کاگہرا تجزیہ کرنے والے صاحبانِ بصیرت ان ’بہارآفرین‘ مناظر کے پیچھے بادِ صرصر کے گرداب کی نشاندہی کررہے ہیں۔ وہ چیخ چیخ کر پکار رہے ہیں کہ یہ وہ سب کچھ نہیں ہے جوفریب خوردہ بصارتیں دیکھ رہیں اور یہ وہ بھی نہیں ہے جس کاڈھنڈورا امریکی...
مسلم عرب؛ شورشوں اور یورشوں کی زد میں
عطاء اللہ صدیقی صاحب
گذشتہ تین ماہ سے اسلامی عرب اور مشرقِ وسطیٰ عدیم النظیر شورشوں اور استعماری یورشوں کی زد میں ہے۔ مسلمانانِ عالم اس ’لحظہ لحظہ دگرگوں‘ صورت حال کے بارے میں سخت بھونچکائے ہوئے ہیں، ان کے لیے یہ بھونچال جیسی ’تبدیلی کی ہوائیں‘ ناقابل...