• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ساجد تاج

    احسان

    (۲) اور آپ نے فرمایا: مَنْ مَشٰی فِیْ حَاجَۃِ اَخِیْہِ حَتّٰی یُثْبِتَھَا لَہٗ اَظَلَّہٗ عَزَّوَجَلَّ بِخَمْسَۃٍ وَّسَبْعِیْنَ اَلْفَ مَلَکٍ یُصَلُّوْنَ لَہٗ وَیَدْعُوْنَ لَہٗ اِنْ کَانَ صَبَاحًا حَتّٰی یُمْسِیَ وَاِنْ کَانَ مَسَائً حَتّٰی یُصْبِحَ وَلَا یَرْفَعُ قَدَمًا اِلَّا حَطَّ اللہُ...
  2. ساجد تاج

    احسان

    دراصل دوسروں کے ساتھ احسان اور بھلائی کرنا گویا اپنے ساتھ بھلائی کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِہٖ وَمَنْ اَسَآئَ فَعَلَیْھَا۔ (جاثیہ:۱۵) جس نے اچھا کام کیا اس نے اپنی بھلائی کی اور جس نے برائی کی اس نےاپنا برا کیا۔ دوسروں کے ساتھ احسان کرنا اور اس کی تکلیفوں کو...
  3. ساجد تاج

    احسان

    اس سے زیادہ اور کیا درجہ ہوسکتا ہے کہ احسان کرنے والا اللہ کا محب ہوتا ہے اور عفو و درگزر کردینا احسان کا ایک اونچا درجہ ہے۔ اس احسان اور درگزری کی تاکید ہے۔ فرمایا: وَلْيَعْفُوْا وَلْيَصْفَحُوْا۝۰ۭ اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ يَّغْفِرَ اللہُ لَكُمْ۝۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۝۲۲ (نور:۲۲) اور چاہیے...
  4. ساجد تاج

    احسان

    قصور وار کے قصوروں کو معاف کردینا اور درگزر کردینا اور ان کے مقابلہ میں غصہ کو پی جانا ایک احسان ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے اور ایسے لوگ جنت کے مستحق لوگوں میں سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَسَارِعُوْٓا اِلٰى مَغْفِرَۃٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُھَا السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ۝۰ۙ اُعِدَّتْ...
  5. ساجد تاج

    احسان

    احسان اللہ تعالیٰ تم کو احسان اور نیکی کرنے کا حکم دیتا ہے کہ تم نیکی اور لوگوں کے ساتھ بھلائی کرو۔ احسان کے لغوی معنی اچھا کام کرنے اور کسی کام کو اچھے طریقے سے کرنے کے ہیں۔ اردو میں احسان جود و سخاوت اور کرم کو کہتے ہیں۔ یہ بھی ایک اچھا اور نیک کام ہے۔ احسان اور نیکی و بھلائی کے بہت سے افعال...
  6. ساجد تاج

    مکارم اخلاق اور محاسن اعمال کی دعوت

    مکارم اخلاق اور محاسن اعمال کی دعوت امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک واقعہ منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی مکرم ﷺ کو حکم دیا کہ قبائل عرب کے پاس جائیں۔ ایک سفر میں سیدنا علی اور سیدنا ابوبکررضی اللہ عنہما رسول اکرم ﷺ کے ساتھ تھے۔ اس دفعہ مختلف قبائل کا دورہ کرتے ہوئے شیبان بن...
  7. ساجد تاج

    تعلیم کتاب:

    جمالِ حسنِ قرآں نور جاں ہر مسلماں ہے قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے نظیر اس کی نہیں ملتی جہاں میں ڈھونڈ کر دیکھا بھلا کیوں کر نہ ہو یکتا، کلام پاک رحماں ہے
  8. ساجد تاج

    تعلیم کتاب:

