الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
در و دیوار کو بھی ذکر الہی پہ لگا دیا ، اور نگاہ ڈالی تو علامہ صاحب تڑپنے لگے
عبدالرشید عراقی رقم طراز ہیں :
مولانا عبداللہ غزنوی ذکر الہی بڑی توجہ سے کرتے تھے اور انکے ذکر سے در و دیوار بھی الله کا ذکر کرتے تھے _ مولانا محی الدین قصوری لکھتے ہیں کہ
ایک دن میاں غلام رسول قلعی کی کسی بات پر...
عالم نہ ہونے کے باوجود علما کا بھیس اختیار کرنے والے
✿✿✿
علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے شیخ الاسلام ابن تیمیہ -رحمہ اللہ- کو فرماتے ہوئے سنا: جس طرح لوگوں میں سب سے بہتر انبیا ہیں، اسی طرح سب سے برے وہ لوگ ہیں جو ان کی مشابہت اختیار کرکے دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ بھی انھی...
صدقہ دینے کی لذت میں ۔۔
شیخ الاسلام ثانی امام ابن قیم رحمه الله نے فرمایا:
لو علم المتصدق أن صدقتـہ تقـ؏ فـﮯ يد الله قبل يد الفقيــر لكانت لذة المعطـﮯ أكثر من لذة الآخــذ .
صدقہ دینے والا اگر یہ جانتا ہو کہ اسکا یہ صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے الله کے ہاتھ میں چلا گیا ہے تو دینے والے کی...
"صدقہ دینے والا اگر یہ جانتا ہو کہ اسکا یہ صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے الله کے ہاتھ میں چلا گیا ہے تو دینے والے کی لذت لینے والے سے کہیں زیادہ ہو جائے گی!"
امام ابن القيم رحمہ اللہ
(مدارج السالكين :1 /26)
حافظ ابن رجب رحمہ اللہ (795ھ) فرماتے ہیں :
"جب تک دل میں اللہ تعالی کی معرفت وعظمت، محبت وخشیت، خوف وامید اور توکل پوری طرح سے مستقر ہو کر اس سے لبریز نہ ہو جائے تب تک اس کی اصلاح نہیں ہوتی،یہی حقیقتِ توحید ہے اور لا الہ إلا اللہ کا بھی یہی معنی ہے."
(جامع العلوم والحكم : 1/ 211)
شيخ الإسلام إمام ابن تيمية رحمه الله تعالى فرماتے ہیں :
نظر کو جھکا کر رکھنے سے تین فائدے حاصل ہوتے ہیں : ایمان کی مٹھاس، دل کی روشنی اور فراست، اور دل کی قوت کے ساتھ ثابت قدمی اور بہادری .
[ مجموع الفتاوى : ٢٥٦/٢١ ]
اُمَراء میں سب سے برا وہ امیر: جو علماء سے سب سے زیادہ دور ہو
اور
عُلَماء میں سب سے برا وہ عالم: جو امراء سے سب سے زیادہ قریب ہو۔
بهجة المجالس، مؤلفه امام ابن عبد البرؒ صـ 71
- "زیادہ ترین اجر اور بہترین جزا والے اذکار صبح و شام کی مسنون دعائیں ہیں، کہ ان میں حصولِ نفع اور دفعِ نقصان کے کئی معانی پنہاں ہیں۔ تو جو کوئی بھی دنیاوی آفات سے سلامتی اور دو جہاں کی خیر پسند کرتا ہو، وہ ان اذکار کو روزانہ کی روٹین میں شامل کرے۔"
[ امام محمد بن علي الشوكاني رحمه الله || قطر...
