• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    علم قراء ا ت

    باب:10 علم قراء ا ت لغت میں: قراء ۃکی جمع قراء ات ہے۔اور یہ قَرَأَ یَقْرَأُ سے مصدر ہے۔مزید مصادر قرآن وقُرء بھی ہیں۔ قُرء ٌعربی میں جمع کرنا اور اکٹھا کرنے کے معنی میں ہے۔ جیسے: قَرَأتُ الْمَاءَ فِی الْحَوْضِ۔ میں نے حوض میں پانی جمع کرلیا۔ قِراء ۃ نام اس لئے رکھا گیا ہے کہ قارِئ ایک حرف کو...
  2. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    قراء ت اور حروف میں فرق: ٭… علماء کہتے ہیں کہ حرف میں لفظ ایک ہوتا ہے مگر اس کے پڑھنے یعنی قراء ت کی متعدد صورتیں ہوتی ہیں۔ ٭…رسول اللہ ﷺ کی قراء ت رب کریم کے حکم کے مطابق تھی جو کچھ نازل ہوتا آپ ﷺاسے صحابہ کو پڑھ کر سناتے۔ کبھی کبھی وحی کے الفاظ کو متعدد صورتوں میں بولتے اور اداء فرماتے۔ جن...
  3. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    فوائد: ان احادیث سے معلوم ہو تا ہے کہ سبعہ حروف پر قراء ت مدینہ منورہ میں ہی تھی کیونکہ ہشام بن حکیم فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوئے تھے۔ ان کی قراء ت وہی ہو گی جو خود رسالتمآب ﷺ اپنے آخری مدنی دور میں کیاکرتے تھے۔ اس کی مزید شہادت جناب جبرئیل ؑ کا آپ کے پاس بنو غفار کے پنگھٹ کے پاس آ کر...
  4. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    سنت رسول بھی یہی ہے کہ آپ ﷺ نے ایسے قبائلی افراد کو مجبور نہیں کیا بلکہ ان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور کھلے ذہن کا مظاہرہ کیا جس سے وہ قریشی لہجہ سے محبت کرنے لگے۔ آپ ﷺ کے پاس ایسے قبیلہ کے لوگ آئے جو الف لام تعریف کی بجائے م بولتے۔ انہوں نے سوال کیا: أَمِنَ امْبِرٍّ امْصِیِامِ فِی امْسَفَرِ؟ آپ ﷺ...
  5. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    قرآنی علوم کو اگر ہم کھنگالیں تو ممکن ہے اس حدیث کے چھپے راز مزید کھل جائیں۔ فصل ووصل کا باب ہو یا وقف واعراب کا یا دیگر ابواب قراء ت ان میں مزید تحقیق اس حدیث کے مفاہیم کے کئی سربستہ راز کھول سکتے ہیں۔آخر کلام اللہ میں بھی تو ایسی بہت سی آیات ہیں جن کے معانی ابھی تک علماء تفسیر پر مخفی ہیں اور...
  6. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    قول ثانی: اس قول کے قائل بہت سے علماء ہیں۔ جن میں امام سفیانؒ، ابن وہبؒ، ابنؒ جریر طبری، اور امام طحاویؒ وغیرہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سبعہ احرف سے مراد عربوں کی وہ سات لغات ہیں جو ایک ہی معنی دے رہی ہوں۔وہ اس طرح کہ جب لغت عرب کسی ایک لفظ میں اختلاف کرے تو قرآن کریم ان سات لغات میں سے اسی لفظ کو...
  7. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    چوتھا گروہ: ان کی رائے یہ ہے کہ سبعہ احرف سے مراد عرب لغات میں سے سات لغات ہیں۔اس کی وضاحت میں ان کے متعدد اقوال ہیں۔ قول اول: لغات عرب میں سے یہ سات لغات ہیں قرآن انہی میں نازل ہوا۔ یعنی قرآن کے الفاظ ان سات لغات میں ہی محصور ہیں جو ان تمام لغات میں فصیح ترین ہیں۔ان کے اکثر الفاظ لغت قریش...
  8. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    تیسرا گروہ: احرف سبعہ سے مراد وہ صورتیں ہیں جن سے کلمات قرآنیہ میں تغایر اور اختلاف واقع ہوتا ہے اور جن سے گریز نہیں کیا جاسکتا ۔جوبالاتفاق سات ہیں۔ ایسے حروف یا الفاظ جن میں اختلاف کی سات صورتیں ہوں مگر قراء ت کا خط ایک ہی ہو۔ امام ابن قتیبہؒ، امام رازیؒ، نے یہی معنی لکھا ہے اور ابن الجزریؒ...
