الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم،
تقلید اور اتباع میں عملا کوئی فرق نہیں ہے، جو شخص دلیل کو پرکھنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتا اسے بہرحال عالم اور فقیہہ پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے۔ شیخ الاسلام نے بھی اپنے فتوے میں تقلید کے جائز ہونے کا ذکر کیا ہے۔
إنَّهُ يَسُوغُ أَوْ يَنْبَغِي أَوْ يَجِبُ عَلَى الْعَامِّيِّ أَنْ يُقَلِّدَ...
السلام علیکم،
اس حدیث کو امام احمد، ابو داؤد، ترمذی، نسائی، طحاوی، بیہقی اور ابن حزم نے روایت کیا ہے۔ امام ترمذی اسے حسن اور امام ابن حزم صحیح کہتے ہیں جبکہ کچھ دوسرے محدثین عبداللہ بن مبارک، دار قطنی اور امام ابن حبان و غیرھم نے اسے ضعیف کہا ہے لیکن امام البانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس پر قدرے...
السلام علیکم
شیخ الاسلام کا جو فتویٰ کفایت اللہ بھائی نے نقل کیا ہے اس میں صرف یہ بات بیان ہوئی ہے کہ کسی ایک معین شخص کی تقلید کو واجب قرار دینا جائز نہیں ہے، جیسے اگر کوئی شخص امام حنیفہ رحمہ اللہ کی تقلید تمام امت پر واجب قرار دے تو اس کا قول مردود ہے البتہ عامی کیونکہ خود اجتہاد و استنباط...
چلیں ٹھیک ہے۔ آپ کو میرے پیش کردہ حوالہ جات میں کچھ نہیں ملا تو مزید بحث فضول ہو گی۔ میرے لیے خاص دعا کرتے رہیے کہ جو بھی حق ہے اللہ اس کو سمجھنے اور اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللھم ارنا الحق حقا و ارزقنا اتباعہ و ارنا الباطل باطلا و ارزقنا اجتنابہ
والسلام علیکم
السلام علیکم، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ان لوگوں کے شر سے بچائے جو فقہی اختلافات کی وجہ سے تفرقہ برپا کرتے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو۔
درست فرمایا۔
ٹھیک۔ وحدت الوجود اور دیگر غلط عقائد جن کا ذکر برصغیر کے مختلف گروہوں کے اکابرین کے ہاں ملتا ہے، ان کے متبعین کی بڑی تعداد ان کے نام...
السلام علیکم،
میرے بھائی! میں نے بھی کوئی نیا عقیدہ بیان نہیں کیا بلکہ اپنے عقیدے کی وضاحت کے لیے شیخ الاسلام جیسے جید عالم کے الفاظ کا سہارا لیا ہے۔ آسانی کی خاطر دوبارہ اقتباس دے دیتا ہوں۔ اس کے ایک ایک جز کا ترجمہ کیجیے اور اس میں موجود "شرک" اور "مشرکانہ عقیدے" کا بدلائل رد فرمائیے کیونکہ...
السلام علیکم،
شیخ الاسلام رحمہ اللہ کے فتوے کا جو اقتباس یہاں لگایا گیا ہے وہ نامکمل ہے، بھائی کفایت اللہ سے درخواست ہے کہ اسے مکمل صورت میں پیش کریں تا کہ خوامخواہ کی بحث سے بچا جا سکے۔
السلام علیکم، فورمز پر لکھتے ہوئے چھے سات برس ہونے کو آئے ہیں۔ مختلف مواقع پر "وہابی"، دیوبندی اور اہل حدیث ہونے کے طعنےملتے رہے ہیں لیکن اپنوں کی کمین گاہ سے شرک و مشرک کے تیر پہلی دفعہ برسے ہیں :) ۔ آپ جو بھی کہہ لیں، غالب کے رقیب کی طرح ہم بھی گالیاں کھا کر بے مزہ ہونے والے نہیں ہیں ان شاء...
قبلہ رخ ہونا نماز کی شرط ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم فرض اور نفل دونوں قسم کی نمازوں میں اپنا رخ کعبے کی جانب فرمایا کرتے تھے۔ ٹھیک طرح سے نماز ادا نہ کرنے والے ایک صحابی کو نماز کا طریقہ سکھاتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اس کا حکم بھی ارشاد فرمایا:
إِذَا...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ سے احناف اور دوسرے مسالک کے پیچھے نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا:
نَعَمْ تَجُوزُ صَلَاةُ بَعْضِهِمْ خَلْفَ بَعْضٍ كَمَا كَانَ الصَّحَابَةُ وَالتَّابِعُونَ لَهُمْ بِإِحْسَانِ وَمَنْ بَعْدَهُمْ مِنْ...
السلام علیکم،
مکرر عرض ہے کہ "عالم الغیب" ہونے کا مسئلہ زیر بحث ہی نہیں ہے کہ اس پر دلائل پیش کرنے کی حاجت ہو۔ لوگ دو انتہاؤں پر ہیں، ایک گروہ انبیاء و رسل کو غیب میں سے کچھ بھی دیے جانے کا انکاری ہے اور دوسرا گروہ ما کان و ما یکون کا علم ثابت کرنے لگ جاتا ہے۔ سعودی حکومت نے جید علماء کی زیر...
قدیم ترین مخطوطہ جس کی خبر ہمیں آج میسرہے وہ ٣٧٠ ھ کا لکھا ہوا ہے۔ چچا عادل سہیل اس کے بارے میں لکھتے ہیں:
یہ مخطوطہ آجکل برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں منجانا کلیکشن کے تحت موجود ہے۔
یہ نسخہ 810 ھ کا لکھا ہوا ہے:
974 ھ کا لکھا ہوا مخطوطہ:
دسویں صدی ہجری کا ایک نسخہ:
گیارھویں صدی ہجری کا نسخہ:
1128 ھ میںلکھے گئے ایک نسخے کا عکس:
بارھویں صدی ہجری کا ایک نسخہ:
تیرھویںصدی ہجری کا ایک مخطوطہ:
والسلام علیکم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
کنگ سعود یونیورسٹی ریاض کی لائبریری میں صحیح البخاری کے کچھ مخطوطے دیکھنے کا اتفاق ہوا ہےجن میںسے کچھ کا عکس ان کی ویب سائٹ سے لے کر یہاں دیا جا رہا ہے۔ باقی نسخے مائیکروفلمز میں محفوظ ہیں جنہیںشاید کاپی رائٹس کی وجہ سے عام نہیںکیا گیا، محققین خود جا کر...
السلام علیکم
شیخ! میں نے دونوں دروس سنے ہیں لیکن اپنی کم علمی کی وجہ سے ان میں اپنے سوالات کے جواب نہیں پا سکا۔ تحریرا وضاحت فرما دیں تو ممنون ہوں گا۔
جزاک اللہ خیرا
بالکل ٹھیک کہا عکاشہ بھائی۔ میں نے اس لیے پوچھا ہے کہ الشیخ بن باز وغیرہ کے واضح فتاوی کے باوجود اکثر ائمہ حرم سینے پر ہاتھ نہیں باندھتے جس پر مجھے ہمیشہ تعجب ہوتا ہے۔ کسی کو اس کی یقینی وجہ کا علم ہو تو بتائیے۔ جہاں تک سینے پر ہاتھ باندھنے کا تعلق ہے تو اس کے درست ہونے میں مجھے شک نہیں ہے، میں...