الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تعلیم وسماعت حدیث:
سولہ برس کی عمر میں آپ نے حدیث کی سماعت شروع کی۔ امام ابویوسفؒ کے حلقہ درس میں بیٹھے۔ ۱۸۰ھ میں سب سے پہلا حج کیا۔ پھرحجاز آمد ورفت رہی اور علماء حجاز سے علم سیکھتے رہے۔ ۱۹۶ھ میں یمن جاکر امام عبد الرزاق الصنعانی ؒسے احادیث سنیں۔ یہاں امام یحییؒ بن معین اور اسحق بن راہویہؒ...
امام احمد بن حنبلؒ(۱۶۴۔۲۴۱ھ)
ابو عبد اللہ الشیبانی، بغداد میں ربیع الاول ۱۶۴ھ میں پیدا ہوئے۔ اپنے دور کے سب سے بڑے عالم حدیث، مجتہد تھے۔ سنت نبوی سے عملی وعلمی لگاؤ تھا اس لئے امت سے امام اہل السنۃ کا لقب پایا۔ زہد واستغناء ایسا مثالی تھا کہ جذبہ جہاد سے ہر وقت معمور رہتے۔ آپ کے والد محترم بھی...
وفات:
امام ابن حجر عسقلانی لکھتے ہیں کہ امام شافعی رحمہ اللہ کو آخری عمر میں بواسیر کی سخت شکایت ہوگئی تھی۔ ایک مشہور واقعہ یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ فتیان بن ابی السمح جو متصلب مالکی تھے انہوں نے ایک مناظرے میں امام محترم سے علمی شکست کھائی تھی۔ مگر انہوں نے بعد میں موقع پاکر رات کے اندھیرے...
تقابلی جائزہ:
عبادات وغیرہ کے متعلق ذیل میں ایک تقابلی جائزہ پیش کیا جارہا ہے ۔ تاکہ طلبہ دونوں مذاہب کے مسائل کو علیحدہ علیحدہ جان لیں اور اس اختلاف کو بآسانی سمجھ سکیں:
حنفی مسائل:
٭… وضوء بغیر نیت اور بغیر ترتیب کے جائز ہے۔
٭ …کھجور کے شیرہ سے جب پانی نہ ہو تو وضوء جائز ہے۔
٭ … وضوء و...
تبصرہ:
ہم اوپر پڑھ آئے ہیں کہ امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک صرف رخصتیں تلاش کرنا بھی فسق نہیں تو حق کی طلب اور نصوص شریعت کی بالا دستی کے لئے مختلف مذاہب کی باتیں اور مسائل اختیار کرنا کیسے غلط ہوگا۔؟ تلفیق کے بارے میں یہ شدت جو شوافع اور دیگر فقہاء میں نظر آرہی ہے کہیں: {وقالواکونواہوداأونصاری...
بعض مشہور فقہی اصطلاحات
کتب شافعیہ میں بعض ذیلی مصطلحات بار ہا مستعمل ہوئی ہیں۔
۱۔ مفتی:
جب مفتی امام محترم کے کسی مسئلہ کے بارے میں دو قول پائے تو مفتی کے لئے یہ لازمی ہوگا کہ ان دو میں اسے اختیار کرے جسے سابق فقہاء مذہب نے ترجیح دی ہو۔ ورنہ وہ توقف کرے۔ جب مسئلہ مجتہد شوافع کے ہاں متعدد...
مشہور شافعی کتب:
یہ وہ کتب ہیں جن پر شافعی مسلک قائم ہے۔
۱۔ الرسالہ:
اصول فقہ میں یہ سب سے پہلی کتاب ہے جو امام محترم نے لکھی۔ تالیف کی وجہ یہ بنی کہ امام شافعیؒ نے محسوس کیا کہ فقہاء کرام کے ہاں طریقہ استنباط غیر واضح اور غیر معین سا ہے۔ اس لئے یہ کتاب لکھی جس میں کتاب وسنت کی نصوص، ناسخ...
فقہ شافعی کے اصول:
امام محترم نے اپنی کتاب الرسالہ لکھی جو اصول فقہ اور اصول حدیث کی اولین، نفیس اور اساسی کوشش قرار پائی۔ یہ اصول آج تک مسلمہ ہیں اور اصول فقہ میں بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔
استدلال میں اصل حیثیت کس کی؟
امام محترمؒ نے احکام ومسائل میں استدلال کے چند درجات پر رائے دی ہے جس سے...
تلامذہ:
ان کی صحیح تعداد کا تعین کرنا تو مشکل ہے البتہ کچھ ممتاز افراد کے تعین سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ امام محترمؒ جیسی ذی علم شخصیت سے کن مشاہیر واکابرین نے استفادہ فرمایا۔ امام ابن حجر عسقلانیؒ لکھتے ہیں: ان میں امام ابوعبد اللہ الحمیدیؒ (م۲۱۹ھ)مکہ کے رہنے والے، حافظ حدیث اور عظیم فقیہ،...
فکرمیں تبدیلی:
بغداد میں رہتے ہوئے امام شافعی نے ایک کتاب الحُجَّۃُ لکھی جس میں امام محترم نے اپنے قدیم نقطہ نظر کا خوب دفاع کیا اور جس میں اہل الرائے پر سخت نکیر کی اور یوں اہل عراق نے انہیں ناصر الحدیث کا خطاب دیا۔ اس قیام کے دوران اہل الرائے کی کتب کا گہرائی سے مطالعہ بھی فرماتے رہے۔ اور...
