الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
دنیا میں ہر کمزور انسان بلکہ جان دار جو اپنی خدمت آپ نہیں کر سکتا وہ ہماری ہمدردیوں کا زیادہ محتاج ہے۔ بیماروں کی دیکھ بھال، ان کی غم خواری، تیمارداری اور ان کی خدمت گزاری کو عیادت اور بیمار پُرسی کہتے ہیں، یہ عیادت بقدر ہمت ہر تن درست پر فرض ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے بیماروں کی عیادت کی خاص تاکید...
چونکہ عناق کی محبت میرے دل میں تھی، میں نے رسول اللہ ﷺ سے اجازت چاہی کہ میں اس سے نکاح کر لوں، آپ خاموش ہو رہے۔ میں نے دوبارہ یہی سوال کیا پھر بھی آپ خاموش رہے اور یہ آیت اتری:
الزانیْ لا ینْکح الا زانیۃً اوْ مشْرکۃً والزانیۃ لا ینْکحھا الا زانٍ اوْ مشْرکٌ وحرم ذٰلک علی الْمؤْمنیْن ۔
زانی مرد...
رسول اللہ ﷺکے زمانے میں مشرکین مکہ کسی مسلمان کو گرفتار کرکے قیدخانہ میں ڈال دیتے تھے۔ مدینہ منورہ سے مسلمان مکہ مکرمہ جاکر مسلمان قیدی کو چھڑا لاتے جیسا کہ ترمذی شریف میں ہے کہ:
سیدنا مرثد بن ابومرثد مکہ سے مسلمان قیدیوں کو اُٹھا لایا کرتے تھے اور مدینہ منورہ پہنچا دیا کرتے تھے۔ عناق نامی ایک...
اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ۔
دین تو ہمدردی اور غم خواری کا نام ہے۔ یعنی جب کسی پر مصیبت پڑجائے تو اس کی مصیبت دُور کرنے کے لیے کوشش کرے۔ اگر کوئی مظلوم حق کی حمایت میں گرفتار ہوجائے تو اس کے چھڑانے کے لیے اور آزاد کرنے کے لیے کوشش کرنا اور آزاد کرانا بہت بڑی خیرخواہی اور اسلام میں اس کی بڑی اہمیت...
یہ کہہ کر ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو ساتھ لے کر واپس مکان پر تشریف لائے (شہر)۔ اپنی نیند اور آرام چھوڑ کر دوسروں کو آرام پہنچانا، امیرالمومنین ہو کر غریب مسافر کی خدمت میں جانا اور اپنی بیوی کو اس کام کے لیے لے جانا اور چولہا جلا کر کھانا پکا کر کھلانا، ایثار و ہمدردی کی بات ہے۔ رہتی دنیا تک ان...
وہ سب ضروری چیزیں لے کر امیرالمومنین رضی اللہ عنہ کے ساتھ چلیں۔ میدان میں پہنچ کر سیدہ ام کلثوم خیمہ میں تشریف لے گئیں اور دایہ کے کام کو انجام دینے لگیں۔ امیرالمومنین رضی اللہ عنہ نے چولہا جلاکر کھانا پکانا شروع کیا۔ ادھر امیرالمومنین رضی اللہ عنہ کھانا پکا کر فارغ ہوئے ادھر سیدہ ام کلثوم ولادت...
آپ رضی اللہ عنہ وہاں سے اُٹھ کرمکان پر تشریف لائے اور اپنی بیوی اُمّ کلثوم سے فرمایا: تمہارے لیے آج مقدر سے بڑے ثواب کی چیز ہاتھ آئی ہے اس کی قدر کرو۔ سیدہ ام کلثوم نے فرمایا: آخر کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: ایک گاؤں کی عورت میدان میں پڑی ہے، اس کو درد زِہ ہورہا ہے، اس کے پاس کوئی عورت اور کوئی...
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ایثار دنیا کو معلوم ہے، اپنے آرام کو چھوڑ کر دوسروں کو آرام پہنچاتے۔
ایک مرتبہ رات کو گشت کرتے کرتے ایک میدان میں پہنچ گئے۔ وہاں ایک خیمہ دیکھا جو پہلے نہیں تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ تحقیق حال کے لیے اس خیمہ کے پاس تشریف لے گئے تو دیکھا ایک صاحب خیمہ کے باہر مغموم بیٹھے...
اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جو کچھ گھر میں رکھا تھا سب لے آئے۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ابوبکر! گھر والوں کے لیے کیا چھوڑا؟ انہوں نے عرض کیا، ان کے لیے اللہ اور رسول ﷺ کو چھوڑ آیا ہوں، یعنی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نام کی برکت اور ان کی رضا جوئی اور خوشنودی کو چھوڑ آیا ۔
سیدنا عمر فاروق رضی...
یہی ایثار و ہمدردی ہے کہ ضرورت کے وقت بعض صحابہ اپنے گھر کی سب چیزیں اللہ کی راہ میں دے دیتے تھے اور گھر میں سوائے اللھ کے نام کے اور کوئی چیز بھی نہیں چھوڑتے تھے چنانچہ یہ واقعہ مشہور ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:
ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺنے صدقہ کرنے کا حکم فرمایا۔ اتفاقاً اس زمانے...
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی کو کسی شخص نے بکری کی سری ہدیہ کے طور پر دی۔ انہوں نے خیال کیا کہ میرے فلاں ساتھی زیادہ ضرورت مند ہیں، کنبہ والے ہیں اور ان کے گھر والے زیادہ محتاج ہیں، اس لیے ان کے پاس بھیج دی، ان کو ایک تیسرے صاحب کے متعلق یہی خیال پیدا ہوا اور ان کے پاس بھیج...
سنیے! سیدنا ابوجہم بن حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں یرموک کی لڑائی میں اپنے چچا زاد بھائی کی تلاش میں نکلا کہ وہ لڑائی میں شریک تھے اور ایک مشکیزہ پانی کا میں نے اپنے ساتھ لیا کہ ممکن ہے کہ وہ پیاسے ہوں تو پانی پلاؤں۔ اتفاق سے وہ ایک جگہ اس حالت میں پڑے ہوئے ملے کہ دم توڑ رہے تھے اور جان...
اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ۔
دین خیر خواہی ہے۔
یعنی ہر ایک کے لیے بھلائی چاہنا خواہ وہ پڑوسی ہو یا غیرپڑوسی، مسلم ہو یا غیرمسلم بلکہ انسان ہو یا جانور۔ ہر ایک کے ساتھ ہمدردی کرنا انسانیت کا بڑا جوہر ہے خواہ اس سلسلے میں جسمانی یا روحانی یا مالی کتنی ہی تکلیف برداشت کرنی پڑے مگر اس نیک عادت کو ہرگز...
بہرحال ہمسایہ کے بڑے حقوق ہیں۔
(۱) اسے کسی قسم کی تکلیف نہ دی جائے۔
(۲) نہ اس سے بے ہودہ گوئی کی جائے۔
(۳) خوشی کے وقت اس کو مبارک باد دی جائے۔ اس کی بیماری میں بیمار پُرسی کی جائے۔
(۴) مصیبت میں اس کی مدد کی جائے۔
(۵) اس کے عیبوں کو چھپایا جائے۔
(۶) اس کے بیوی بچوں کو بُری نگاہ سے نہ دیکھا...
یہ ہم پہلے بتاچکے ہیں کہ انسان مدنی الطبع ہے اس لیے سب کو چاہیے کہ بلا شر و فساد اور بغیر جنگ و جدال کے امن و امان کی زندگی بسر کریں۔ اسی لیے اللہ نے قرآن نازل کیا ہے کہ لوگ اس کی ہدایتوں پر عمل کریں تو دنیا میں فساد کا نام بھی سننے میں نہ آئے۔ اللہ دا نے امن کے قائم کرنے کے لیے جو احکام نازل...
پڑوسی کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اس کا دوسرا پڑوسی بغیر اس کی مرضی و اجازت کے اپنا مکان و زمین فروخت نہیں کرسکتا ہے اور اگر بغیر اجازت کے بیع کردے گا تو یہ بیع باطل ہوگی۔ اس کو شرعی محاورے میں ’’شفعہ‘‘ کہا جاتا ہے۔
رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
اَلْجَارُ اَحَقُّ بِشُفْعَتِہٖ یُنْتَظَرُبِھَا اِنْ کَانَ...
بُرائی بُرائی ہے جہاں بھی ہو اور گناہ گناہ ہے جہاں پر بھی سرزد ہو، لیکن اگر وہ بُرائی اور گناہ اس جگہ پر ہو جہاں لازمی طور پر نیکی ہونی چاہیے تھی تو ظاہر ہے کہ اس گناہ اور بُرائی کا درجہ عام گناہوں سے بدرجہا زیادہ ہے، بدقسمت انسان چوری ہر جگہ کرسکتا ہے مگر ظاہر ہے کہ پڑوسی کے مکان میں چوری کرنا...