الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اللہ کے علاوہ کسی اور کو نفع یا نقصان کا مالک سمجھنا
اللہ کے علاوہ کسی اور کو اس نیت سے پکارنا کہ وہ اس کو نفع یا نقصان پہنچا سکتا ہے' یہ بھی شرک ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
(وَیَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَضُرُّہُمْ وَلَا یَنْفَعُہُمْ وَیَقُوْلُوْنَ ہٰؤُلَآء شُفَعَاؤُنَا عِنْدَ...
اللہ کے علاوہ کسی اور سے دُعا کرنا
اللہ کے علاوہ کسی اور سے دعا کرنا تا کہ وہ اس کی حاجات کو پورا کرے ' اسے رزق فراہم کرے اور اس کی مشکلات کو دُور کرے' شرک ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
(وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَنْ لاَّ یَسْتَجِیْبُ لَہ اِلٰی یَوْمِ...
مراسم عبودیت میں اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا
مراسمِ عبودیت سے مراد عبادت کرنے کے ظاہری انداز اور طور طریقے ہیں۔ مثلاً نمازایک عبادت ہے' اس کا ہرہر رکن ( رکوع اور سجود وغیرہ) عبادت ہے۔ چونکہ اللہ کے بغیر کسی اور کی عبادت کرناشرک ہے' اس لیے اللہ کے سوا کسی کے سامنے رکوع کے برابر جھکنا یا...
شرک کی اقسام
قرآن و سنت میں شرک کی دو قسمیں بیان کی گئی ہیں:
١) شرکِ اکبر
شرکِ اکبر سے مرادعبادت میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ہے'یعنی اللہ کے علاوہ کسی اور کی عبادت کرنا شرکِ اکبر ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
(وَقَضٰی رَبُّکَ اَلاَّ تَعْبُدُوْآ اِلَّآ اِیَّاہُ…) (بنی...
مُحرَّمات
(حرام اُمور'جن سے بچنا ضروری ہے)
(١) اللہ کے ساتھ شرک کرنا
محرما ت میں سب سے بڑا حرام فعل' اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ہے۔توحید کو اختیار کرنا اور شرک سے اجتناب کرنا ہی دین کا وہ اصل الاصول ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ کے ہاں انسان کا کوئی عمل قابل قبول نہیں اور دین و دنیا کی...
دیباچہ
کچھ عرصہ پہلے بعض دوستوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ قرآن و سنت میں بیان کیے گئے حرام امور کی ایک فہرست مرتب کر دی جائے تاکہ ان کی نشان دہی ہو سکے۔ اس حوالے سے متقدمین و متأخرین علماء نے کچھ کام کیا ہے ۔لیکن چونکہ یہ کتابیں عربی زبان میں ہیں جن سے صرف علماء ہی استفادہ کر سکتے ہیں اس...
جزاکم اللہ خیرا۔
مضمون شیئر کرنے کا شکریہ۔
اس مضمون کو حدیث اور علوم حدیث میں شیئر کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آ سکی۔ میرے خیال میں اس کی مناسب جگہ تقابل مسالک میں متجددین کا سیکشن تھا۔
یہ مضمون راقم کا ہے، کسی زمانہ میں اسلوب بیان میں بہت سختی تھی، یہ اسی وقت کا ہے۔ بعد میں تاحال اسلوب بیان کی...
اگر فرائض پر سہوا اضافہ ہو جائے تو وہ نوافل میں شمار ہو جاتے ہیں اور سجدہ سہو سے ازالہ ہو جاتا ہے جبکہ فرض نماز میں عمدا اضافہ جائز نہیں ہے۔ اس سے زیادہ کا مجھے علم نہیں ہے۔
اسلوب کلام سے صرف نظر کرتے ہوئے بات بہت عمدہ اور قیمتی بیان کی ہے کہ تقلید اور تحقیق اجتماع نقیضین ہے جو ممتنع ہے، اس کے باوجود لوگ معلوم نہیں کیوں اور کیسے انہیں جمع کر لیتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کے مسئلے کا واحد حل یہی ہے کہ آپ اپنے والد محترم کو اپنی مشکل بتلائیں اور انہیں بتلانے کے کئی ذرائع ہو سکتے ہیں:
١۔ ان سے براہ راست بات چیت کر کے انہیں یہ بات خوب اچھی طرح واضح کریں
اس کے بعد بھی اگر وہ آپ کو یہی کچھ پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں تو آپ بری الذمہ...