رحلہ برائے علم:
بعدازاں یمن تشریف لے گئے یہاں قبیلہ ہذیل میں رہ کر تیر اندازی، لغت، شاعری، تاریخ، انساب، نحو اور علم فراست جیسے علوم سیکھ کر ان میں کمال حاصل کیا۔ دس ہزار اشعار غرائب سمیت یاد کئے۔ عربی زبان میں ایسا درک پایا کہ مبرد، جاحظ،ابو العباس ثعلب، ابومنصور ازہر، ابو سلیمان خطابی اور...
اساتذہ:
مفتی مکہ مسلم ؒبن خالد زنجی نے اس ذہین وذکی اور قوت حفظ سے مالا مال بچے کو تین برس تک اپنے علم فقہ وحدیث سے مستفید فرمایا۔ بعد میں اپنے استاذ کا خط لے کرمدینہ امام مالکؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے جنہوں نے ان کی گفتگو اور ذوق علمی سے متأثر ہو کر قبول فرمالیا۔تین برس امام مالکؒ کی خدمت میں...
امام شافعیؒ(۱۵۰۔۲۰۴ھ)
نام اور بچپن:
آپ کا نام محمد بن ادریس ہے۔ قریشی النسب تھے، شافع ان کے جد اعلی تھے جن کی طرف نسبت سے آپ شافعی کہلائے۔ غزہ میں رجب ۱۵۰ھ میں پیدا ہوئے۔ان کے والد پہلے ہی فوت ہوچکے تھے۔ دو سال کے تھے کہ والدہ انہیں یمن اپنے قبیلہ ازد میں لے آئیں جہاں امام شافعیؒ نے اپنا بچپن...
وفات:
امام محترمؒ کو اللہ تعالیٰ نے خدمت دین کا بھر پور موقع دیا۔ ۹۳ھ میں پیدا ہوئے ۔ ۱۱۷ھ میں مسجد نبوی کی مسند درس پرتشریف فرما ہوئے۔ باسٹھ سال تک علم ودین کی خدمت کی۔ ۸۱سال کی عمر میں ہی طبیعت میں ضعف وناتوانی آچکی تھی۔ تسلسل سے مسجد نبوی میں آنا، غم وشادی کی تقریبات میں جانا سب موقوف ہوگیا...
چند مالکی اصطلاحات
۱۔ائمہ:
ان سے مراد ابو القاسم بن محرز(م: ۴۵۰ھ)، متاخرین میں قاضی عیاض بن موسیٰ یحصبی (پیدائش : م ۴۷۶ھ) اور متقدمین میں عبد العزیزبن ابی سلمہ(م: ۱۸۴ھ) ہیں۔(کشف النقاب از ابن فرحون مالکی: ۱۷۶)
۲۔الأخوان:
سے مراد مطرف بن عبد اللہ (م: ۲۲۰ھ) اور عبد الملک بن عبد العزیز المعروف...
فقہ مالکی کے ا صول :
امام مالکؒ کے فقہی منہج کامبدا اہل حجاز کا وہ منہج ہے جس کا آغاز امام سعید بن المسیبؒ نے کیا تھا۔نیز اپنی کتب میں بھی اسے اجاگر کیا ہے۔ قاضی عیاض ؒ نے ان فقہی اصولوں کی تفصیل دی ہے جن پر امام مالکؒ اعتماد کرتے تھے۔ ان کے نزدیک وہ اجتہاد ۔۔۔جس پر عمل ہو سکے اور جو شریعت کے...
امام مالکؒ کے شاگرد :
امام مالک کی شاگردی کا حلقہ بہت وسیع تھا۔ مدینہ منورہ جو مسلمانوں کا مرکز عقیدت ہے دنیا بھر سے آنے والے مسلمان نہ صرف امام مالک ؒ کے حلقہ درس میں بیٹھے بلکہ ان کے شاگرد بن کر موطأبھی پڑھ گئے جن کی روایت اپنے اپنے ملکوں میں جاکر انہوں نے پھیلائی۔ ان تلامذہ میں مصری، اندلسی،...
۲۔ المُدَوَّنَۃُ:
یہ فقہ مالکی کی دوسری مشہور کتاب ہے۔ اس میں ان سوالوں کے جوابات جمع کئے گئے ہیں جو امام مالکؒ سے پوچھے گئے تھے۔ پھر انہیں ان کے شاگردوں نے مرتب کرکے کتابی شکل دے دی۔ امام سحنونؒ نے اس کتاب کومرتب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بعض مقامات پر ان آثار سے بھی احتجاج کیا جو ابن وہب...
شہرت کتاب:
امام محترمؒ کی زندگی میں ہی اس کتاب کو ایسا عروج ملا کہ خلیفہ ہارون نے اس کتاب کو بطور ایک قانون کے اپنی خلافت میں نافذ کرنا چاہا اور اسے ایک آئینی حیثیت دینا چاہی کہ اسی کے مطابق تمام علماء وفقہاء فتوے دیں مگر امام محترم نے فرمایا: کہ یہ میرا علم ہے جب کہ عالم اسلام میں بے شمار اہل...
فقہ مالکی کی اہم کتب :
۱۔ موطا امام مالکؒ:
یوں مسلسل باسٹھ سال تک مسجد نبوی میں اپنی فقہی ، حدیثی، اور تدریسی مخلصانہ خدمات انجام دیں۔ اس عرصے میں اپنی معروف کتاب موطأ لکھی اورکئی بار نقد ونظر سے گذاری ۔ بارہا اس میں ترمیم ، حک واضافہ کے مراحل آئے۔ جب امام محترمؒ نے اس کا آغاز کیا تو کسی شاگرد...