• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ا

    تنقید یا تنقیص

    شخصی اور علمی نقد عموما ہمارے ہاں جو تنقید ہوتی ہے وہ شخصی تنقید ہوتی ہے یعنی جس میں کسی شخص کے افکار و نظریات کی بجائے اس کی ذات اور شخصیت کو رگیدا جاتا ہے۔ شخصی تنقید کو در اصل تنقیص یا تعییب کہنا چاہیے۔ اس کی بنیاد عموما علمی رویہ یا دلائل نہیں ہوتے ہیں بلکہ حد سے بڑھا ہوا تعصب، انتہا...
  2. ا

    تنقید یا تنقیص

    تنقید کی اہلیت ناقد کے لیے ایک اہم شرط یہ ہے کہ وہ نقد کی اہلیت رکھتا ہوں۔ اہلیت سے مراد یہ ہے کہ جس فن یا رجال فن پر کوئی شخص نقد کرنا چاہتا ہے تو اسے اس فن میں مہارت اور رسوخ حاصل ہونا چاہیے۔ کسی فن سے متعلق بات کرنے کے لیے تو شاید اس فن میں مہارت تامہ یا رسوخ کی ضرورت نہ ہو لیکن نقد و...
  3. ا

    نا بالغ کی قربانی

    نابالغ کی طرف سے والدین قربانی کر سکتے ہیں اور اس کا اجر اس کے والدین کے لیے بھی ہے۔ جس کے پاس قربانی کے لیے وسعت ہو تو اسے قربانی کرنی چاہیے۔
  4. ا

    حج کی تکبیر کیوں ؟ اور اس کی شروعات .

    جی ایسی کوئی روایت میرے مطالعہ میں نہیں ہے۔
  5. ا

    مجبور بے لباس آدمی کیلئے نماز ضروری یا نماز کی رخصت؟

    جی ہاں بیٹھ کر نماز پڑھ لے۔ نماز انسان پر اس کے وقت میں فرض کی گئی ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے: {فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلاَةَ فَاذْكُرُواْ اللّهَ قِيَاماً وَقُعُوداً وَعَلَى جُنُوبِكُمْ فَإِذَا اطْمَأْنَنتُمْ فَأَقِيمُواْ الصَّلاَةَ إِنَّ الصَّلاَةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَاباً...
  6. ا

    گھر کے پالے ہوئے جانور کی قربانی

    جی ہاں بالکل کر سکتے ہیں۔ بس جانور بے عیب ہونا چاہیے اور دوندا ہو۔ اگر بھیڑ یا دنبہ وغیرہ ہے تو اس میں دوندا ہونا لازم نہیں ہے بلکہ جذعہ کافی ہے۔
  7. ا

    پردہ

    جی ہاں، بالغ اور عاقل دیور سے عورت کو ممکن حد تک پردہ کرنا چاہیے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دیور کو عورت کے لیے موت قرار دیا ہے۔ 1 - إياكم والدخول على النساء . فقال رجل من الأنصار : يا رسول الله ، أفرأيت الحمو ؟ قال : الحمو الموت الراوي: عقبة بن عامر المحدث: البخاري - المصدر: صحيح...
  8. ا

    پیپر میرج اور پیپر خلع (URGENT ANSWER REQUIRED)

    ہمارے ہاں عدالتوں میں یہ رواج ہے کہ جب کوئی عورت خلع کے لیے عدالت کی طرف رجوع کرتی ہے تو عدالت شوہر کو طلب کرتی ہے اور اسے طلاق دینے کا کہتی ہے۔ اگر شوہر حاضر ہو جائے تو وہ عدالتی حکم پر قانونی طلاق کا نوٹس جاری کرتا ہے اور عموما اس نوٹس میں جہالت کے سبب سے تین طلاقیں اکھٹی لکھوا لی جاتی ہیں۔...
  9. ا

    موحد کی موت گناہ کرتے ہوئے آ جائے تو؟

    گناہ کی حالت کی موت کوئی پسندیدہ موت نہیں ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ ایک مسلمان کو موت، اللہ کی فرمانبرداری ہی کی حالت میں آنی چاہیے۔ ارشاد باری تعالی ہے: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ }آل عمران102 باقی اللہ...
  10. ا

