الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ کیا لفظی ترجمہ کرنا جائز ہے ؟
تو جواب یہ ہے کہ جائز ہے ، البتہ صرف لفظی ترجمہ پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے ، کیونکہ سیاق و سباق سے پڑھنے سے ہی صحیح مفہوم واضح ہوتا ہے ۔
شیخ رضوان کا چھوٹا بھائی عفان رفیق جو حادثے کے بعد مسلسل تشویشناک حالت میں تھا ، 48 گھنٹے سے زائد مشینوں کے ذریعے زندگی کے سانس پورے کرکے چل بسا ۔ اللہ تعالی اس کی مغفرت فرمائے ۔
شیخ رضوان اور میرے حفظ کے استاد ایک ہی تھے ۔ اور اتفاق سے جب شیخ رضوان جامعہ رحمانیہ سے فارغ ہوگئے اور عفان حفظ کے...
شیخ رضوان جیسے لوگ سعودیہ میں دو متضاد رویوں میں زندگی گزار رہے ہیں :
سعودیہ کا ایک رخ یہ ہے کہ کل شام سے حادثہ پیش آیا ہے ، جیب میں اقامہ ( بمنزلہ شناختی کارڈ ) ہے ، جس پر صراحت کے ساتھ یہ بات رقم ہے کہ یہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کا طالبعلم ہے ، لیکن کسی کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ کسی کو...
فورم میں ایک آپشن ہوتا ہے کہ فلاں ممبر کو ’’ زیر نگرانی ‘‘ کریں ، آپ جو کچھ کہہ رہے ہیں ، یہ سب اسی ’’ خصوصی توجہ ‘‘ والے پیکج میں شامل ہوسکتا ہے ، جان بوجھ کر علیحدہ سے آپ پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ۔
رضوان دو ہوگئے ، لیکن ابو رضوان اکیلا رہ گیا !
ایک دن پہلے کا منظر یہ ہے کہ محمد کو دادا نے اٹھایا ہوا ، احمد بابا کی گود میں ہے ، دونوں کے درمیان دادی اماں کھڑی ہیں ، ساتھ چاچو کھڑے ہیں ، اور ام احمد اور محمد وادی صفا پر عمرے کے ان یادگار لمحات کو کیمرہ کی آنکھ سے محفوظ کر رہی ہیں ۔
ایک دن بعد...
ہمارے جامعہ کے ساتھی ، ابھی تھوڑی دیر قبل مکہ مکرمہ ہاسپٹل میں پہنچے ہیں ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کا چھوٹا بیٹا احمد بھی امی ابو کی تلاش میں اللہ کے پاس پہنچ گیا ہے ۔
بڑا بیٹا محمد قابل اطمینان حالت میں ہے ، جبکہ ان کے والد اور بھائی بھی تشویشناک حالت میں ہیں ۔
آج صبح ایک ٹریفک حادثہ میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں زیر تعلیم جامعہ رحمانیہ کے سب سے سینئر فرزند شیخ محمد رضوان رفیق اپنی اہلیہ اور والدہ سمیت وفات پاچکے ہیں ۔
إنا لله و إنا إليه رجعون
جبکہ ان کے والد صاحب ، دو ننھے منھے بیٹے ، اور ایک بھائی بقید حیات ہیں ، مؤخر الذکر کی طبیعت کافی...
بڑے بیٹے نے والدین سے فائدہ بھی تو چھوٹوں کی نسبت زیادہ اٹھایا ہے ، یوں کہیں ، بڑا بیٹا والدین کے ساتھ رہتے ہوئے کمانے کےقابل ہوگیا ، جبکہ چھوٹے بیٹے عمر کم ہونیکی وجہ سے پیچھے رہ گئے ۔
اگر بڑے بیٹے نے کماکر والدین بہن بھائیون پر خرچ کیا ہے ، تو بڑے بیٹے کی شادی ، بچوں کے اخراجات وغیرہ میں...
شیخ رحمہ اللہ کا مختصر تعارف
ولادت : 1374ھ ( 1952ء ) مکہ مکرمہ ۔
ابتدائی تعلیم : حفظ قرآن اور ابتدائی کلاسیں مکہ مکرمہ اور پھر مدینہ منورہ میں مکمل کیں ، اور 1392ھ میں ثانویہ ( سیکنڈری ) کا امتحان پاس کیا ۔
اعلی تعلیم : 1396 تا 1408 ھ تک جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں تعلیم حاصل کی اور بی اے ،...
بڑے حزن و ملال کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ شیخ محمد ایوب برماوی مدنی کئی سال قرآن اور اہل قرآں کی خدمت میں بھرپور زندگی گزار کر آج صبح داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔
شیخ رحمہ اللہ جامعہ اسلامیہ ، میں قراءت اور تفسیر کے استاد بھی تھے ، کلیۃ الحدیث کے مستوی اول میں ہم نے ان سے مادۃ القرآن پڑھا تھا ۔...
یہ مضمون اسی عنوان سے انڈیا کے ایک معروف ادارے جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے ماہنامہ طوبی کے مارچ ( 2016ء ) کے شمارے میں بھی چھپا ہے ۔
شاید دو سال پہلے @سرفراز فیضی صاحب نے ایک رسالے ’’ اذان ‘‘ میں چھپنے کا بھی بتایا تھا ، البتہ وہ میری نظر سے نہیں گزرا ۔