الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تدریس وعلمی وقار:
بارہ برس مسلسل اپنے استاذامام نافع ؒکی صحبت سے فیض یاب ہوئے۔ ان کی وفات کے بعد امام مالکؒ ۱۱۷ھ میں مسند تدریس پر بیٹھے اور جس جاہ وجلال کی محفل سجائی وہ علم اور علماء کی شان کو ظاہر کرتی تھی۔ تمام مجلس پر ایک مقدس سکوت طاری ہوتا کتاب کا ورق الٹنے سے طلبہ ڈرتے تھے کہ مبادا اس...
اساتذہ:
شیوخ میں امام مالکؒ کا انتخاب بھی قابل تحسین ہے ہر چمکتی چیز کو سونا سمجھ کر اس کے خریدار نہیں بنتے تھے۔ بلکہ جو اہل ہوتا اسی سے علم کی پیاس بجھاتے۔ تحدیث نعمت کے طور پر کہا کرتے کہ میں کبھی کسی غیر فقیہ یعنی سفیہ کی صحبت میں نہیں بیٹھا۔ کبھی فرماتے: اس صحن مسجد کے ستونوں کے پاس میں نے...
امام مالک ؒ بن انس(۹۳تا ۱۷۹ھ)
دوسرے بڑے امام ہیں ۔ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ دادا، چچا اور والد غرضیکہ پورا خانوادہ حدیث رسول کا خادم وعالم تھا۔ مدینہ منورہ میں تو ویسے ہی فقہاء وعلماء کی کثیر تعداد تھی۔ اس لئے یہ خوش قسمتی انہی کے حصے میں آئی کہ بچپن سے ہی وہ انہی کے چشمہ فیض سے اپنی پیاس...
بعض دعوئوں کا ضعف:
۱۔ امام سرخسیؒ نے المَبْسُوط کی ابتداء میں اور الموفق بن احمد المکی نے مَنَاقِبُ اَبِی حَنیفہَؒ میں یہ بات بڑی شدومد سے لکھی ہے کہ سب سے پہلے فقہ کی تدوین امام ابوحنیفہؒ نے فرمائی۔ مگر سرخسیؒ کسی کتاب کا ذکر نہ کرسکے اور نہ ہی ابواب ومسائل کا۔ جب کہ آخر ا لذکر نے بعض ابواب...
تاریخی اعتبار سے اگر اس فقہی مجلس کا جائزہ لیں تو پتہ یہ چلتا ہے کہ اس عظیم فقہی فورم کوامام ابوحنیفہؒ نے ۱۲۱ھ میں تشکیل دیا۔کیونکہ امام محترم اس کے تیس برس بعد یعنی ۱۵۰ھ میں فوت ہوگئے تھے۔جس کے ارکان میں امام محمدؒ بھی تھے جو ۱۳۵ھ میں پیدا ہوئے۔ امام محمدؒ کی پیدائش سے چودہ سال قبل فورم کی...
ایک تحقیق طلب معاملہ:
امام ابوحنیفہ ؒ بلاشبہ اپنے وقت کی ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے۔ جن کی فکرکو ان کے شاگردوں نے بڑی عرق ریزی اور محنت کے بعد منظم ومربوط کیا۔ جو ان کی پہچان بنی اور یہی ان کی امامت کی دلیل ہے۔ مگر کچھ مبالغہ آمیزباتیں امام محترمؒ کے بارے میں کہی گئیں جو آج کے تحقیقی دور میں...
وفات:
خلافت اموی کے بعد علویوں اور عباسیوں کے مابین جو سیاسی وانتقامی آگ بھڑکی تو امام محترمؒ نے اس موقع پرمحمد نفس ذکیہ کے بھائی ابراہیم کا مالی، سیاسی اور اخلاقی ساتھ دیا۔ ان کی ہمت بندھائی اس لئے کہ امام محترم عباسیوں کی ابتدائی بے اعتدالیوں کو دیکھ کر مسلمانوں کے مستقبل سے خائف تھے۔ عباسی...
فقہاء احناف اور ائمہ کے مابین اختلاف کی صورتیں:
علامہ ابوزید الدبوسی(م:۴۳۰ھ) نے اپنی کتاب تَأْسِیْسُ النَّظَرِ میں ائمہ احناف اور دیگرفقہاء کے مابین اصولی اختلافات کی متعدد صورتیں بیان فرمائی ہیں جن میں چند ایک درج ذیل ہیں:
۱۔ امام ابوحنیفہؒ اور صاحبین میں اختلاف
۲۔ امام ابوحنیفہؒ ، امام...
فقہ حنفی کی چند اصطلاحات:
مفتٰی بہا:
ہر دور میں پیش آمدہ مسائل پر تخریج ، فقہ حنفی کی ضرورت رہی ہے اور رہے گی۔ فروع اور چند اصولوں کی بنیاد پر کی گئی یہ کوششیں اصحاب تصحیح اور اصحاب تخریج کی ذمہ داری ٹھہری۔ چنانچہ جو نئے فروعی یا مفروضہ مسائل ان اصحاب کی نظر سے گذرے وہ مفتیٰ بہا کہلائے۔ جس سے...
ان اصولوں کو دیکھ کر ایک معتدل قاری یہ ضرور باور کرتا ہے کہ متقدم علماء احناف حریت فکر کے قائل تھے۔ان کے نزدیک تلفیق کرنا نعوذ باللہ یہودیوں یا عیسائیوں سے کوئی بات لینا نہ تھا اور نہ ہی اس کی اجازت لینا تھا۔بلکہ دین کے یہ سب ممتاز علماء ہی تھے جن کے علم سے مستفید ہونا مقصود تھا۔ ممتاز ترین...
