الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
مصحف حمص کے بارے بھی یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وہ مصحف امام ہے۔ شیخ اسماعیل بن عبد الجواد الکیالی نے حمص کے قلعے کی مسجد میں مصحف عثمانی دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے بقول ا س مصحف میں انہوں نے خون کے آثار بھی دیکھے ہیں۔یہ مصحف خط کوفی میں ہے۔ رسم و خط کے ماہرین کی رائے ہے کہ مصحف حمص پہلی صدی...
اختلاف قراءت والے مصاحف کی اشاعت
مصاحف کی اشاعت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ
مولانا اشرف علی تھانوی اور علم تجوید و قراءت
’جمع کتابی‘ سے متعلق چند توضیحات
سلیم شاہ اور انور عباسی کی خدمت میں
سیدسلیم شاہ کے مزعومہ تضادات کا جائزہ
اہل اشراق کے قراءت قرآنیہ پر حالیہ اعتراضات
جمع عثمانی اور مستشرقین...
بسم الله الرحمان الرحيم
رشد قراءت نمبر3
فہرست مضامین
تحفظِ قراء ات اور مجلہ ’رشد ‘
رشد قراءت نمبرز کی اشاعت پر منکرین حدیث کی بوکھلاہٹ
فضائل القرآن اور سبعہ احرف پر مشتمل احادیث
تاریخ قراءت متواترہ اور حل اشکلات
متنوع قراءت کا ثبوت،حفص کی روشنی میں
حروف سبعہ پر قرآن کا نزول
ثبوت قراءت...
فہرست مضامین
تحفظِ قراء ات اور مجلہ ’رشد ‘
رشد قراءت نمبرز کی اشاعت پر منکرین حدیث کی بوکھلاہٹ
فضائل القرآن اور سبعہ احرف پر مشتمل احادیث
تاریخ قراءت متواترہ اور حل اشکلات
متنوع قراءت کا ثبوت،حفص کی روشنی میں
حروف سبعہ پر قرآن کا نزول
ثبوت قراءت اور اکابرین امت
حجیت قراءت۔۔ضمیمہ ، فتاوی جات...
مصحف بصرہ دوسرا مصحف ہے جس کے بارے مصحف امام ہونے کا گمان کیا جاتا ہے۔ابن بطوطہ نے اپنے سفر نامہ میں اس کا ذکر کیا ہے کہ انہوں نے مسجد امیر المؤمنین‘ بصرہ میں حضرت عثمان کا وہ مصحف دیکھا ہے جس پر ان کے خون کے دھبوں کے نشانات موجود تھے۔ اس مصحف کی حفاظت پر سلاطین کی طرف سے ’بنو زیان‘ مقرر تھے ۔...
مصاحف عثمانیہ
مصحف عثمانی کس سن میں لکھا گیا تھا؟ اس بارے علماء کا اختلاف ہے۔ راجح قول کے مطابق اس کی تکمیل ۳۰ ہجری میں ہوئی تھی۔ اسی طرح حضرت عثمانt کے مصاحف کتنے تھے ؟اس بارے بھی علماء کا اختلاف ہے۔ امام دانی اور امام زرکشی کے قول کے مطابق ان کی تعداد چار تھی جن میں سے ایک حضرت عثمانt کے...
اس لائبریری میں سب سے قدیم مصحف۴۸۸ھ کا ہے جو ہرن کے چمڑے پر لکھاہوا ہے۔ اس کے کاتب علی بن محمد بطلیوسی ہیں۔ اس کے بعد ۵۴۹ھ میں ابو سعد محمد اسمعیل بن محمد کے ہاتھ سے لکھا ہوامصحف بھی موجود ہے۔ جدید ترین مصحف ۱۴۰۵ھ کا ہے جو محمد صدیق فضل اللہ افغانی کے ہاتھ کا لکھا ہو اہے۔ اس لائبریری میں غلام...
شاہ عبد العزیز لائبریری کے قدیم مصاحف
شاہ عبد العزیز لائبریری کی بنیاد ۱۳۹۳ھ(۱۹۷۳ء) میں شاہ فیصل بن عبد العزیز آل سعود نے رکھی اور اس کا افتتاح ۱۴۰۳ھ(۱۹۸۲ء) میں شاہ فہد بن عبد العزیز نے کیا۔ یہ لائبریری مدینہ منورہ میں شارع ام المؤمنین خدیجہ پر واقع ہے۔یہ لائبریری بحث و تحقیق ‘ اسلامی کتب...
