الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اجماع اور قياس صحيح كی حجیت کے اہل حدیث قائل ہیں ۔
حافظ عبد اللہ محدث روپڑی ، حافظ زبیر علی زئی وغیرہ کی تحریرات پڑھ کا دیکھ لیں آپ کے لیے یہ حقیقت بالکل واضح ہو جائے گی ۔
بہت کم علماء ہیں جن کا یہ دعوی ہے کہ اجماع اور قیاس کی کوئی ضرورت نہیں ۔ عبد المنان نوری پوری رحمہ اللہ کی طرف بھی یہی موقف...
جزاکم اللہ خیرا ۔
محترم عبد الوحید ساجد صاحب ،
مضمون کے شروع میں بالا عنوان سے ایک تحریر کا ذکر کیا گیا ہے ۔
یہ تحریر اگر فورم پر موجود ہے تو دھاگہ ( لنک ) عنایت فرمائیں ۔
اللہ آپ کی محنت و کاوش کو قبول فرمائے ۔
عالم اسلام کی معروف شخصیت شیخ عبد الکریم زیدان ( صاحب الوجیز فی اصول الفقہ و مصنفات کثیرۃ ) گذشتہ ہفتے وفات پا گئےتھے ۔ عربی رسائل و جرائد اور فورمز پر تو اسی دن سےخبریں منظر عام پر آنا شروع ہوگئیں تھیں ۔
البتہ اردو زبان میں ( میری ناقص اطلاعات کے مطابق ) فورمز پر کچھ موجود نہیں ۔ جامعہ اسلامیہ...
جو حق بات تک پہنچنے کی سعی کرتا ہے اللہ اس کی مدد فرماتےہیں ۔
آپ نے حسب استطاعت درست بات معلوم کرنے کی کوشش کی اور پھر اس پر عمل کیا آپ کے لیے یہی حق ہے ۔
کیونکہ
لا یکلف اللہ نفسا إلا وسعہا
کے تحت آپ یہی کرسکتے تھے ۔
شاید یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ :
اگر ان دونوں فقہوں میں کوئی فرق ہے اور ان کا حدیث سے بھی تعلق ہے تو یوں کہاجاسکتا ہے کہ
فقہ الحدیث میں حدیث سے ثابت ہونے والے مسائل اخذ اور بیان کیے جاتےہیں مزید تفصیل میں یہ بھی بتادیا جاتا ہے کہ اس حدیث سے فلاں امام نےیہ مسئلہ اخذکیا ہے ۔
جبکہ
فقہ المذاہب...
اشماریہ بھائی ! اس طرح اقوال تو امام صاحب کے بھی نہیں ملتے ۔ چنانچہ پھر آپ کہتے ہیں کہ ’’ فقہ حنفی ‘‘ کسی ایک کے اقوال کا مجموعہ نہیں بلکہ یہ علماء کی ایک جماعت کی کاوشیں ہیں ۔
جس وجہ سے آپ نے امام سے پہلوں کو چھوڑا ہے قریب قریب وہی اعتراضات امام صاحب پر بھی آتے ہیں ۔ اور جو خصوصیات امام صاحب کے...
یہ حیلہ صاف نظر آرہا ہے کہ اس میں حقوق ( خالق و مخلوق ) میں سے ایک حق مارنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ حرام ہے ۔ ایسے شخص کو اللہ سے توبہ کرنی چاہیے اور زکوۃ ادا کرنی چاہیے ۔ واللہ اعلم ۔
حدیث زکاۃ کے مشہور الفاظ ہیں بلکہ ایک سنہری قاعدہ ہے :
لا يجمع بين متفرق و لا يفرق بين مجتمع خشية الصدقة ( صحیح...
علم قراءات کا تعارف حاصل کرنے کے لیے ماہنامہ رشد کے قراءات نمبروں کا مطالعہ کریں ۔
جو کہ اردو زبان میں اس پر موضوع پر ایک انسائیکلوپیڈیا کہا جاسکتا ہے ۔
تینوں کی فہارس ایک نظر دیکھ لیں پھر جو مضامین آسان اور دلچسپ لگیں ان کو پڑھ لیں ۔
اور ہاں اس سے آپ تعارف ہی حاصل کرسکتی ہیں جس قدر محنت کریں گی...
میرے خیال سےجب کبھی اتحاد کی بات کی جاتی ہے تویہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ شاید اس سے مراد ’’ دوسرے کی کچھ باتین ماننا اور اپنی اس کو منوانا ‘‘ ہے ۔
اس طرح کے اتحاد کی نہ تو کوشش کرنی چاہیے اور نہ ہی امید رکھنی چاہیے اور نہ ہی یہ جائز ہے ۔
اتحاد سے مراد یہ ہونا چا ہیے کہ اپنے اپنےموقف پر قائم رہتے...
لوجی محترم یوسف ثانی صاحب تو اپنے فن کے کمال سے سوال کو چھوئے بغیر اور وہ بھی بڑے طمطراق سے گزر گئے ہیں ۔
بہر صورت بعض دفعہ ’’ خاموشی ‘‘ بھی بہت سارے سوالوں کا جواب ہوتی ہے ۔ پتہ تو سب کو لگ ہی گیا ہوگا ۔ ( مسکراہٹ )