٭۔ تلفیق:
تلفیق کا اہم مسئلہ کتب فقہ میں زیربحث آیا ہے۔ طلبہ دین اسے اچھی طرح جانتے ہیں۔جس سے مراد ہے کہ کیاایک مذہب کا عام وخاص شخص دوسرے مذہب کے مسائل اختیار کرسکتا ہے یا نہیں؟اس عمل کو فقہاء تلفیق کہتے ہیں۔ احناف کے ہاں اس کی دو قسمیں ہیں۔ تلفیق مذموم اور تلفیق محمود۔
تلفیق مذموم:
دوسرے...
ضابطے:
… اگر امام ابوحنیفہؒ اور ان کے دونوں شاگردوں یعنی امام ابویوسفؒ اور امام محمدؒ کسی مسئلہ میں متفق الرائے ہیں تو بعد کے مفتی حضرات اسی اتفاقی قو ل کے مطابق ہی فتویٰ دیں گے۔
… اور اگر ان کے مابین اختلاف ہے تو بعض ائمہ احناف کے نزدیک سب سے اولین حیثیت امام ابوحنیفہؒ کے قول کی ہوگی ورنہ...
نمایاں خدوخال:
٭۔ علماء احناف کی آراء:
پہلی رائے:
امام محترم ؒسے منسوب یہ فقہ اگرچہ عام طور پر فقہ حنفی کہلاتی ہے لیکن درحقیقت وہ چار شخصوں یعنی امام ابوحنیفہؒ، امام زفرؒبن ہذیل(۱۱۰۔۱۵۸)، قاضی ابویوسفؒ اورامام محمدؒ بن حسن الشیبانی(۱۳۲۔۱۸۹) کی آراء کا مجموعہ ہیں۔ قاضی ابویوسفؒ، وامام محمدؒ...
شروح:
دوسری کتب، کتبِ شروح کہلاتی ہیں جن میں کتب متون کی شرح لکھی گئی ہے۔ شرح کی کتب متون سے بعد کا درجہ رکھتی ہیں۔ اس لئے کہ ان میں متاخر مشایخ کے اپنے اقوال واختیارات ہیں جن کے موافق انہوں نے فتوے دیے۔
مسائل النوادر:
امام محمدؒ کی دوسری کتب کا نام ہے جنہیں غیر ثقہ راویوں نے روایت کیا ہے۔ ان...
فقہ حنفی کی مشہور کتب :
اقسام و تعارف: فقہ حنفی کی وہ کتب جو اساسی حیثیت رکھتی ہیں ان کی دو اقسام ہیں۔
۱۔ متون ۲۔ شروح
متون:
متأخر فقہاء کرام کی یہ اصطلاح ہے۔ یہ متون بہت مختصر ہیں جن میں صرف امام ابوحنیفہؒ، امام ابویوسفؒ اور امام محمدؒ کے اقوال درج ہیں۔ انہی اقوال یا کتب کو ظاہر...
کتاب اللہ :
سب سے اولین حیثیت قرآن مجید کی ہے۔فقہی استنباط اگر قرآن پاک سے ہو سکتا ہے تو سرآنکھوں پہ ورنہ سنت رسول کی طرف رجوع کیا جائے گا۔
سنت رسول اللہ :
سنت رسولؐ دوسرے نمبر پر ہے جس میں خصوصاً خبر واحد کی قبولیت کے لئے چند ذیلی شرائط ہیں:
… خبر واحد کو قبول کرنے سے قبل عمومات قرآن اور...
فقہ حنفی کے اصول:
یہ وہ اصول ہیں جن کی نسبت امام محترمؒ کی طرف کی جاتی ہے۔ گو ان کی سند میں کلام ہے :
أَخُذُ بِکِتَابِ اللّٰہِ إِذَا وَجَدْتُّہُ، فَمَا لَمْ أَجِدْہُ فِیہِ أَخَذْتُ بِسُنَّۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ وَالآثَارِ الصِّحَاحِ عَنْہُ الَّتِی فَشَتْ فِی أَیْدِی الثِّقَاتِ، فَإِذَا لَمْ...
تلامذہ:
آپ کے شاگردوں میں قابل ترین شاگرد امام ابویوسف ؒ تھے جو بعد میں ہارون الرشید کے زمانہ میں چیف جسٹس بھی رہے انہوں نے اپنے استاد محترم کے نہ صرف افکار وخیالات وعلمی کمالات کو ہر اہم فیصلہ ومقام پر ترجیح دی بلکہ انہیں قلمبند کرکے بام عروج تک پہنچایا۔ اور یوں ایک قول زبان زد عام ہوا ...
ایک نکتہ:
امام محترم کی ذات علم کا ایک پہاڑ ، امام وقت اور فقاہت کے منصب جلیلہ کے مقام پر فائز تھی۔ تقریباً تمام ائمہ فقہاء نے امام عالی مقام کو فقہاء کا سرخیل تسلیم کیا ہے۔ مگر ایک سوال کا جواب ہمیں اس وقت تک معلوم نہیں ہو سکتا جب تک ہم امام محترمؒ کے شاگردوں کی فقہی کاوشوں اور اصولوں کو نہ پڑھ...
اساتذہ:
مشہور فقیہ حمادؒ بن ابی سلیمان (م۔۱۲۰ھ)سے فقہ کی تکمیل کی اور جلد ہی فقہی دنیا میں نام پیدا کرلیا۔ امام ابراہیم نخعیؒ(م۔۹۵ھ) جو تابعی ہیں حمادؒکے استاد تھے۔ امام ابوحنیفہؒ…بقول امام شاہ ولی اللہ دہلوی… امام ابراہیم نخعیؒ کے علم وفضل اور فقہی کمالات کے معترف اور مداح تھے اور انہی سے...