    مشرک والدین کی جائیداد کی وارث موحد اولاد ہو سکتی ہے؟

    ١۔ جی ہاں وارث بن سکتی ہے۔ ٢۔ اگر تو مرنے والا کلمہ گو مسلمان تھا تو اسے مسلمانوں میں ہی شمار کیا جائے گا۔
  11. ا

    جان بوجھ کر یا انجانے میں مشرک کے لیے مغفرت کی دعا کے بارے میں سوال

    مشرک کے لیے دعا کرنے سے کوئی مشرک نہیں ہو جاتا ہے، ہاں اس نے ایک ایسے فعل کا ارتکاب کیا ہے کہ جس سے اسے منع کیا گیا تھا لہذا ایسا موحد جو مشرکین کے لیے دعا کرے، گناہ گار ہو گا لیکن مشرک نہیں ہو گا۔ جہاں تک علم نہ ہونے کی بات ہے تو علم نہ ہونے کی صورت میں انسان سے مواخذہ نہیں ہے۔
  12. ا

    کیا مشرکین کے شرکیہ جملے رد کرنے کے لیے لکھے جا سکتے ہیں؟

    جی ہاں جائز ہے کیونکہ اللہ تعالی نے قرآن میں بھی مشرکین کے شرکیہ کلمات نقل کیے ہیں جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے: {وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرٌ ابْنُ اللّهِ وَقَالَتْ النَّصَارَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللّهِ ذَلِكَ قَوْلُهُم بِأَفْوَاهِهِمْ يُضَاهِؤُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَبْلُ...
  13. ا

    سنت،نوافل،وتر

    فرض صرف فرض نماز ہی ہے۔ وتر، سنن اور نوافل وغیرہ فرائض میں شامل نہیں ہیں۔ وتر اور سنت موکدہ کو ادا کرنے کی حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے لیکن اگر کسی وجہ سے کبھی کبھار رہ جائیں تو گناہ گار نہیں ہو گا لیکن مستقل طور ترک کرنا درست نہیں ہے۔
  14. ا

    تنقید یا تنقیص

    تنقید کی تعریف ہماے ہاں اکثر لوگ ناقد تو ہوتے ہیں لیکن وہ تنقید کی تعریف سے کما حقہ آشنا نہیں ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں تنقید ایک اعتبار سے تنقیص یعنی نقص تلاش کرنا اور تعییب یعنی عیب جوئی کے مترادف بن چکا ہے۔ تنقید عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مادہ یعنی روٹ ورڈ "ن۔ق۔د" ہے۔ اسی سے لفظ نقدی بھی بنا...
  15. ا

    تنقید یا تنقیص

    تنقید کے مقاصد اکثر لوگوں کے نزدیک تنقید کرتے ہوئے اس کے مقاصد کا تعین نہیں ہوتا ہے یعنی وہ تنقید کیوں کر رہے ہیں، انہیں اس کی کچھ خبر نہیں ہوتی ہے : 1- ہمارے معاشروں میں اکثر تنقید برائے تنقید ہوتی ہے۔ 2- یا تنقید کا مقصد تنقیص اور تعییب ہوتا ہے۔ 3- یا لوگ تنقید اس لیے کرتے ہیں کہ لوگ...
  16. ا

    تنقید یا تنقیص

    تنقید یا تنقیص ہمارے ہاں تنقید قولا و فعلا بہت ہی عام ہے۔ تنقید اگر تنقید برائے تنقید نہ ہو اور اصلاح کی غرض سے ہو تو واقعتا ایک مستحسن امر ہے لیکن عموما دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ تنقید اصلاح کے جذبہ کے ساتھ نہیں بلکہ دوسرے میں نقص تلاش کرنے، اور پھر انہیں عام کرنے اور اس کی عیب جوئی کے لیے کرتے...
  17. ا

    کیا یہ سرچار ج سود کے زمرہ میں آتا ہے؟

    جی ہاں یہ مالی جرمانہ سود کے زمرہ میں آتا ہے۔
  18. ا

    سورۃ فاتحہ

    دم کر کے پھونک مارنے کی دلیل ہے، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ دلیل صرف جسم کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ جسم کے ساتھ پانی پر بھی دم کر کے پھونک ماری جا سکتی ہے۔
  19. ا

    ::::::: آیے رب العالمین کی تکبیر بلند کریں :::::::

    ما شاء اللہ بہت خوبصورت پوسٹ ہے۔ جزاکم اللہ خیرا
Top