- "اگر آپ سے کہا جائے کہ اللہ آپ کو ہدایت دے، تو دل تنگ نہ کریں۔ آپ لوگوں میں سب سے بڑھ کر علم اور تقوی والے ہوں تب بھی آپ کو مرتے دم تک ہدایت کی ضرورت ہے۔"
[ شیخ عبد العزيز بن عبد الله بن باز رحمه الله || مجموع الفتاوى : ١٦٣/٧ ]
•┈✿ الرَّبَّانِيُّوْن (٢٥٨) ✿┈•
- *"میں سمجھتا تھا کہ اس امت کا مسئلہ عقیدے کا ہے، مگر مجھ پر واضح ہوا کہ مسئلہ عقیدے اور اخلاق دونوں کا ہے!"*
[ محدث ناصر الدين الألباني رحمه الله || سلسلة الهدى والنور، شريط : ٩٠٠ ]
✍ - ”جو اللہ کیلیے علم حاصل کرے گا، اسے تھوڑا بھی کافی ہو جائے گا، ان شاء اللہ۔“
- |[ حافظ ابن عبد البر رحمه الله || التمهيد : ٢٨٤/٢ ]|
•┈✿ دُرَرُ السَّلف (١٩١) ✿┈•
✍ - ”خوب سمجھ لو کہ کسی سوال کے جواب میں "لا أدري" (مجھے نہیں معلوم) کہنا کسی کی شان میں کوئی کمی نہیں کرتا، جیسا کہ بعض جہلاء کا خیال ہے۔ بلکہ یہ شان بڑھاتا ہے، کیونکہ یہ کلمہ انسان کے مقام کی عظمت، دین میں پختگی، اللہ سے ڈر، دل کی صفائی، کمالِ معرفت اور تحقیق کے معیاری ہونے کی دلیل ہے۔“
- |[...
- اہل توحید کا مقام و مرتبہ ...
♥️ شيخ الإسلام محمد بن عبد الوهاب التميمي - رحمه الله رحمة واسعة - فرماتے ہیں :
❍ ’’إذا أقبلت على الله ، فلا تخف و لاتحزن، إن كيد الشيطان كان ضعيفاً، والعامي من الموحدين يغلب ألفاً من علماء المشركين، كما قال تعالى وإن جندنا لهم الغالبون.‘‘
"جب آپ ﷲ کی طرف...
✍ - ”چہرے پر اسی چیز کا عکس ابھرتا ہے جو انسان کے نفس میں چھپی ہو۔ پس مومن کے باطن کا معاملہ اگر اللہ کے ساتھ سیدھا ہو، تو اللہ لوگوں کے سامنے اس کا ظاہر بھی سیدھا کر دیتے ہیں۔“
- |[ امام ابن کثیر رحمه الله || تفسیر القرآن العظيم : ٣٦١/٧ ]|
دُرَرُ السَّلف (١٩٣)
- "مظالم میں سے بدترین ظلم یہ ہے کہ آپ ایسے شخص پر برائی کا ٹھپہ لگائیں جو مشہور ہی اپنی نیکی کی وجہ سے ہو۔"
[ شیخ محمود محمد شاکر رحمه الله || جمهرة مقالاته : ٧٣٦/٢ ]
الرَّبَّانِيُّوْن (٢٦٦)
- ”مسلمان سبھی دین دار ہوتے ہیں، علماء کی خصوصیت ان کا انبیاء کا وارث ہونا ہے۔ منافقین کی چالوں میں سے ہی کہ انہوں نے دین دار کا لفظ علماء کے ساتھ خاص کر دیا ہے تاکہ وہ عیسائیت سے سائنس اور مذہب کی جنگ اسلام میں درآمد کر سکیں اور لوگوں کو مولویت کے نام پر مذہب سے بدظن کریں۔ سو یہ دین دار اور...
- "یاد رکھیں، اگر آپ اللہ کی رضا کیلیے حق بات کریں گے تو وہ ضرور اثر دکھائے گی، خواہ آپ کے سامنے اسے ٹھکرا دیا جائے۔"
[ شیخ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله || شرح الأربعين النووية : ١٥٤ ]
الرَّبَّانِيُّوْن (٢٧١)