  9. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    دوسرا گروہ: اس کا خیال ہے کہ حروف سبعہ کا تعلق معانی سے ہے نہ کہ الفاظ سے۔پھر ان کے متعدد اقوال ہیں۔مثلاً: ۱۔ سات حروف سے مراد یہ سات معانی ہیں: امر، زجر، حلال، حرام، محکم، متشابہ اور امثال۔ ۲۔ بلکہ یہ مراد ہیں: وعد ووعید، حلال وحرام، مواعظ، امثال اور احتجاج۔ ۳۔ نہیں بلکہ محکم، متشابہ، ناسخ...
  10. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    علماء نے ان احادیث کو رد کرنے کی بجائے سوچ بچار کے دروازے کھلے رکھے اور سبعہ حروف کے مختلف مفاہیم متعین کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ جنہیں ہم ہم چار گروہوں میں تقسیم کرسکتے ہیں۔پہلا گروہ دو رائے رکھتا ہے: پہلی رائے: یہ حدیث مشکل اور متشابہ میں سے ہے۔ اس لئے اس کا معنی نہیں جانا جاسکتا۔اس لئے کہ...
  11. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    عرب قبائل لکھنے پڑھنے کے عادی نہیں تھے قرآن جب سنتے تو بھلا لگتا مگر اپنے عادی لہجے سے نکل کر اسے ویسے ہی پڑھنا جو لغت قریش کا لہجہ تھا ان کے لئے ناممکن اور مشکل تھا۔ نیز اس دور کی کتابت میں لفظ کی شکل تو ایک تھی مگر اسے پڑھنے کے متعدد امکانات تھے۔ اس لئے حروف سبعہ کے تعین کے لئے کہ وہ کیا ہے؟...
  12. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    حروف سبعہ سے مراد: علماء نے لکھا ہے : لفظ حرف: یا تو حرف ہجاء کو کہتے ہیں یا پھر لغت کو۔ جیسے حرف قریش، یا حرف ہذیل۔ مراد لغت قریش یا لغت ہذیل۔اسی طرح اس سے مراد شے کا کنارہ، اس کی دھار، یا پہلو بھی ہے۔حدیث میں ہے: فَجَائَ عُصْفُوْرٌ فَوَقَعَ عَلَی حَرْفِ السَّفِیْنَۃِ فَنَقَرَ نَقْرَۃً۔۔ ایک...
  13. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    وجوہات: ابن الجزری اس ضمن میں لکھتے ہیں: ٭…سات حروف پر نزول قرآن کامقصد یہ تھا کہ امت کے لئے تخفیف ہو۔ یہ آسانی امت کی فضیلت و عظمت کی وجہ سے عطا کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں یہ دعائے رسول کی قبولیت کا اثر بھی تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انبیاء سابقین کو اپنی اپنی قوم کی طرف نبی بنا کر بھیجا جاتا تھا۔...
  14. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    مقصد سبعہ حروف: احادیث تو بہت ہی زیادہ ہیں۔ قرآن کو سبعہ حروف پر نازل کرنے کا مقصدامت کے لئے آسانی پیدا کرنا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: مجھے جبریل امین نے قرآن مجید ایک حرف کے مطابق پڑھایا، میں ان سے مزید حروف کی درخواست کرتا رہا اور وہ بھی (اللہ تعالی کے حکم سے) مجھے مزید اجازت دیتے رہے یہاں تک...
  15. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    ایک بار رسول اکرم ﷺ جبریل علیہ السلام سے ملے اور فرمایا: جبریل! مجھے امی قوم کی طرف مبعوث کیا گیا ہے ان میں بوڑھے مرد اور عورتیں بھی ہیں اور بچے بچیاں بھی۔ کوئی ایسا بھی ہے جس نے کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی۔ جبریل امین نے فرمایا: اے محمد! قرآن سات حروف میں نازل کیا گیا ہے۔(سنن ترمذی:۲۹۴۴) یہ...
  16. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    سیدناعمر فاروقؓ فرماتے ہیں: میں نے عہد رسالت میں ہشام بن حکیمؓ کو سورۃ فرقان تلاوت کرتے ہوئے سنا۔وہ اسے بہت سے حروف پر پڑھتے جارہے تھے جو آپ ﷺ نے مجھے نہیں پڑھائے تھے۔ میں نے نماز ہی میں ان کی خبر لینا چاہی۔ بمشکل صبر سے کام لیا یہاں تک کہ انہوں نے سلام پھیرا۔ پھر میں نے انہیں ان کی چادرمیں...
  17. محمد نعیم یونس

