الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کنعان بھائی،
مجھے بھی شامل کر لیجئے۔ سمجھ مجھے بھی نہیں لگی کہ امام صاحب کیسے نشانہ بن رہے ہیں؟ بیس پنس کے لئے دل میں وقتی لالچ آ جانا تو ایسی قابل اعتراض بات نہیں معلوم ہوتی؟
غزنوی صاحب کی طرح مجھے بھی واقعہ کی صحت و ضعف سے کچھ لینا دینا نہیں، سبق اہم ہے جو اس واقعے سے ملتا ہے۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
آپ شفٹ اور اس کے ساتھ - کا بٹن دبا کر دیکھیں۔ یا پھر شفٹ کے ساتھ U دبائیں۔ ویسے یہ کی بورڈ لے آؤٹ کافی پرانا ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ درج ذیل سافٹ ویئر انسٹال کر لیں۔
Urdu Installer - Urdu Fonts and Urdu Keyboard Installer - All in one
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ویسے تو یہ آپ کے کی بورڈ لے آؤٹ پر منحصر ہے کہ ہمزہ کے لئے کون سی Key استعمال ہوگی۔ لیکن عموماً اس کے لئے u استعمال ہوتا ہے۔ میرے کی بورڈ میں ایسے ء کے لئے U اور مثلاً لفظ "بھائی" میں جو ہمزہ ہے اس کو ٹائپ کرنے کے لئے u استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح شفٹ + 4 کی Key...
الحمدللہ، اللہ نے چاہا تو اب کتب کی ٹائپنگ دشوار نہیں ہوا کرے گی۔ مل جل کر کام کرنے سے جو برکت ہوتی ہے اس کے ثمرات ابھی سے نظر آ رہے ہیں۔
میری رائے تو یہ ہے کہ ٹائپنگ، فارمیٹنگ سے متعلقہ غلطیاں تو ضرور درست کر دی جانی چاہئیں۔ مثلاً بعض اوقات کسی صحابی کے نام کے ساتھ غلطی سے علیہ السلام لکھا...
ویسے میرے پاس تو فقظ "حیات النبی" کے تحت سرچ کرنے سے پہلے صفحے پر بالکل نیچے محدث فورم کا لنک نظر آ رہا ہے۔ شاید آپ گوگل کا سعودی عرب والا ورژن استعمال کرتے ہیں، اس وجہ سے یہ مسئلہ ہوتا ہے۔ اگر آپ google.com.pk لکھ کر استعمال کریں تو مختلف نتائج ظاہر ہوں گے، اسی طرح عربی اور اردو کی بورڈ سے لکھ...
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
خضر حیات بھائی،
یہ کتاب یونیکوڈ میں محدث فورم ہی پر موجود ہے۔ الحمدللہ
مسئلہ حیات النبی از مولانا اسماعیل السلفی رحمہ اللہ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
یہ اچھی مثال ہے کہ کیسے ان باتوں پر بھی بظاہر اختلاف پیدا ہو جاتا ہے جن میں درحقیقت کسی بھی درجے میں اختلاف نہیں پایا جاتا۔
اپ ڈیٹ:
یوزرز کے لئے ایوریج کے کالم کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس سے یہ معلوم ہوگا کہ کون یوزر فی دن کتنے صفحات اوسطاً ٹائپ کر رہا ہے۔ اور ٹائپ کردہ صفحات کی کل تعداد کے ساتھ ساتھ جس یوزر کی یہ ویلیو جتنی زیادہ ہے، وہ اتنا ہی فعال ہے۔ اس وقت حرب بن شداد بھائی ٹاپ پر ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر...
ہر بات کو کہنے اور سمجھنے کے کئی انداز ہوتے ہیں۔
علمی و اجتہادی اختلاف علمائے کرام میں ناگزیر ہے۔ نہ اس سے صحابہ کرام مستثنیٰ تھے، نہ متقدمین محدثین اور فقہائے کرام اور نہ آج اس سے نجات ممکن ہے۔
جس بات کو آپ اختلاف سمجھ کر شکایت کر رہے ہیں، وہ اتفاق کی پہلی منزل کہی جا سکتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ...
بھائی جان،
ہم ان کتب کے فقط ناقل ہیں، ان کتابوں کے متن میں کسی قسم کی تبدیلی (جو کہ ظاہر ہے مصنف یا ناشر کی اجازت کے بغیر کی جائے گی) ایک طرح سے تحریف ہو جائے گی۔ آپ کی جو تجاویز ہیں، وہ بطور نوٹ کتاب کے شروع یا آخر میں ، یا ویب سائٹ پر کہیں چسپاں کرنے میں تو حرج معلوم نہیں ہوتا، لیکن متن ہی کے...
خضر حیات بھائی،
جزاکم اللہ خیرا آپ نے اہم کتب کی نشاندہی کی۔
ان میں مقالات حدیث کتاب ام القریٰ کی شائع کردہ ہے۔ ام القریٰ کی اپنی ویب سائٹ یہ رہی:
umm-ul-qura - www.umm-ul-qura.org
اور ام القریٰ ادارے سے منسلک ایک صاحب علم شخصیت محدث فورم پر بھی تشریف لاتے رہتے ہیں۔ ان سے امید ہے کہ شاید وہ ان...
رضا بھائی، عربی کا کلر بھی تبدیل کر دیں گے جلد ہی۔ ان شاء اللہ۔
لیکن آپ اس کی فکر نہ کریں۔ کیونکہ یہ تو فقط ٹائپنگ یوٹیلیٹی ہے۔ اس کی آؤٹ پٹ تو ہمیں ورڈ فائل اور ایچ ٹی ایم ایل فائلز کی صورت میں ملے گی۔
اور ہم ایک کلک پر پوری سائٹ پر ہر جگہ ہیڈنگ ون، ٹو، تھری یا عربی فونٹ کا سائز کلر تبدیل کر...
محترم بھائی،
اس سلسلے میں ہم کئی مرتبہ اردو بازار، لاہور کا پورا چکر لگا چکے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ناشرین ابھی تک انٹرنیٹ وغیرہ کی افادیت تک سے بھی آگاہ نہیں۔ اسی لئے آپ کو کسی ناشر کی ویب سائٹ بھی نظر نہیں آتی، سوائے چند ایک کے۔ ان پیج تو چھوڑئیے، وہ پی ڈی ایف نہیں دیتے، ورنہ ہمیں اسکین کرنے کی...
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یاسر بھائی، ان پیج کا مواد بھی ان شاء اللہ ہم یونیکوڈ میں ساتھ ساتھ کنورٹ کرتے رہیں گے۔ لیکن ان پیج کی کتابیں سو ڈیڑھ سو سے زیادہ نہیں۔ ان میں بھی اکثر کتابچے ہیں اور بعض وہ کتابیں جو کافی عرصے سے نیٹ پر ہی موجود ہیں۔ اہم کتب کی شدید کمی ہے۔ اور ہمارا اگلا...
تعاون کے لئے جزاکم اللہ خیرا۔
بہتر تو یہ ہے کہ رضی اللہ عنہ، صلی اللہ علیہ وسلم ، علیہ السلام وغیرہ جیسے الفاظ مکمل ٹائپ کئے جائیں بجائے کسی شارٹ کی سے لکھنے کے۔
کیونکہ مثلا یوں ﷺ لکھنے سے، موبائل وغیرہ پر نہیں پڑھا جا سکتا۔ اسی طرح جن کمپیوٹرز پر جمیل نستعلیق فونٹ نہیں ہوگا، شاید وہاں بھی اسے...