اس سے مراد کیا ہے؟ اگر تو اس سے مراد یہ ہے کہ بچہ اگر ماں کو دے دیا جائے تو باپ کو اس بچے سے ملنے پر بھی پابندی لگا دی جائے تو یہ شرعا ناجائز ہے۔ ہاں! البتہ ماں کی یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ بچے کو باپ کے پاس ملوانے کے لیے لے جائے بلکہ ماں پر صرف اسی قدر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جب باپ بچے سے...
شریعت نے بیماری کے ایک خاص درجہ یا لیول کا اعتبار کیا ہے نہ کہ مجرد یا محض بیماری کا مثلا بیماری کی حالت میں روزہ چھوڑا جا سکتا ہے، اب ہلکا سا سر درد ہونا بھی بیماری ہی کی ایک صورت ہے یا نزلہ زکام بھی بیماری میں داخلہ ہے یا کسی قدر کھانسی بھی بیماری کہلاتی ہے تو کیا ان عوارض کے لاحق ہونے کی صورت...
اگر تو کمپنی آپ کو انشورنس ایک فیسلٹی کے طور پر مہیا کرتی ہے یعنی آپ سے اس انشورنس کے بدلے کوئی چارجز وصول نہیں کرتی یا آپ کی تنخواہ سے کوئی کٹوتی نہیں ہوتی ہے تو پھر اس صورت میں اس فیسلٹی کا لینا جائز ہے کیونکہ کمپنی آپ کو آپ کی خدمات کے عوض ایک پیکج فراہم کر رہی ہے اور آپ کا اصل معاوضہ صرف...
اس کو چاہیے کہ وہ پیچھے آ جائے اور اس کو آگے کر دے کہ جس نے امام کے ساتھ نماز شروع کی تھی۔ یہی اس کی بہتر صورت ہے۔
بصورت دیگر اگر وہ پیچھے نہیں آتا ہے تو اپنی ترتیب سے نماز مکمل کرے اور مقتدیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی نماز مکمل ہونے پر پیچھے بغیر سلام پھیرے بیٹھے رہیں اور امام صاحب نماز مکمل کر لیں...
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
12 - أن ناسا من الأنصار سألوا رسول الله صلى الله عليه وسلم فأعطاهم ثم سألوه فأعطاهم حتى إذا نفد ما عنده قال ما يكون عندي من خير فلن أدخره عنكم ومن يستعفف يعفه الله ومن يستغن يغنه الله ومن يتصبر يصبره الله وما أعطى الله أحدا من عطاء أوسع من الصبر...
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
21 - نضر الله عبدا سمع مقالتي فحفظها و وعاها ، و بلغها من لم يسمعها ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
الراوي: جبير بن مطعم المحدث: الألباني - المصدر: صحيح الترغيب - الصفحة أو الرقم: 92
خلاصة حكم المحدث: صحيح لغيره
اللہ تعالی اس شخص کو سرسبز و شاداب رکھے جس نے میری...
راقم نے جمشید صاحب کے اس تھریڈ پر یہ تبصرہ کیا تھا:
اس کا جواب جمشید صاحب کی طرف سے یہ موصول ہوا:
یہ تھریڈ بہت طویل ہو گیا ہے یعنی ٤٠ دن گزر چکے ہیں اور مصنف کے بقول ابھی تک انہوں نے اپنے دعوی کی کوئی ایک دلیل بھی بیان نہیں کی ہے۔
امید ہے جمشید صاحب اپنے دعوی کی کوئی دلیل جلد ہی پیش...
بلاشبہ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تصوف اور صوفیت کی طرف منسوب بعض افراد اور اشخاص کی تعریف بیان کی ہے لیکن شیخ الاسلام نے اس کے ساتھ ساتھ بعض صوفیا کی مذمت حتی کہ ان کی تکفیر بھی ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ تیسری صدی ہجری کے اوائل تک تصوف باقاعدہ کوئی مذہب یا مسلک نہیں تھا بلکہ بعض اہل علم میں تقوی،...