الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
طاہر القادری کی مغرب نوازیاں؛اسلام کی نظر میں
قاری عبد الجبار
طاہر القادری کس مقصد کے حصول کے لئے واپس آئے ہیں…؟ وہ معاشرے میں کیا تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں…؟ کینیڈا سے وہ کس کا ایجنڈا پورا کرنے آرہے ہیں…؟ طاہر القادری کونسا انقلاب لانا چاہتے ہیں…؟ ان تمام اُمور کو مروّجہ سیاسی معیارات پر...
خلاصۂ کلام
پروفیسر صاحب کے بارے اس وقت دو انتہائیں ہمارے معاشرے میں موجود ہیں۔ ایک تو ان کے مداحین ہیں جو اُنہیں شیخ الاسلام، مجتہدِ مطلق اور قبلہ حضور سے کم درجہ دینے کو تیار نہیں ہیں اور دوسرے ان کے شدید ناقدین ہیں جو انہیں طاہر الپادری، مرتد اور صلیبیوں کا مفتی جیسے القابات سے نوازتے ہیں۔...
غیر مذہبی ناقدین
غیر مذہبی لوگوں میں سے پروفیسر صاحب پر جن کی نقد معروف ہوئی، ان میں ایک عدالتی فیصلہ بھی ہے۔ اس عدالتی فیصلے کا پس منظر یہ ہے کہ پروفیسر صاحب کی رہائش گاہ ماڈل ٹاوٴن، لاہور پر 21 اپریل 1990ء کی صبح کو پراسرار فائرنگ کا سانحہ پیش آیا اور پنجاب حکومت کی درخواست پر اس کیس کی تحقیق...
ناقدین
جناب پروفیسر طاہر القادری صاحب کے ناقدین میں دو قسم کے لوگ ہیں: ایک مذہبی اور دوسرے غیر مذہبی
مذہبی ناقدین
مذہبی افراد میں سے تقریباً چاروں مسالک بریلوی، دیوبندی ، اہل الحدیث اور اہل تشیع کے بعض اہل علم نے ان پر نقد کی ہے۔ پروفیسر طاہر القادری پر نقد کا آغاز بریلوی مکتبِ فکر طرف سے...
طاہر القادری صاحب اور صحافت
روزنامہ خبریں ، 17 جنوری 2000ء کے ایڈیشن میں ’اسد کھرل‘ صاحب کا ایک کالم شائع ہوا جس کے مطابق 12 اکتوبر کی تاریخ میں رات 8 بجے طاہر القادری صاحب پریس کانفرنس سے خطاب فرما رہے تھے کہ ان کا میڈیا سیکرٹری موبائل فون ہاتھوں میں تھامے حاضر ہوا کہ کہنے لگا کہ قبلہ صاحب جی...
پروفیسر طاہر القادری کے خواب
پروفیسر صاحب پر اُن کے خوابوں کی وجہ سے بھی مختلف مذہبی اور غیر مذہبی حلقوں کی طرف سے نقد ہوتی ہے۔یہ خواب تفصیلی ہیں اور اس کی آڈیوز اور ویڈیوز موجود ہیں اور ان میں سے بعض خواب انٹرنیٹ پر’ یوٹیوب‘ نامی ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
ایک خواب:
ایک خواب کا خلاصہ یہ...
شیعہ ہونے کا الزام
بریلوی مکتب فکر کے بعض اہل علم نے پروفیسر طاہر القادری پرتفضیلی شیعہ ہونے کا بھی الزام عائد کیا ہے جیسا کہ مفتی غلام سرور قادری نے اپنی کتاب ’پروفیسرطاہر القادری: علمی وتحقیقی جائزہ‘ میں کہا ہے۔ پروفیسر طاہر القادری صاحب نے ’قصر بتول‘ میں ’مولودِ کعبہ‘ کے نام سے ایک تقریر میں...
قرآن مجید کی سائنسی اور باطنی تفسیر
پروفیسر صاحب کئی ایک مقامات پر قرآن مجید کا ایسا ترجمہ یا تفسیر بیان کی ہے جو قرآنِ مجید کے ظاہر یا اہل السنّۃ والجماعۃ کے اُصولِ تفسیر کے مطابق نہیں ہے، مثلاً پروفیسر صاحب سورة ’النازعات ‘ کی ابتدائی پانچ آیات ﴿ وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ۔ وَّ النّٰشِطٰتِ...
شرک وبدعت کے بارے نت نئے تصورات
بدعت کے بارے پروفیسر صاحب نے اپنی کتاب ’کتاب البدعۃ‘میں یہ موقف پیش کیا ہے کہ دین اسلام میں کسی بھی فعل وعمل کا اضافہ اس وقت تک بدعت نہیں کہلائے گا جب تک کہ اس فعل وعمل کی حرمت کتاب وسنت یا آثارِ صحابہ سے ثابت نہ ہو جائے۔ پس پروفیسر صاحب کے نقطہ نظر کے مطابق دین...