فرانس میں قدیم مصاحف
نیشنل لائبریری‘ پیرس میں خط کوفی میں چمڑے پرلکھے ہوئے آٹھویں اور نویں صدی ہجری کے متعدد مصاحف موجود ہیں۔ یہ مصاحف '5179, 5178, 5124, 5123, 5122, 5103' نمبروں کے تحت موجود ہیں۔اس کے علاوہ بھی یہاں کئی ایک مصاحف موجود ہیں۔
سعودی عرب میں قدیم مصاحف
مکتبہ عارف حکمت ‘ مدینہ منورہ میں شتر مرغ کے چمڑے پر لکھا ہوا ایک نسخہ موجود ہے جو۴۸۸ھ میں لکھا گیا ہے۔اب یہ نسخہ شاہ عبد العزیز لائبریری میں منتقل ہو گیا ہے۔
امریکہ میں قدیم مصاحف
(١) ہارورڈ یونیورسٹی کے میوزم میں خط کوفی میں لکھا ہوا ایک نسخہ موجود ہے جو تیسری صدی ہجری کا ہے۔ علاوہ ازیں چوتھی صدی ہجری میں چمڑے پر لکھے ہوئے کئی ایک نسخے بھی یہاں موجود ہیں۔
(٢) بیئربونٹ مورگان لائبریری‘ نیویارک میں تیسری صدی کا ایک نامکمل نسخہ موجود ہے۔یہ خط کوفی...
پاکستان میں قدیم مصاحف
نیشنل میوزم‘ کراچی میں ایک نادر نسخہ موجود ہے جس کی نسبت حضرت عثمان کے دور خلافت کی طرف کی جاتی ہے۔یہ مخطوطہ ہرن کے چمڑے پر خط کوفی میں لکھا ہو اہے۔
افغانستان کے قدیم مصاحف
(١) کابل میوزیم میں ایک نسخہ موجود ہے جو چمڑے پر خط کوفی میں لکھا ہوا ہے۔یہ تیسری صدی ہجری کاایک نامکمل مصحف ہے جو ۸۷ اوراق پر مشتمل ہے۔ اسی طرح کا ایک اور ۳۲ صفحات پر مشتمل ایک نامکمل نسخہ بھی یہاں موجود ہے۔ یہ بھی تیسری صدی ہجری کا ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی ایک نامکمل...
فلسطین کے قدیم مصاحف
مسجد اقصی کی لائبریری میں ایک قدیم نسخہ خط کوفی میں موجود ہے جس کے کاتب محمد بن الحسن بن الحسن بن علی بن اَبی طالب ہیں۔علاوہ ازیں چمڑے پر رمضان۱۹۸ھ میں لکھا ہوا ایک مصحف بھی یہاں موجود ہے۔
مصر میں قدیم مصاحف
(١) جامع ازہر میں ’رواق المغاربۃ‘ لائبریری میں ہرن کے چمڑے پر لکھا ہوا ایک قدیم مصحف موجود ہے جو ۲۵۔۳۱ھ کے مابین لکھا گیا ہے۔ اس کے صفحات کی تعداد ۱۰۰۰ ہے۔
(٢) دو قدیم مصاحف مکتبہ ازہریہ ‘ قاہرہ میں موجود ہیں۔پہلا سورۃ انفال سے سورۃ رعد تک ہے جبکہ دوسرا سورۃ مؤمنین سے سورۃ...
(٥) روضہ حیدریہ میں خط کوفی میں چمڑے پر لکھے ہوئے کئی ایک نامکمل مصاحف موجود ہیں جن کی کتابت کی نسبت حضرت علی کی طرف کی جاتی ہے۔۱۲۴ اوراق پر مشتمل ایک نامکمل نسخے کی کتابت کی نسبت حضرت حسن بن علی کی طرف بھی کی گئی ہے۔
(٦) خط کوفی میں لکھا ہواا یک نسخہ بھی یہاں موجود ہے جو تیسری صدی ہجری کا...
ایران کے قدیم مصاحف
(١) فخر الدین نصیری لائبریری‘ تہران میں ایک قدیم نسخہ موجود ہے جس کے کاتب محمد بن الحسین بن علی (متوفی ۳۰۱ھ) ہیں۔یہ ایک نامکمل مصحف ہے اور خط کوفی میں ہے۔
(٢) دار الکتب الرضویہ (مکتبہ استان قدس) مشہد میں ۴۱ اوراق پر مشتمل ایک قدیم نسخہ موجود ہے جس کی کتابت حضرت حسین بن...
تاشقند کے قدیم مصاحف
خط کوفی میں چمڑے پر لکھا ہوا ایک قدیم مصحف ’الإدارة الدینیة الإسلامیة‘ لائبریری میں موجو دہے۔ اس کے بارے معروف ہے کہ یہ حضرت عثمان (۳۵ھ)کا وہ مصحف ہے جس کی تلاوت کے دوران ان کو شہید کیا گیا تھا۔ اس مصحف پر خون کے دھبوں کے نشانات بھی ہیں۔ اس کے صفحات کی تعداد ۳۵۳ ہے۔...
یمن کے قدیم مصاحف
امام یحییٰ لائبریری میں ایک قدیم نسخہ موجود ہے جس کے آخر میں لکھا ہے کہ اس کے کاتب حضرت علی بن اَبی طالب ہیں۔ علاوہ اَزیں صنعاء کے وہ مصاحف بھی ہیں جو حال ہی میں دریافت ہوئے ہیں۔ ہم آگے چل کر ان پر مستقل عنوان کے تحت کلام کریں گے۔