    تعلیم کتاب: لفظ تعلیم میں کتاب کی بتدریج تعلیم وتربیت کا مفہوم ملتا ہے ۔ جس میں ماحول ومواقع اور مکمل کتاب کی تعلیم حاصل کرنا اورکرانا ہے نہ کہ اس کے بعض حصوں یا سورتوں کی تعلیم ۔ اورنہ ہی ایک ہی ہلے میں سارے قرآن مجید کی تعلیم اس سے مراد ہے۔مکمل کتاب کا بتدریج سیکھنا ایمان ، یقین، اخلاص، عمل،...
  9. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    فوائد علوم قرآن فوائد علوم قرآن: علوم القرآن کے بے شمار فوائد ہیں۔ مثلاً: رسم قرآن کا علم بتاتا ہے کہ قرآن کی تحریر بتدریج اپنے کمال تک کن کن مراحل سے ہوکر پہنچی۔اس کی تشکیل کب او رکیسے ہوئی؟ اسی طرح احزاب، منازل ، اجزاء اور ہر سورۃ کے نام وغیرہ کب ، کیوں او رکیسے متعین ہوئے ۔ مصحف قرآنی کے...
  10. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    علوم قرآن علوم قرآن تعریف علوم قرآن : قرآن مجید میں واقع مختلف مباحث، مثلاً:نزول قرآن، وحی کا بیان، جمع اور تدوین، محکم ومتشابہ آیات، مکی و مدنی سورتیں، اسباب نزول، قرآن کے الفاظ کی تفسیروترجمہ، ان کی اغراض و خصوصیات ،وغیرہ سے متعلق تفصیلی گفتگو کو’’علوم القرآن‘‘ کہتے ہیں۔ ان کا مقصد...
  11. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    متفقہ رائے: متفقہ رائے: ہر دور کے علماء کی یہ متفقہ رائے رہی ہے کہ مرتب مصحف کے مطابق ہی تلاوت ہونی چاہئے یعنی ایک آیت کے بعد دوسری آیت یا ایک سورت کے بعد دوسری سورت تلاوت کرنی چاہئے۔یادبھی اسی طرح کیا جاتا ہے۔نیز کتابت بھی اسی ترتیب سے ہونی چاہئے۔ مستقبل کی ضروریات مد نظر رکھتے ہوئے قرآن مجید...
  12. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    مصحف مرتل: مصحف مرتل: قرآن کریم کو ترتیل سے تلاوت کرکے ریکارڈنگ کرنے کا یہ منصوبہ ،استاذ لبیب سعید کی سربراہی میں ۱۴؍ رمضان ۱۳۷۹ھ کو قاہرہ میں پہلے اجلاس میں طے ہوا۔تاکہ لوگوں کو قراءت قرآن کے صحیح نطق کی تعلیم ہو اور صحیح تلفظ کان میں پڑے۔اور شاذ قرائتوں سے چھٹکارا ملے۔ چنانچہ محرم ۱۳۸۱ھ میں...
  13. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    طباعت قرآن: طباعت قرآن: ابتداء میں جب تک پریس ایجاد نہ ہوا تھا۔ قرآن کریم کے تمام نسخے قلم سے لکھے جاتے تھے۔ پریس ایجاد ہونے کے بعد سب سے پہلے سن ۱۵۳۰ء میں اٹلی کے شہر’’البندقیة‘‘ میںقرآن طبع ہو امگر کلیسا اسے برداشت نہ کر سکا اور اسے ضائع کرنے کا حکم دیا۔ پھر ۱۶۹۷ء اور۱۶۹۸ء میں جرمنی اور...
  14. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    سپارے سپارے: قرآن کی ایک اور تقسیم پاروں کے اعتبار سے بھی کی گئی۔ یہ تقسیم کس نے کی، نام متعین نہیں ہوسکا۔ لیکن یہ تقسیم ایسی عجیب سی ہے جس میں معنی او رسلسلہ کلام کا خیال نہیں رکھا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات پارہ بالکل ادھوری بات پر ختم ہو جاتا ہے۔اس لئے یہ تقسیم پسند نہیں کی گئی۔ ایک رائے...
  15. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    رکوع رکوع: رکوع کی علامت ’’ع‘‘ ہے جو حاشیہ پر لکھی جاتی ہے۔ رکوع کی علامت کا آغاز دور صحابہؓ کے بعد ہوا۔ایک رائے کے مطابق یہ تقسیم حجاج بن یوسف نے کی۔ یہ علامت اس جگہ لگائی گئی جہاں سلسلہ کلام ختم ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ معنی کو بھی مدنظر رکھاگیا۔ لہٰذایہ تقسیم بہت حد تک صحیح ہے۔ اس علامت کا مقصد...
  16. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    سورت: سورت: اسے عربی میں تاء مربوطہ کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ جس کی جمع سُوَر آتی ہے۔ اس لفظ کو دو حیثیتوں سے بولا جاتا ہے: ۱۔ السُّؤْرَۃ: ہمزہ کے ساتھ۔ جو أَسْأَرَ سے مشتق ہے۔ جس کا معنی ہے: أَبْقٰی۔ باقی رہنے والا۔ السُّؤْرُ: باقی ماندہ۔ پانی جو پی کر برتن یا گلاس میں چھوڑ دیا جائے۔ اسے یہ نام اس...
  17. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    اخماس اور اعشار: اخماس اور اعشار: ابتداء میں قرآن میں اخماس اور اعشار کی علامات بھی لگائی جاتیں۔ اخماس سے مراد یہ تھی کہ ہر پانچ آیات کے بعد حاشیہ پر لفظ ’’خماس‘‘یا ’’خ‘‘لکھ دیتے تھے جبکہ ہر دس آیتوں کے بعد ’’عشر‘‘یا ’’ع‘‘لکھ دیتے تھے۔ جو رمز (Abbreviation) تھے۔(مناہل العرفان ۱؍۳ ۴۰) ایک...
  18. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    معنی اور تلاوت کے اعتبار سے تقسیم: معنی اور تلاوت کے اعتبار سے تقسیم: معنوی اعتبار سے قرآن ،آیات اور سورتوں پر مشتمل ہے۔اور تلاوت کے اعتبار سے اسے کئی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے مثلًااحزاب ،رکوع،سیپارے،اخماس،اعشار وغیرہ۔ یہ تقسیم ایسی خصوصیت ہے جس میں دنیا کی کوئی اور کتاب اس کے ہم پلہ...
  19. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    تحسین حروف کی کوشش: تحسین حروف کی کوشش: عجمی مسلمانوں کوقرآن سیکھنے کا بہت شوق تھا۔ ان کی قراءت میں جہاں اعرابی غلطیاںہوئیں وہاں حروف کی پہچان میں زبردست غلطیاں ہونے لگیں۔ صاد کو ضاد، اور عین کو غین یا دال کو ذال کی جگہ پڑھا جانے لگا ۔اسی طرح فتحہ، ضمہ اور کسرہ بھی اپنی مقداریکساں نہ رکھ سکا۔...
  20. ساجد تاج

    جمع قرآن اور اس کی تدوین

    احزاب یا منازل : احزاب یا منازل : صحابہؓ کا معمول تھا کہ تہجدمیں قرآن کی تلاوت کیا کرتے اور ہفتہ میں ایک بارقرآن ختم کیا کرتے ۔ اس مقصد کے لئے ان کی روزمرہ تلاوت کی ایک مقدار مقرر تھی۔ جسے’’حزب ‘‘یا ’’منزل‘‘کہا جاتا تھا۔ احادیث سے ثابت ہے کہ قرآن پاک میں احزاب کی تقسیم خود نبی اکرم ﷺ نے کی...
Top