ڈاڑھی کے بارے موقف
ڈاڑھی کے بارے بھی پروفیسر صاحب کا موقف انتہائی گنجلک ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ ڈاڑھی چھوڑنا سنت مؤکدہ ہے، لیکن کتنی چھوڑنی چاہیے، ایک مشت یا اس سے کم یا اس سے زیادہ، اس کی شریعت میں کوئی تعیین نہیں ہے لہٰذا اگر ایک مشت سے کم ڈاڑھی بھی ہو تو بھی جائزہے اور یہ شرعی حکم کی تعمیل میں...
وحدتِ ادیان اور اتحاد بین المذاہب کا نقطہ نظر
پروفیسر طاہر القادری صاحب غیر مسلموں اور اُن سے اتحاد کے بارے بھی بہت نرم جذبات رکھتے ہیں ۔ غیر مسلموں کے حقوق پراُن کی ایک کتاب بھی ہے۔ اُنہوں نے مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم بھی بنایا ہوا ہے جس کے وہ چیئرمین ہیں۔ اس فورم کے تحت کرسمس تقریب کا اہتمام...
پروفیسر صاحب اور فنونِ لطیفہ
پروفیسر طاہر القادری صاحب فنون لطیفہ کے بارے بھی نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ ان کے مداحین نے ان کی ایسی تصاویر بھی بنا کر شائع کی ہیں جو ہاتھ سے بنائی گئی ہیں جیسا کہ ’ڈاکٹر محمد طاہر القادری ؛ میدانِ کارزار میں‘ نامی کتاب میں سرورق کی تصویر ہے۔
میوزک کے بارے اپنے ایک...
اسلامی معاشرت میں مغرب کا تاثر
ننگے سر اور کھلے گریبان والی مغرب زدہ خواتین کے جھرمٹ میں تصاویر کھنچوانا یا ان کے ساتھ مل بیٹھ کر گفتگو کرنے پروفیسر صاحب کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے ہیں اور اس بارے ان کی تصاویر اور ویڈیوز عام ہیں۔ اسی طرح پروفیسر صاحب 4 ،5 دسمبر1999ء کے اخبارات میں رومانیہ کی...
اسلامی اقتصادیات میں سوشلزم کا تاثر
پروفیسر طاہر القادری صاحب نے اپنی کتاب ’اقتصادیاتِ اسلام‘ میں ایک مکمل باب میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اسلامی ریاست یا مملکت کی طرف سے عام شہریوں پر تحدید ملکیت جائز امر ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی ثابت ہے کہ معاشی بحالی کی جدوجہد روحِ نمازہے۔بعض اہل...
متجددانہ افکار وآرا
ذیل میں ہم پروفیسر صاحب کے بعض متجددانہ افکار و نظریات بیان کر رہے ہیں:
خواتین کے بار ے لبرل خیالات کا اظہار
پروفیسر طاہر القادری صاحب خواتین کے حقوق کے بارے کافی لبرل سوچ کے حامل ہیں، مثلاً اُنہوں نے اپنی کتاب اسلام میں خواتین کے حقوق میں کہا ہے کہ عورت پارلیمنٹ کی...
کتب ورسائل پر تبصرہ
بعض لوگوں کو اس پر حیرت ہوتی ہے کہ پروفیسر طاہر القادری صاحب نے اس قدر تنظیمی، انتظامی، تحریکی اور دعوتی مصروفیات کے باوجود اتنی کتابیں کیسے لکھ ڈالیں؟ہمارے خیال میں جس نے بھی پروفیسر صاحب کی کتب کا بغور مطالعہ کیا ہو، اس کے لیے اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ اکثر...
کتب و رسائل
پروفیسر طاہر القادری صاحب کی طرف تقریباً 406 کتب اور کتابچوں کی نسبت کی جاتی ہے جن میں سے 19 عربی ، 39 انگریزی اور بقیہ اُردو زبان میں ہیں۔ پروفیسر طاہر القادری صاحب کی معروف کتابوں میں میلاد النبیﷺ،ترجمہ عرفان القرآن، المنهاج السوی من الحدیث النبوي، اسلام اور جدید سائنس، دہشت گردی...
مذہبی اور سیاسی کیریئر
پروفیسر محمد طاہر القادری نے 1974ء میں گورنمنٹ کالج، عیسیٰ خیل، میانوالی میں علومِ اسلامیہ کے لیکچرر کے طور پر اپنی سروس کا آغاز کیا۔ 1975ء میں اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ 1976ء میں بطور ایڈووکیٹ کے جھنگ ڈسٹرکٹ کورٹ میں پریکٹس شروع کی۔ 1976ء میں ’جھنگ محاذِ حریت‘ کے نام سے...
پیدائش اور تعلیم
’محمد طاہر القادری‘ 19 فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کہنا یہ ہے کہ ان کا کسی مکتبہ فکر سے تعلق نہیں ہے، لیکن اپنی تقریر وتحریر میں بریلوی مسلک کی صریح حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کے والد محترم کا نام پروفیسر فرید الدین قادری ہے اور وہ ’سیال‘ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔...