الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جزاک اللہ خیرا یوسف ثانی بھائی۔
آپ نے شاعری میں مثبت و منفی کرداروں کی تخلیق اور نقل کفر والی جو بات کی ہے۔ میں خود جو دوسرے دھاگے میں علامہ اقبال کے ایک شعر پر معترض تھا، اس بات کا اعتراف کرنے میں باک نہیں محسوس کرتا، کہ اس تشریح کے بعد وہ اعتراض غلط معلوم ہوتا ہے۔
محترم، ہر شخص کا کوئی نہ کوئی مسلک ہوتا ہی ہے۔ میں اپنی ذاتی حیثیت میں کیا ہوں، اس کا فورم سے یا اس کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔ اور میرے عہدے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ میں صرف تکنیکی معاملات کا نگران ہوں، فورم کے علمی معاملات میں میری رائے اور ہما شما کی رائے برابر ہے۔
رہی قرآن و حدیث کے...
ہم وقتاً فوقتاً ایسا کرتے بھی رہتے ہیں۔ لیکن معطلی سے زیادہ ایسے احباب کو اوپن فورم اور ذاتی پیغامات پر مختلف انداز میں سمجھانے اور ان کی اصلاح میں زیادہ یقین رکھتے ہیں۔
allahkabanda صاحب، انتظامیہ آپ کے جوابات کی پابند نہیں ہے۔ ہر محفل کے اپنے اصول و قواعد ہوتے ہیں اور شرفاء اس کا لحاظ کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اخلاقیات سے متعلق ہمارے قواعد پسند نہیں، تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ لیکن ہم بہرحال ایک رکن کی وجہ سے یہاں کا ماحول خراب نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کو موضوع پر بات کرنی...
آپ نے نصرت فتح علی خبیث لکھا تھا۔ وہ پوسٹ ہم ناظمین اب بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ہم عموماً یہاں ہر ایک کو اپنی بات کھل کر کہنے کا موقع دیتے ہیں۔ اور کسی بھی شخص کی پوسٹ اکثر صرف ایک ہی وجہ سے موڈریٹ ہوتی ہیں کہ اس میں اخلاق سے گرے ہوئے الفاظ ہوتے ہیں۔
اور بدقسمتی سے آپ کئی مرتبہ ایسا کر چکے ہیں ۔...
میں نے اُس دھاگے میں پیش کئے جانے والے سوالات کا الزامی سوال سے رد کیا تھا۔ اور یہاں بھی آپ سے یہی گزارش کی تھی کہ جواب چاہے جیسا ہو عنایت کیجئے۔ لیکن یوں نہ کہیں کہ فلاں جگہ ہی جا کر پوچھ لو۔ سائل کی حمایت نہ میں نے یہاں کی ہے نہ وہاں کی تھی۔ ہاں، وہاں پر خطاب اہل حدیث سے تھا اور میں خود کو اہل...
ذاتی سطح پر مجھے آپ سے اتنا ہی اختلاف ہے جتنا علامہ صاحب کے ان اشعار سے ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے علامہ صاحب کو یا آپ کو گالیاں دینے کا جواز مل گیا ہے۔ آپ غلطی کی نشاندہی کیجئے، دلیل کے ساتھ اور اچھے انداز میں۔ کوئی مانے یا نہ مانے یہ اس پر چھوڑ دیں، اس پر کوئی شرعی حکم لگانے یا گالم...
آپ احادیث کو چھوڑئیے۔ ایک صحیح حدیث پیش کیجئے۔ اور اس سے آپ کا موقف کیسے ثابت ہوتا ہے ، وہ بتا دیں۔ اور جب تک اس حدیث پر بحث ختم نہ ہو کوئی دوسری حدیث پیش نہ کریں اور کوئی دوسری بات شروع نہ کریں۔ ایسے ہی بات کسی نتیجہ تک پہنچ سکتی ہے۔
محترم، یہ انٹرنیٹ کی محفل ہے۔ میری تیری محفل والی بات یہاں نہیں ہے۔ اگر آپ کے حنفی علماء سے روابط ہیں اور یقیناً ہیں، اور آپ کا تحقیقی عمل بھی جاری ہے، تو آپ ہی جواب لے دیں۔ آپ کے بھی کام آئیں گے یہ جوابات اور ہمارے لئے بھی۔
allahkabanda صاحب، آپ کو وارننگ دی جاتی ہے کہ غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال سے پرہیز کریں۔ آپ کی کئی پوسٹس اس وجہ سے موڈریٹ کی گئی ہیں کیونکہ آپ تمیز کے دائرے سے بہت باہر کہیں پہنچ جاتے ہیں۔
ویسے یوسف ثانی و باذوق برادران،
سچی بات ہے کہ بہرحال اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسے الفاظ کا استعمال کرنا جو اس کی شان کے لائق نہیں، اس سے دل بہت ڈرتا ہے اور اگرچہ متکلم پر اس کی نیت یا مقصد جانے بغیر، چھوٹتے ہی حکم لگا دینا بھی غلط ہے، لیکن ایسے الفاظ کا دفاع بھی درست معلوم نہیں ہوتا۔ شاعری اور ادب...
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
منہج سلف بھائی،
آپ کے تبصرے کے لئے مشکور ہیں۔ فتویٰ سائٹ کا لنک یہ رہا:
Mohaddis Fatwa -- محدث فتویٰ
مجلس التحقیق الاسلامی کے لئے علیحدہ ڈومین تو لی جا چکی ہے۔ فی الحال افرادی قوت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے ایک وقت میں ایک ویب سائٹ پر ہی کام چل رہا ہے۔آج کل...
عبدالعلام صاحب، ایک شخص جو تاریخ کے ناقابل اعتبار اوراق کے دھندلکے میں چھپا ہے۔ جس کے بارے میں آج چودہ صدیوں بعد تحقیق کی کوئی صورت بھی ممکن نہیں۔ یہ شخص دور نبوت میں بھی موجود نہیں تھا کہ ابو لہب کی طرح کی کوئی نص ہوتی جو اسے لعنتی ٹھہرا دیتی۔ تو پھر ایسے شخص پر لعنت کرنا، ہمارے لئے کس قدر...
عاصم صاحب، قرآنی آیت کی وضاحت میں دنیا بھر کی تفاسیر اور ہر قسم کی عقلی موشگافیاں آپ کو قبول ہیں اور خود اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت جو صحیح مسلم کی حدیث کی صورت میں صراحت کے ساتھ موجود ہے، وہ کیوں قبول نہیں؟
کسی بھی آیت کی تفہیم کے لئے خود صاحب قرآن سے بڑھ کر کس کی شرح قابل اعتماد...