الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
عمیر بھائی !
20 پڑھنا بھی جائز ہے ، بیس سے کم پڑھنا بھی جائز ہے اور زیادہ پڑھنا بھی جائز ہے ۔ بلکہ نہ پڑھنا بھی جائز ہے (مسکراہٹ )
لیکن یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ کار کیا تھا ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے 8 (جمع 3 وتر ) رکعات ادا...
صرف ’’ نیت ‘‘ سے کام نہیں چلے گا ، حکم لگانے کے لیے ظاہر دیکھا جاتا ہے ۔ جاکر قبر پر سجدے کریں اور کہیں کہ جناب ہماری نیت ٹھیک ہے ۔ تو ظاہر ہے اس کی اس مزعومہ نیت کی کوئی حیثیت نہیں یہاں ۔
یہ خرابی آپ کے بیان کردہ اصول کے اندر تھی جس کا اعتراف کرنے کی بجائے آپ دوسروں سے شکوے کررہی ہیں ۔ اس...
اس بات کا کس نے انکار کیا ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار اور باقیات سے تبرک کا منکر کوئی بھی نہیں ۔ بشرطیکہ اس کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار میں سے ہونا ثابت ہو ۔
لیکن آپ خلط مبحث کر رہی ہیں یا پھر آپ سے لا شعوری طور پر ہورہی ہے ۔ کیونکہ ’’ برکت ‘‘ اور چیز ہے اور ’’ اسباب برکت ‘‘ اور...
بات کو اتنا لمبا کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ آپ نے ایک اصول بیان کیا ہے اس کی دلیل اور وضاحت پوچھی جس پر آپ نے چپ سادھ لی ہے ۔
تبرک کی تعریف کیا ہے یہ بیان فرمادیں ۔
ابھی پتہ چل جاتا ہے کہ جس بات پر آپ نے اتنا شور کیا ہوا ہے اس کے بارے میں آپ کی اپنی معلومات کا کیاحال ہے ۔
آپ کسی قول کی ایسی توجیہ بیان کرر ہے ہیں جس کی نہ تو قائلین سے تائید ہورہی ہے اور نہ ہی عربی لغت اس کی تصدیق کررہی ہے ۔
اسی لیے میں نے گزارش کی تھی کہ اس سلسلے میں اکابرین حنفیہ نے جو کہا ہے اس کو نقل فرمائیں ۔
جس بات کا آپ رونا روہی رہی ہیں اس کی ابتداء آپ کی طرف سے سب سے پہلے ہوئی ہے اور آپ نے کمال عدم استحیاء کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمیع علماء سعودیہ کو ’’ منافق ‘‘ قرار دیا ہے ۔
حالانکہ نفاق ایسی چیز کا جس کا تعلق دل کے ساتھ ہے ۔ کیا آپ دل کے بھید جانتی ہیں ؟
رہا کسی کو ’’ قبر پرست ‘‘ قرار دینا ، تو اس...
إذا أكرمت الكريم ملكته
وإذا أكرمت اللئيم تمردا
میں سمجھتا ہوں اس صحافی سے مل کر حافظ صاحب نے اس کو عزت دی ہے جو اسے راس نہیں آئی ۔
بہرصورت اس کی باتوں سے لگتا ہے کہ یہ اس کی آخری ملاقات تھی ۔
آپ کے دیے گئے حوالے پر عدم اطمینان کے اظہار کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ’’ انت طالق غدا ‘‘ اور ’’ بصوم غد نویت ‘‘ میں بالکل واضح فرق بالخصوص اس طرح جیسے آپ معنی کر رہے ہیں ۔
معذرت کے ساتھ مجھے تو ایسے شخص کی بات جو فجر کی اذان سے کچھ دیر پہلے ’’ بصوم غد نویت ‘‘ کہے کی بات بالکل بچگانہ لگتی ہے۔ جو...
حقیقت حال اللہ بہتر جانتا ہے لیکن محسوس ہوتا ہے کہ داعش کی طرف سے شرک کے اڈوں کی تباہی سے بوکھلا کر قبر پرستوں نے پرانی باتیں لے کر نئے مغالطے ایجاد کرنے کی کوشش کی ہے ۔
خانہ کعبہ ، مسجد نبوی اور دیگر مقامات مقدسہ کے بارے میں جو سعودی موقف ہے بلکہ سلف صالحین کا موقف ہے وہ نیا نہیں آیا ۔ یہ شروع...
حنفی اکابرین نے اس سلسلہ میں جو لکھا ہے وہ نقل فرمادیں ۔ کیونکہ میری معلومات کے مطابق احناف کے نزدیک یہ الفاظ افطاری کی دعا ساتھ ادا کیے جائیں گے جیساکہ اوپر حوالہ بھی نقل کیا گیا ہے ۔
رہی بات حوالے کی ۔ تو بہتر ہے کہ آپ کسی قابل اعتبار مصدر کا حوالہ نقل کریں ۔ الفقہ علی المذاہب الأربعۃ کا حوالہ...