    حروف سبعہ

    باب : 9 حروف سبعہ تعریف: اس سے مراد قرآن کریم کی قراءت کا وہ انداز ہے جس میں لفظ کو پڑھنے کی سات مختلف صورتیں پیدا ہوں۔ اسے حروف سبعہ کہا جاتا ہے۔یعنی قرآن مجید کے بعض حروف کی ادائیگی اگر قریشی لہجہ میں مشکل ہو تو بصورت مجبوری اسے کسی اور عربی لہجے میں یوں ادا کیا جائے کہ حروف بدل جائیں مگر...
  18. محمد نعیم یونس

    علم رسم الخط

    رسم مصحف توقیفی ہے یا اجتہادی؟اس بارے علماء کی دو آراء ہیں۔ ایک گروہ کے مطابق رسم مصحف اجتہادی ہے جبکہ دوسرے گروہ کا کہناہے کہ یہ رسم مصحف توقیفی ہے۔پہلے گروہ میں علامہ زمخشری، علامہ ابن خلدون اور عمر بن عبد السلام وغیرہ شامل ہیں۔ ابنؒ خلدون اس ضمن میں لکھتے ہیں: "یہ ایک اجتہادی عمل ہے۔ اس میں...
  19. محمد نعیم یونس

    علم رسم الخط

    بعض مخفی اشارے: اس رسم الخط میں بعض الفاظ مخفی اشارے بھی رکھتے ہیں۔مثلاً: سورۃ الذٰریٰت میں ارشاد ہے:{وَالسَّمَاء بَنَیْْنَاہَا بِأَیْْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَں} (الذاریات:۴۷) عام رسم الخط میں ’’أید‘‘ایک ’’یاء‘‘کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ جبکہ رسم عثمانی میں اس مقام پر ’’ أیید‘‘کو دو یاء کے ساتھ...
  20. محمد نعیم یونس

    علم رسم الخط

    دیگر فصیح لہجات کا علم: عرب قبائل گو اپنی لغات اور لہجوں میں ایک دوسرے سے ذرا مختلف تھے لیکن قرآن کو فصیح لغت میں لکھوا کر تمام لہجات یا لغت کی برتری کا دعوی روک دیا گیا۔ مثلاً:قبیلہ ہذیل کی لغت اس وقت فصیح ترین لغت شمار ہوتی تھی اور اس میں لفظ’’یأتي‘‘کی ’’ی‘‘حذف کر کے "یأتِ"لکھا جاتا ۔ اسلئے...
Top