الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سورة الفُرقان
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وہ (خدائے عز و جل) بہت ہی بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرمایا تاکہ اہل حال کو ہدایت کرے (۱) وہی کہ آسمان اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور جس نے (کسی کو) بیٹا نہیں بنایا اور جس کا بادشاہی میں کوئی شریک نہیں اور جس نے...
سورة النُّور
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
یہ (ایک) سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا اور اس (کے احکام) کو فرض کر دیا، اور اس میں واضح المطالب آیتیں نازل کیں تاکہ تم یاد رکھو (۱) بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب ان کی بدکاری ثابت ہو جائے تو) دونوں میں سے ہر...
سورة المؤمنون
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
بے شک ایمان والے رستگار ہو گئے (۱) جو نماز میں عجز و نیاز کرتے ہیں (۲) اور جو بیہودہ با توں سے منہ موڑے رہتے ہیں (۳) اور جو زکوٰۃ ادا کرتے ہیں (۴) اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں (۵) مگر اپنی بیویوں سے یا (کنیزوں سے) جو...
سورة الحَجّ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو۔ کہ قیامت کا زلزلہ ایک حادثۂ عظیم ہو گا (۱) (اے مخاطب) جس دن تو اس کو دیکھے گا (اُس دن یہ حال ہو گا کہ) تمام دودھ پلانے والی عورتیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی۔ اور تمام حمل والیوں کے حمل گر پڑیں گے۔ اور...
سورة الأنبیَاء
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
لوگوں کا حساب (اعمال کا وقت) نزدیک آ پہنچا ہے اور وہ غفلت میں (پڑے اس سے) منہ پھیر رہے ہیں (۱) ان کے پاس کوئی نئی نصیحت ان کے پروردگار کی طرف سے نہیں آتی مگر وہ اسے کھیلتے ہوئے سنتے ہیں (۲) ان کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور...
سورة طٰہ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
طہٰ (۱) (اے محمدﷺ) ہم نے تم پر قرآن اس لئے نازل نہیں کیا کہ تم مشقت میں پڑ جاؤ (۲) بلکہ اس شخص کو نصیحت دینے کے لئے (نازل کیا ہے) جو خوف رکھتا ہے (۳) یہ اس (ذات برتر) کا اتارا ہوا ہے جس نے زمین اور اونچے اونچے آسمان بنائے (۴) (یعنی...
سورة مَریَم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہیٰعص (۱) (یہ) تمہارے پروردگار کی مہربانی کا بیان (ہے جو اس نے) اپنے بندے ز کریا پر (کی تھی) (۲) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دبی آواز سے پکارا (۳) (اور) کہا کہ اے میرے پروردگار میری ہڈیاں بڑھاپے کے سبب کمزور ہو گئی ہیں اور سر...
سورة الکہف
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے اپنے بندے (محمدﷺ) پر (یہ) کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کجی (اور پیچیدگی) نہ رکھی (۱) (بلکہ) سیدھی (اور سلیس اتاری) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کی طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک...
سورة بنیٓ اسرآئیل / الإسرَاء
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وہ (ذات) پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجد الحرام یعنی (خانۂ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک جس کے گرداگرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم اسے اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بے شک وہ سننے والا...
سورة النّحل
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
خدا کا حکم (یعنی عذاب گویا) آ ہی پہنچا تو (کافرو) اس کے لیے جلدی مت کرو۔ یہ لوگ جو (خدا کا) شریک بناتے ہیں وہ اس سے پاک اور بالاتر ہے (۱) وہی فرشتوں کو پیغام دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس کے پاس چاہتا ہے بھیجتا ہے کہ...
سورة الحِجر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں (۱) کسی وقت کافر لوگ آرزو کریں گے کہ اے کاش وہ مسلمان ہوتے (۲) (اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھا لیں اور فائدے اُٹھا لیں اور (طول) امل ان کو دنیا میں مشغول کئے رہے عنقریب...
سورة إبراہیم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
الٓرٰ۔ (یہ) ایک (پُر نور) کتاب (ہے) اس کو ہم نے تم پر اس لیے نازل کیا ہے کہ لوگوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاؤ (یعنی) ان کے پروردگار کے حکم سے غالب اور قابل تعریف (خدا) کے رستے کی طرف (۱) وہ خدا کہ جو کچھ آسمانوں...
سورة الرّعد
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
الٓمرا۔ (اے محمد) یہ کتاب (الہٰی) کی آیتیں ہیں۔ اور جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے (۱) خدا وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے۔ پھر عرش...
سورة یُوسُف
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
الٓرا۔ یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں (۱) ہم نے اس قرآن کو عربی میں نازل کیا ہے تاکہ تم سمجھ سکو (۲) (اے پیغمبر) ہم اس قرآن کے ذریعے سے جو ہم نے تمہاری طرف بھیجا ہے تمہیں ایک نہایت اچھا قصہ سناتے ہیں اور تم اس سے پہلے بے خبر تھے (۳) جب...
سورة ہود
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
الٓرا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور خدائے حکیم و خبیر کی طرف سے بہ تفصیل بیان کر دی گئی ہے (۱) (وہ یہ) کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور میں اس کی طرف سے تم کو ڈر سنانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں (۲) اور یہ کہ...
سورة یُونس
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آلرا۔ یہ بڑی دانائی کی کتاب کی آیتیں ہیں (۱) کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ ہم نے ان ہی میں سے ایک مرد کو حکم بھیجا کہ لوگوں کو ڈر سنا دو۔ اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو کہ ان کے پروردگار کے ہاں ان کا سچا درجہ ہے۔ (ایسے شخص کی...
سورة التّوبَۃ
(اے اہل اسلام اب) خدا اور اس کے رسول کی طرف سے مشرکوں سے جن سے تم نے عہد کر رکھا تھا بیزاری (اور جنگ کی تیاری) ہے (۱) تو (مشرکو تم) زمین میں چار مہینے چل پھر لو اور جان رکھو کہ تم خدا کو عاجز نہ کر سکو گے۔ اور یہ بھی کہ خدا کافروں کو رسوا کرنے والا ہے (۲) اور حج اکبر کے دن خدا...
سورة الأنفَال
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے محمد! مجاہد لوگ) تم سے غنیمت کے مال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہ (کیا حکم ہے) کہہ دو کہ غنیمت خدا اور اس کے رسول کا مال ہے۔ تو خدا سے ڈرو اور آپس میں صلح رکھو اور اگر ایمان رکھتے ہو تو خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو (۱)...