الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سورة الطّلاَق
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اے پیغمبر (مسلمانوں سے کہہ دو کہ) جب تم عورتوں کو طلاق دینے لگو تو عدت کے شروع میں طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو۔ اور خدا سے جو تمہارا پروردگار ہے ڈرو۔ (نہ تو تم ہی) ان کو (ایام عدت میں) ان کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ (خود ہی)...
سورة التّغَابُن
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اسی کی سچی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف (لامتناہی) ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے (۱) وہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر کوئی تم میں کافر ہے اور کوئی مومن۔...
سورة المنَافِقون
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے محمدﷺ) جب منافق لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو (از راہ نفاق) کہتے ہیں کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ بے شک خدا کے پیغمبر ہیں اور خدا جانتا ہے کہ درحقیقت تم اس کے پیغمبر ہو لیکن خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ منافق (دل سے اعتقاد نہ رکھنے...
سورة الجُمُعۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے سب خدا کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ حقیقی پاک ذات زبردست حکمت والا ہے (۱) وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ان ہی میں سے (محمدﷺ) کو پیغمبر (بنا کر) بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور...
سورة الصَّف
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جو چیز آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے سب خدا کی تنزیہ کرتی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے (۱) مومنو! تم ایسی باتیں کیوں کہا کرتے ہو جو کیا نہیں کرتے (۲) خدا اس بات سے سخت بیزار ہے کہ ایسی بات کہو جو کرو نہیں (۳) جو لوگ خدا کی راہ میں...
سورة المُمتَحنۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
مومنو! اگر تم میری راہ میں لڑنے اور میری خوشنودی طلب کرنے کے لئے (مکے سے ) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم تو ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور وہ (دین) حق سے جو تمہارے پاس آیا ہے منکر ہیں۔ اور اس باعث سے...
سورة الحَشر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے (۱) وہی تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال دیا۔ تمہارے خیال میں بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور...
سورة المجَادلۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے پیغمبر) جو عورت تم سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث جدال کرتی اور خدا سے شکایت (رنج وملال) کرتی تھی۔ خدا نے اس کی التجا سن لی اور خدا تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا دیکھتا ہے (۱) جو لوگ تم میں سے اپنی...
سورة الحَدید
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے (۱) آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے (۲) وہ (سب سے ) پہلا اور (سب سے ) پچھلا اور...
سورة الواقِعَۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب واقع ہونے والی واقع ہو جائے (۱) اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں (۲) کسی کو پست کرے کسی کو بلند (۳) جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے (۴) اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں (۵) پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں (۶) اور تم لوگ تین قسم ہو...
سورة الرَّحمٰن
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(خدا جو) نہایت مہربان (۱) اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی (۲) اسی نے انسان کو پیدا کیا (۳) اسی نے اس کو بولنا سکھایا (۴) سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں (۵) اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں (۶) اور اسی نے آسمان کو بلند...
سورة القَمَر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
قیامت قریب آ پہنچی اور چاند شق ہو گیا (۱) اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے (۲) اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے (۳) اور...
سورة النّجْم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے (۱) کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں (۲) اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں (۳) یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے (۴) ان کو نہایت قوت والے نے سکھایا (۵)...
سورة الطُّور
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(کوہ) طور کی قسم (۱) اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے (۲) کشادہ اوراق میں (۳) اور آباد گھر کی (۴) اور اونچی چھت کی (۵) اور ابلتے ہوئے دریا کی (۶) کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا (۷) (اور) اس کو کوئی روک نہیں سکے گا (۸) جس...
سورة الذّاریَات
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
بکھیرنے والیوں کی قسم جو اُڑا کر بکھیر دیتی ہیں (۱) پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں (۲) پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں (۳) پھر چیزیں تقسیم کرتی ہیں (۴) کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ سچا ہے (۵) اور انصاف (کا دن) ضرور واقع ہو...
سورة قٓ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
قٓ۔ قرآن مجید کی قسم (کہ محمد پیغمبر خدا ہیں) (۱) لیکن ان لوگوں نے تعجب کیا کہ انہی میں سے ایک ہدایت کرنے والا ان کے پاس آیا تو کافر کہنے لگے کہ یہ بات تو (بڑی) عجیب ہے (۲) بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی ہو گئے (تو پھر زندہ ہوں گے ؟) یہ...
سورة الحُجرَات
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
مومنو! (کسی بات کے جواب میں) خدا اور اس کے رسول سے پہلے نہ بول اٹھا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بے شک خدا سنتا جانتا ہے (۱) اے اہل ایمان! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے اونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو...
سورة الفَتْح
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو فتح دی۔ فتح بھی صریح وصاف (۱) تاکہ خدا تمہارے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دے اور تمہیں سیدھے رستے چلائے (۲) اور خدا تمہاری زبردست مدد کرے (۳) وہی تو ہے جس نے مومنوں کے دلوں پر...
سورة محَمَّد
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جن لوگوں نے کفر کیا اور (اَوروں کو) خدا کے رستے سے روکا۔ خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے (۱) اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو (کتاب) محمدﷺ پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے اور وہ ان کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے ان سے ان...
سورة الاٴحقاف
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
حٰم (۱) (یہ) کتاب خدائے غالب (اور) حکمت والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے (۲) ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں میں ہے مبنی بر حکمت اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور کافروں کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ...