الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جب کمر گناہوں کے بوجھ سےبھاری ہوجائےتو دل الله کی طرف جانے سے اور اعضاء اسکی اطاعت میں جھکنےسے منع کردیتے ہیں
امام ابن قیم رحمہ الله
قال ابن قيم الجوزية :
" وإذا ثقل الظهر بالأوزار منع القلب من السير إلى الله والجوارح من النهوض في طاعته "
بدائع التفسير ٣٣٢/٣
شیخ محمد تقی الدین الهلالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
❞المسلمون في هذا الزمان هم أكبر مانع لغيرهم من الدخول في الإسلام لعدم تمسكهم بالإسلام وانحرفهم عن جادتهم وبعدهم عن أخلاقه.❝
«آج کے دور میں مسلمان، اسلام سے لا تعلقی، اپنی راہ سے روگردانی اور اس کے آداب و اخلاق سے دوری کے سبب، خود ہی غیروں کے...
ایک انگریز نے مسلمان عالم دین سے پوچھا کہ تمہارے اسلام میں اتنی شدت کیوں ہے کہ ایک عورت اجنبی مرد سے مصافحہ تک نہیں کرسکتی ہے؟
عالم دین نے بہت تحمل سے خوبصورت جواب دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا تمہارے ہاں ہر شخص ملکہ برطانیہ سے ہاتھ ملا سکتا ہے؟ مصافحہ کرسکتا ہے؟
انگریز نے جواب دیا ہرگز نہیں ملکہ...
️ شيخ الإسلام إمام ابن قيم الجوزية رحمه اللہ تعالى فرماتے ہیں :
« جب بچہ سنِ بلوغ کو پہنچ جائے تو باپ کو اس کی شادی کر دینی چاہیے۔ حیرت ہے اس باپ پر جو اپنے ایامِ بلوغت بھول جاتا ہے، بلوغت کے بعد پیش آنے والے مسائل کو بھول جاتا ہے۔ یا جوانی میں اس سے کوئی گناہ ہوئے ہوں گے؟! تو سمجھتا کیوں نہیں...
قال الإمام عبد الله بن المبارك ، كتب إليّ سفيان الثوري - رحمهم الله - : بُثَّ علمك ، واحذر الشهرة . حلية الأولياء (٧٠/٧)
سفیان ثوری رحمہ اللہ نے عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کو خط لکھا : ” اپنا علم پھیلاؤ اور شہرت سے بچ کے رہو ۔“
قرآن مجید میں جہاں بھی ظلمات اور نور آیا ہے، اس سے کفر اور ایمان مراد ہے سواے سورہ الانعام کے، وہاں رات اور دن مقصود ہیں۔
واقدی رحمہ اللّٰہ
الواقدي:
"ﻛﻞ ﺷﻲء ﻓﻲ اﻟﻘﺮﺁﻥ ﻣﻦ اﻟﻈﻠﻤﺎﺕ ﻭاﻟﻨﻮﺭ ﻓﺈﻧﻪ ﺃﺭاﺩ ﺑﻪ اﻟﻜﻔﺮ ﻭاﻹﻳﻤﺎﻥ، ﻏﻴﺮ اﻟﺘﻲ ﻓﻲ ﺳﻮﺭﺓ اﻷﻧﻌﺎﻡ: {ﻭﺟﻌﻞ اﻟﻈﻠﻤﺎﺕ ﻭاﻟﻨﻮﺭ} ﻓﺈﻧﻪ ﻳﻌﻨﻲ ﺑﻪ اﻟﻠﻴﻞ ﻭاﻟﻨﻬﺎﺭ"
"امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے تین چیزوں کی ضرورت ہے:
علم ، نرمی اور صبر!"
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
(الاستقامة : 233/2)
قال شيخ الإسلام ابنُ تيميةَ وهو يتكلم على الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر:
فلا بدَّ مِن هذه الثلاثة:
1- العلم
2- والرِّفق
3- والصبر
( الاستقامة: 233/2 )
"گناہ دل کے لیے ویسے ہی ضرر رساں ہیں جیسے زہر، جسم کے لیے!"
امام ابن القيم رحمہ اللہ
(الجواب الكافي : ١/٤٢)
ضرر الذنوب في القلب كضرر السموم في الأبدان .
الجواب الكافي [١/٤٢]
"امام بیہقی رحمہ اللہ تعالی کی مجلس میں فقراء امراء کی طرح ہوتے تھے!"
{یعنی امام بیہقی کی مجلس میں فقیر لوگ اتنی عزت اور فرحت محسوس کرتے تھے جیسے وہ بادشاہ ہوں}
قالہ الحافظ الذہبی فی “السیر:۱۷/ ۲۵۷) والسمعانی فی “الانساب:۵/ ۱۰۲)
تسبیح یا استغفار؟
امام ابن الجوزی سے کسی نے پوچھا کہ میں استغفار کروں یا تسبیح بیان کروں، زیادہ افضل کیا ہے؟
امام صاحب نے جواب دیا:
گندے کپڑے کو خوشبو سے زیادہ صابون کی ضرورت ہوتی ہے۔
سیر 21/370
ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
ارادوں اور نیتوں میں اگر شرک کی بات کی جائے تو اس کی کوئی انتہا نہیں، اور کم ہی لوگ اس سے بچ پاتے ہیں۔
(الجواب الكافي ص ٢٠٨)
• تابعات میں سے ایک خاتون کہا کرتی تھیں :
”اے اللہ! تو پاک ہے، جس کا رہنما تو نہ ہو تو اس کیلیے راستہ کس قدر تنگ ہے! جس کا غمگسار تو نہ ہو تو اس کیلیے راستہ کتنا وحشت ناک ہے!“
• عيون الأخبار لابن قتيبة (تـ٢٧٦) |
پاکیزگی
فقیه الملت امام ابن عثیمین رحمه الله فرماتے ہیں :
وفي الشرع: تطلق على معنيين:
الأول: أصل، وهو طهارة القلب من الشرك في عبادة الله، والغل والبغضاء لعباد الله المؤمنين، وهي أهم من طهارة البدن؛ بل لا يمكن أن تقوم طهارة البدن مع وجود نجس الشرك، قال تعالى: {إنما المشركون نجس} [التوبة: ٢٨]...