نزول وحی کے وقت آپ ﷺ کی کیفیت :
نزول وحی کے وقت آپ ﷺبکمال ہوش و حواس اور روحانی طور پر نہایت چاق و چوبند اور چوکس ہوا کرتے ۔ حاضرین سوائے چند ظاہری آثار کے اسے محسوس نہ کرپاتے ۔ مثلاً آپ ﷺ کے جسم مبارک کا بھاری ہوجانا، پسینہ بہنا خواہ سردی ہو۔جب وحی آتی تو آپ ﷺ کسی عصبی تکلیف میں مبتلا ہوتے...